Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 26 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
امریکی صدر ڈو نالڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کل نئی دہلی میں صحا فتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ متعدد امور پر مثبت انداز میں تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں تجا رت‘ سر ما یہ کاری‘ توانائی اوردہشت گردی سے نمٹنا وغیرہ شامل تھے۔ اِس موقعے پر دما غی صحت اور محفوظ دوا سازی سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اجلاس کے بعد ڈو نالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت اور امریکی شہر یوں کو دہشت گر دی سے بچا نے کے لیے پُر عزم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ 300؍ میلین ڈالر مالیت کے دِفاعی معاہدے قرار پا نے کا بھی اعلان کیا۔
اِس موقعے پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور امریکہ قدرتی گیس‘ جوہری توانا ئی اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں اہم شر کت دار ہیں۔ دریں اثناء صدر ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ میلا نیہ کا راشٹر پتی بھون میں کل شا یانِ شان استقبال کیا گیا صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند کی جانب سے ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں متعدد معزز شخصیات شر یک تھیں۔ صدر ٹرمپ نے کل راج گھاٹ جا کر مہا تما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اِسی دوران اُن کی اہلیہ میلا نیہ ٹرمپ نے جنوبی دِلّی کے ایک سر کا ری اسکول کادورہ کیا۔ شب دیر گئے ٹرمپ اپنا بھارت دورہ مکمل کر کے امریکہ روانہ ہو گئے۔
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی میں کل گرام پنچا یت تر میمی بل صوتی رائے دہی کے ذریعے منظور کیا گیا۔ اِس بل کے مطا بق اب سر پنچوں کا انتخاب چُنے گئے گرام پنچا یت اراکین میں سے کیا جائے گا۔ اِس حوالے سے اظہار خیال کر تے ہوئے حزب احتلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ سر پنچوں کے انتخاب سے متعلق بل جلد بازی میں منطور کیا گیا ہے اور یہ غیر آئینی ہے۔ اِس خصوص میں اُنہوں نے کل گور نر بھگت سنگھ کو شیاری سے ملا قات کی اور اُنہیں اِس جانب توجہ دینے کی در خواست کی۔
***** ***** *****
تحفظِ آبی وسائل کے ریاستی وزیر شنکر رائو گڈاکھ نے کل قا نون ساز اسمبلی میں وضاحت کی کہ جل یُکت شیوار مہم میں فی الحال نئے سرے سے کوئی کام نہیں کیا جا ئے گا۔ وزیر موصوف کسان کامگار پارٹی کے جینت پاٹل کی جانب سے پو چھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ پاٹل نے سوال کیا تھا کہ جل یُکت شیواراسکیم میں توسیع کیئے بغیر یہ اسکیم بند کر دی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت نے اِس اسکیم کا نام تبدیل نہیں کیا ہے اور نہ ہی اِس کے کام روزگار ضما نتی اسکیم کے ذریعے انجام دیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت کا مہاراشٹر پارلیمانی رابطہ کمیٹی کے چیئر مین کے طور پر کیا گیا تقرر منسوخ کر دیا ہے۔ وہیں رکنِ اسمبلی رویندر وائیکر کی وزیر اعلیٰ دفتر کے رابطہ کار کے طور پر کیا گی تقرر بھی منسوخ کر دیا ہے۔ اِن دو نوں نے ہی اپنے عہدِ جات کو قبول کرنے سے عاجزی ظاہر کی تھی۔ لہذا یہ فیصلہ کیا گیا۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کے مختلف امور کی مخالفت میں کل بی جے پی کی جانب سے ریاست بھر میں احتجاج کیا گیا ۔ کسانو ں کو فی ہیکٹر 25؍ ہزار روپئے ما لی امداد ‘ مکمل قر ض معا فی اور ریاست میں خواتین پر ہونے والے مظالم کی روک تھا کے مطالبے پر یہ احتجاج کیا گیا۔
اورنگ آباد اور جالنہ میں کئے گئے احتجاج کے دوران اِن اضلاع میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ مطالبات پر مبنی محضر ضلع کے کلکٹرس کو پیش کیے گئے۔
پر بھنی میں بی جے پی ضلع صدر آنند بھروسے کی قیادت میں ضلع کلکٹر دفتر کے رو برو دھر نا آندولن کیا گیا۔ عثمان آباد میں مظاہرے کے دوران وادیِ کر شنا کے پہلے حصے سے7؍ میلین گھن فٹ پانی فراہم کرنے اور واٹر گریڈ منصوبے کو منظور ی دے کر بجٹ میں رقم مختص کرنے کے مطالبات بھی کیے گئے۔
***** ***** *****
اچھے نظر یات کے ساتھ سنجیدگی سے اصلا حات کرنے کی کوشش کر نا چا ہیے۔ اِن خیا لات کا اظہار معروف ڈرامہ نگار اور ہدا یت کار راج کمار تانگڈے نے کیا ہے۔ وہ کل ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں تا را بائی شندے اسٹڈی سینٹر کی جانب سے ’’سینما اور نسوانیت‘‘ کے موضوع پر منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ کے افتتاح کے بعد اپنے خیا لات کا اظہار کر رہے تھے۔ اِس موقع پر پرو فیسر انجلی مونٹیرو نے اپنے کلیدی خطبے میں کہا کہ اگر فلموں میں کوئی حساس موضوع شامل کیا جا تا ہے تو اُسے دیکھنے کا شعور بھی بیدار کرنے کی ضرور ہے ۔
***** ***** *****
ایک بار کے لیے استعمال کیے جانے والی پلاسٹک اشیاء کی خرید و فروخت’ حمل و نقل اور ذخیرہ اندوزی کر نے والوں کے خلاف پر بھنی میں یکم مارچ سے خواتین بچت گروپوں کی معروف کار وائی کی جائے گی۔ پر بھنی میونسپل کار پویشن کے کمشنر رمیش پوار نے کل اِس خصوص میں منعقدہ میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment