Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 27 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
آنے والے تعلیمی سال سے مہا راشٹر کے سبھی تعلیمی بورڈس کے اسکو لوں میں پہلی سے دسویں جماعت تک مراٹھی مضمون کو لازمی قرار دیا جا ئے گا۔ اِس بارے میں وِدھان پریشد میں کل اتفاقِ رائے سے بل منظور کیا گیا۔ بِل کے مطا بق مراٹھی زبان نہ پڑ ھا نے والے اسکولوں کو ایک لاکھ روپئے جر ما نہ عائد کیا جائے گا۔ اِس سے پہلے ودھان پریشد میں بولتے ہوئے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ مراٹھی زبان کو تاریخی زبان کا در جہ دلوا نے کے لیے ریاستی حکو مت ہر ممکن کوشش کرے گی۔اِس بل کو آج مراٹھی بھا شا دن کے موقعے پر ودھان سبھا میں بھی پیش کیا جائے گا۔ اِسکو لی تعلیم کی وزیر ور شا گائیکواڑ نے کل یہ اطلاع دی۔ وقفہ سوا لات کے دوران رکن اسمبلی منگیش کُڈاڑکر نے ریاست کے سبھی بورڈس کے اسکو لوں میں مراٹھی زبان کو لازمی مضمون قرار دیے جانے کا موضوع اُٹھا یا تھا جس کا گائیکواڑ جواب دے رہی تھیں۔ ور شا گائیکواڑ نے مزید کہاکہ پرائمری اور ہائی اسکولوں میں مر حلہ وار طریقے سے مراٹھی زبان کو لازمی قرادینے پر عمل آ وری ہو گی۔
***** ***** *****
اِس بیچ اسکو لی تعلیم کی وزیر ور شا گائیکواڑ نے کل ودھان پریشد میں اعلان کیا کہ مہا راشٹر اِنٹر نیشنل ایجو کیشن بورڈ ختم کر دیا جائے گا۔ سابقہ ریاستی حکو مت نے یہ بورڈ قائم کیا تھا ۔ شیو سینا کے ولاس پوتنِس نے اِسے ردّ کرنے کا مطا لبہ کیا تھا۔ جواب میں اپو زیشن اراکین نے بورڈ کو ختم کرنے کی بجا ئے اِس میں موجود نقائص کو دور کرنے کا مطا لبہ کیا۔ اِس کے بعد وزیر تعلیم نے نقائص کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا تا ہم اِسپیکر دتاّتریہ ساونت نے اِس بارے میں فیصلہ لینے کی ہدا یت دی۔ جس کے بعد ور شا گائیکواڑ نے مہا راشٹر اِنٹر نیشنل ایجو کیشن بورڈ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
***** ***** *****
معروف مراٹھی شاعر کُسُما گرَج کی جینتی کے موقعے پر ہر سال 27؍ فروری آج کے دن مراٹھی بھا شا گَورَو دن منا یا جا تا ہے۔ اِس ضمن میں اورنگ آ باد کے سمرتھ نگر میں گورنمنٹ لائبریری میں کِتا بوں کی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ آج صبح ساڑھے دس بجے تقریب کا افتتاح ہو گا۔ مراٹھی بھا شا دِن کے موقعے پر ریاستی حکو مت کی جانب سے وِندا کَرَندینکر کو لائف ٹائم اچیومنٹ انعام دیا جائے گا۔ اِس کے علا وہ ڈاکٹر اشوک کیلکر کو شری پو بھا گوت انعام سے نوازا جائے گا۔
***** ***** *****
مہارشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا ہے کہ خواتین پر بڑھ رہے مظا لم کو روکنے کے لیے ریاستی حکو مت جلد ہی نیا قانون لائے گی۔ ریاستی اسمبلی کے دو نوں ایوانوں سے خطاب کر تے ہوئے دیشمکھ نے کہا کہ یہ قا نون آندھر پر دیش کے دِشا قانون کی طرز پر ہو گا اور اِسے قانو نی شکل دینے کے لیے جا ریہ بجٹ اجلاس کے دوران ہی بِل پیش کیا جائے گا۔ دیشمکھ نے مزید کہا کہ مجوزہ قانون کے تحت جنسی مظا لم‘ اجتماعی جنسی تشدد اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث مجر موں کو پھانسی کی سزا دینے کی گنجائش ہو گی۔اِس بارے میں پانچ پولس افسران کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مجوزہ قانو ن کا مطالعہ کر رہی ہے اور اِسے ریاست بھر میں نافذ کرنے کے پہلوئوں پر غور کر رہی ہے ۔ دیشمکھ نے مزید کہا کہ یہ کمیٹی ہفتے کے دن تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
***** ***** *****
شہر تی تر قیات کے وزیر ایکناتھ شندے نے کل ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اورنگ آباد شہر کے قریب واقع سا تارا-دیو لائی نگر پریشد کو اورنگ آ باد میونسپل کار پوریشن کی حد میں شامل کر لیے جانے کے بعد وہاں تر قیاتی کاموں پر زور دیا جا رہا ہے۔ شِندے نے کل ودھان پریشد میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ سا تا را-دیو لائی میں
43؍ مختلف تر قیاتی کام کیے گئے ہیں۔ جن پر ایک کروڑ98؍ لاکپ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ اِس کے علا وہ دیگر کاموں کے لیے قریب دیڑھ سو کروڑ روپئے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ ودھان پریشد کے رکن ستیش چو ہان نے اِس بارے میں سوال پو چھا تھا۔
***** ***** *****
سابق مرکزی وزیر داخلہ شنکر ر ائو چو ہان کی سو لہویں بر سی کے موقعے پر کل ناندیر میں اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ناندیڑ کے رابطہ وزیر اور محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر اشوک چوہان نے شکر رائو چو ہان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ ناندیڑ کے محکمہ آ بی وسائل نے بھی شنکر رائو چو ہان کی بر سی کو سینچائی دن کے طور پر منا یا اور سینچائی کے شعبے میں شنکر رائو چو ہان کی کار کر دگی کو یا دکیا۔
اَردھا پور کے شنکر رائو چو ہان کالج میں بھی ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔
***** ***** *****
ویر سا ور کر کی بر سی کے موقعے پر کل ودھان سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد اسپیکر نے نا منظور کر دی۔ اِس کے بعد ایوان میں کا فی گر ما گرم بحث ہوئی۔ اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس مطالبہ کرتے رہے کہ سا ور کر کی حما یت میں پیش کی گئی قرار داد منطو رکی جائے اور کانگریس کے میگزین ’’شِدوری‘‘ پر پا بندی عائد کی جائے۔
***** ***** *****
لاتور شہر میں املاک ٹیکس اداکرنے پر دی جا رہی رعایتوں کا فائدہ اُٹھا نے کی اپیل ضلع کلکٹر اور لاتور میونسپل کار پوریشن کے کار گذار کمشنر جی شریکانت نے کی ہے۔ وہ کل اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔ شیریکانت نے کہا کہ کار پوریشن کو ٹیکس کی شکل میں87؍ کروڑ روپئے وصول کرنے ہیں اور اِسے اداکرنے کے دوران ٹیکس دہندگان کو بیس فیصد کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔ جی شریکانت نے مزید کہا کہ فنکشن ہال‘ صنعتوں اور بینکوں سے بقایہ رقم وصول کرنے کے لیے سخت کار وائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد تعلقے کے سندر واڑی میں واقع شیو چھتر پتی جونیئر کالج میں جا ری۔بارہویں جماعت کے امتحانا ت کے دوران کل کیمیسٹری کا سوالیہ پر چہ امتحا نی مرکز کے باہر پا یا گیا۔اِس کے بعد سینٹر چیف گجا نن کِسن پوار کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ فلائنگ اسکواڈکی کار وائی کے دوران یہ اِنکشاف ہوا۔
***** *****
*****
No comments:
Post a Comment