Friday, 28 February 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۸  ؍ فروری  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 مرکزی حکو مت مراٹھی کو اعلیٰ زبان کا درجہ دینے سے متعلق جلد از جلد فیصلہ کرے ۔  اِس تجویز کی منظوری سے متعلق قرار داد کل مقننہ میں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئی۔  وزیر برائے مراٹھی زبان سُبھاش دیسائی نے یہ تجویز پیش کی تھی۔ اِس موقعے پر سابق وزیر اعلیٰ پُرتھوی راج چو ہان نے بتا یا کہ سن 2013؁ میں معروف ادیب  رنگناتھ پٹھا رے کی زیر قیادت کمیٹی کی جانب سے تیار کر دہ 500؍ صفحات پر مشتمل رپورٹ مرکزی حکو مت کو پیش کی گئی تھی لیکن اب تک اُس پر کوئی خاص کاروائی نہیں ہوئی ہے۔  اُنھوں نے اِس خصوص میں فالو اپ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا۔اِس موقعے پر اراکین نے اِس بات پر نا راضی کا اظہار کیا کہ تمام اُصولوں کی تکمیل کے با وجود تا حال مراٹھی کو سرکا ری زبان کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ فی الحال   تیلگو ‘تامِل ‘ سنسکرت‘ کننڈا‘ ملیا لم اور اُڑیا  زبانوں کو اعلیٰ زبان کا درجہ حاصل ہے۔

***** ***** *****

 مراٹھی زبان کی ماہرڈاکٹر نیلیما گُنڈی نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے تعلیمی نصاب کی ضرورت ہے جس سے ماہر لسا نیات تیار ہوں۔ وہ کل ودھان بھون میں منعقدہ ’’ اِ اے مراٹھی چے نگری ‘‘ نامی پروگرام میں اظہار خیال کر رہی تھیں۔اپنے خطاب میں اُنھوں نے مراٹھی زبان کی مختلف بولیوں کے تحفظ کی ضرورت کا بھی اظہار کیا۔ڈاکٹر نیلیما نے کہا کہ ادویات کے کوَر پر مراٹھی زبان میں بھی تفصیلات درج کی جا نی چا ہیے۔
 اِس پروگرام کا افتتاح وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اِس موقعے پر اسمبلی کے اسپیکر  نا نا پٹولے‘ قانو ن ساز کونسل کے چیئر مین رام راجے نائک نمبالکر ‘ اسمبلی میں حزب اختلا ف کے قائد دیویندر پھڑنویس ‘ قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما پر وین دریکر اور  وزیر برائے مراٹھی زبان  سُبھاش دیسائی سمیت کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں۔
اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ مراٹھی زبان کی حمایت میں صرف ایک دِن کا اہتمام نہ کریں بلکہ تا عمر اِس کی حمایت کر نا چا ہیے۔ 

***** ***** *****

 یومِ مراٹھی زبان کی مناسبت سے کل ریاست بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اورنگ آ باد میں اِس موقعے پرکتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ شہر کے سرسوتی بھون آرٹس اور کامرس کالج میں کل اساتذہ کے مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔
 جالنہ ضلع کتب خا نے میں بھی اِس دن کی منا سبت سے کتابوں کی نمائش رکھی گئی تھی۔ اِس موقعے پر مراٹھی زبان کے عظیم ادیب  وی  وا  شِر واڑ کر  کی تصویر کو پھولوں کا ہار پہنا کرنمائش کا افتتاح کیا گیا۔

***** ***** *****

  کورے گائوں بھیما ‘ مراٹھا ریزر ویشن  اور نانار منصوبہ آندولن  میں جن نوجوانوں پر فردِ جر داخل کیے گئے ہیں اُنھیں ریاستی حکو مت کی جانب سے بڑی راحت ملی ہے۔وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے بتا یا کہ کورے گائوں بھیما آندولن میں داخل کیے گئے649؍ فردِ جر م میں سے 348؍  جبکہ مراٹھا ریزر ویشن احتجاج میںداخل کیے گئے 584؍ میں سے460؍ فردِ جرم  میں ریا ستی حکو مت کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کاشتکاروں پر داخل کیے گئے فرد ِ جرم بھی واپس لیے جائیں گے۔ 

***** ***** *****

 ہنگولی ضلعے کے کئی حصوں میں کل زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ کلمنوری تعلقے کے بو دھی‘ بعور‘ مال دھاونڈا  اور  دانڈے گائوں میں کل صبح زلزلے کے  دو  جھٹکے محسوس کیے گئے  اور  زمین کے اندرسے پُر اَسرار آوازیں سنائی دی جس کی وجہ سے مقامی ساکنان پر خوف طا ری ہے۔ تا ہم اِن آفات کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

***** ***** *****

 لاتور کے ضلع کلکٹر  جی  شری کانت نے بتا یا ہے کہ لاتور شہر کو پانی فراہم کرنے والے مانجر آبی ذخیرے میں 36؍ میلین گھن میٹر پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔ لہذا  اگر دس دِن کے وقفے سے پانی فراہم کی جاتا ہے تو اکتوبر مہینے تک پانی کی قلت نہیں ہو گی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ دیو نی اور لاتور تعلقے میںپانی کی قلت کے امکانات کو مد ِنظر رکھتے ہوئے پانی فراہمی کی منصو بہ بندی کی گئی ہے۔  

***** ***** *****

 آسٹریلیاء میں کھیلے جا رہے خواتین کے  T-20؍کر کٹ عالمی کپ مقا بلو ںمیں  کل بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ پر 4؍ وکٹوں سے جیت حاصل کر تے ہوئے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلنڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا  تھا۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورں میں8؍ وکٹ کے نقصان پر نیوزی لینڈ کو
133؍ رن کا نشا نہ دیا تھا۔ جوابی بلّے بازی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اووروں میں محض129؍ رن ہی بنا سکی۔ بھارت کی سلامی بلّے باز  شیفالی ور ما کو مقابلے کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

***** *****
****

No comments: