Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 24 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز آج سے ممبئی میں ہو رہا ہے۔ اِس تنا ظر میں کل کا بینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے ‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت متعدد سینئر وزراء شریک تھے۔ کا بینہ کے اجلاس کے بعد صحیفہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت مہاتما جیوتی با پھلے کسان قرض مُکتی اسکیم کے تحت قرض معا ف کیے جا نے والے کسانوں کی پہلی فہرست آج جاری کرے گی۔ پہلی فہرست میں ہر ضلع کے دو دیہاتوں کی قر ض معا فی کے لیے اہل کسانوں کے نام درج ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ آئندہ28؍ فروری کو اہل کسا نوں کی دوسری فہرست جاری کی جائے گی اور تین مہینوں میں قر ض معا فی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے مزید بتا یا کہ یلغار کونسل سے متعلق تفتیش کو ہم نے مرکزی جانچ ایجنسی NIA کے حوالے نہیں کیا بلکہ مرکزی حکو مت نے اِسے ہم سے لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہر یت تر میمی قانون کی وہ حما یت کرتے ہیں تا ہم عوامی نقطۂ نظر سے NPR میں شامل بعض مشکلات پیدا کرنے والی دفعات کے مطالعے کے لیے حکو مت میں شامل تینوں جماعتوں کے سینئر وزراء کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ ٹھا کرے نے کہا کہ حکو مت خواتین پر مظا لم کی روک تھام کے لیے سخت اقدا مات کر رہی ہے۔ اور اِسی لیے آندھرا پر دیش حکو مت کی طرز پر سخت قوانین وضع کیے جا ئیں گے۔ اُنہوں نے مزید بتا یا کہ حکو مت ‘ مرا ٹھا ریزر ویشن کا مقدمہ عدالت میں پوری قوت سے لڑ رہی ہے۔
دریں اثناء اسمبلی اجلاس سے قبل حکو مت کی جانب سے کل دی گئی ٹی پارٹی کا اپو زیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا۔ حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ موجودہ حکو مت بے سمت ہے اِس لیے ایسی ٹی پارٹی میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں۔ اِس اسمبلی اجلاس میں6؍ آرڈینینس اور 13؍ بلوں کی تجویز رکھی جائے گی۔
***** ***** *****
امریکی صدر ڈو نالڈ ٹرمپ آج صبح11؍ بجے بھارت پہنچ رہے ہیں۔ اپنے اِس دورے میں ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ٹرمپ کے ہمراہ ہے۔ گجرات کے شہر احمد آباد میں اُن کے استقبال کے لیے ’’ نمستے ٹرمپ‘‘ نامی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اِس کے بعد وہ آگرہ کا دورہ کریں گے او رشام تک نئی دہلی پہنچ جائیں گے۔ ٹرمپ کے دورے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی نے کل شام اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے استقبال کے لیے پُر جوش ہیں۔ امریکی صدر کے اِس دورے میں اقتصا دی اور توا نائی کے شعبے سمیت کئی اہم معا ملات پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی وسعت اور تکثیر یت ملک کے باشندوں کو حوصلہ دیتی ہے۔ وزیر اعظم کل آکاشوانی سے نشر کیے جانے والے پر وگرام من کی بات میں اپنے خیا لات کا اظہار کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہاکہ فنون اور دستکاری کے علا وہ ملک میں پکوان بھی مختلف اقسام کے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں لگنے والے میلے‘ اجلاس اور نمائشیں ملک کی تہذیب و ثقا فت کی عکا سی کر تے ہیں۔
***** ***** *****
این سی پی کے قو می صدر شرد پوار نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مہا وکاس آ گھاڑی حکو مت اپنی معیاد مکمل کرے گی۔
شرد پوار نے کل ممبئی میں پارٹی کے نو جوان کار کنان سے مذاکرات کی تقریب میں یہ بات کہی۔ پوار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سب کو ساتھ لے کر چلنے والے شخصی ہیں اور وہ صحیح سمت میں گامزن ہیں۔ اُنہوں نے وضاحت کی کہ اتحادی حکو مت کے قیام سے قبل حکو مت میں شامل جماعتوں نے متعدد نکات پر اتفاق ظاہر کیا تھا اِس لیے موجود ہ حکو مت میں کوئی اختلاف نہیں ہیں۔
***** ***** *****
معاشرے کی اصلا ح کرنے والے عظیم سنت گاڑ گے مہا راج کی جینتی کل ہر طرف منا ئی گئی۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے اپنی رہائش گاہ ماتو شری میں گاڑ گے بابا کی تصویر پر پھول چڑ ھا ئے اور خراج عقیدت پیش کیا۔ بیڑ اور جالنہ کے ضلع کلکٹر دفتروں اور لاتور میونسپل کار پوریشن میں گاڑ گے بابا کی تصا ویر پر گلہاے عقیدت پیش کیا گیا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں کل بھیم آر می کے صدر چندر شیکھر آزاد کی موجود گی میں شہر یت تر میمی قانون CAA کے خلاف ریلی نکا لی گئی۔ ریلی کا آغاز صوبیداری گیست ہائوس سے کیا گیا جبکہ اختتام ڈویژنل کمشنر دفتر پر عمل میں آ یا۔ اِسی دوران کل پر بھنی میں بھیم آ ر می کی جانب سے شہر یت تر میمی قانون واپس لیے جانے کے مطالبے پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کے نام محـضر ‘ ضلع کلکٹر کو سو نپا گیا۔
***** ***** *****
نئی دہلی میں جا ری ایشیائی کُشتی مقابلے میں کل بھارت کے جیتیندر کمار نے 74؍ کلو وزن زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور او لمپک مقابلوں کے لیے اپنی نشست محفوظ کر لی۔ دوسری جانب پو نا کے راہل آورے نے 61؍کلو گرام وزن زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔
***** *****
*****
No comments:
Post a Comment