Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 25 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کی تر قی اور یکجہتی پوری دنیا کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ وہ کل گجرات کے احمد آباد میں موٹیرا اسپورٹس کامپلیکس میں منعقدہ’’نمستے ٹرمپ‘‘ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ بھارت کا قابل ِ اعتماد دوست رہے گا اور دہشت گر دی کے خلاف بھارت اور امریکہ ایک ساتھ کام کریں گے۔
اِس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی خطاب کیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے مابین تعلقات میں نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے اور ٹرمپ کے دورِ اقتدار میں دو نوں ملکوں کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
اپنے دو روزہ دورے کے دوران ٹرمپ کل شام دہلی پہنچے۔ آج صبح راشٹر پتی بھون میں اُن کا روایتی استقبال کیا جائے گا۔ بعد ازاں وہ راج گھاٹ پر جا کر بابا ئے قوم مہا تما گاندھی کی سما دھی پر گلہائے عقیدیت پیش کریں گے۔ اِس کے بعد حیدر آباد ہائوس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ما بین ملا قات ہو گی۔ ٹرمپ کے ساتھ12؍ رکنی اعلیٰ سطحی نمائندہ وفد بھی بھارت کے دورے پر ہے۔ ٹرمپ آج شام صدر جمہوریہ رام ناتھ وکوِند سے ملا قات کریں گے۔
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا کل سے آغاز ہوا۔ قانون ساز اسمبلی میں نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزا نہ اجیت پوار نے کل 2019-20 کے بجٹ سے متعلق ضمنی مطالبات اور 2014 تا2017کے در میان ہوئے اضا فی اخراجات کی تفصیلات پیش کیں۔ اِس موقعے پر قائد ِ حزب اختلاف دیویندر پھڑ نویس نے کسانوں کو قرض معا فی کے موضوع پر مباحثے کا مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ کسانوں کی امداد کے معاملے میں شفا فیت نہیں ہے اور صرف 20؍ ہزار کسانوں کو ہی اِس کا فائدہ ہو رہا ہے۔ اِس لیے اِس موضوع پر بحث کی ضرورت ہے۔ بی جے پی ارکان نے ایوان کے وسط میں آکر حکو مت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
قانون ساز کونسل میں بھی بی جے پی ارکان نے کسا نوں کی مالی امداد اور خواتین کے خلاف زیا دتیوں کے واقعات کے اضا فے کے الزام پر زبر دست ہنگا مہ آرائی کی۔ اِس لیے ایوان کی کار وائی آغاز کے13؍ ویں منٹ میں ہی ملتوی کرنا پڑی۔ اِس سے قبل کام کاج کے آغاز کے بعد قانون ساز کونسل میں قائد ایوان کی حیثیت سے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتخاب کا اعلان چیئر مین رام راجے نمبالکر نے کیا۔
***** ***** *****
اسمبلی کی کار وائی کے آغاز سے قبل بی جے پی ارکان نے ودھان بھون کی سیڑھیوں پر مظا ہرہ کیا اور الزام عائد کیا کہ کسا نوں کے مسائل حل کرنے اور خواتین کے خلاف ہونے والے مظا لم پر قا بو پا نے میں حکو مت نا کام ہو چکی ہے۔ حزب اختلاف نے مطالبہ کیا کہ حکو مت کسا نوں کے قرض مکمل طور پر معاف کرے نیز اُنھیں معاوضے کی شکل میں
25؍ ہزار روپئے فی ہیکٹر کی مالی امداد دے۔
***** ***** *****
مہا تما جیو تی رائو پھُلے قرض معا فی یو جنا سے مستفید ہونے والے افراد کی پہلی فہرست کل جا ری کر دی گئی۔ جس میں ہر ضلعے کے دو دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے 15؍ ہزار358؍ کسانوں کے نام شامل ہیں۔ فہرست جاری کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے پر بھنی ضلعے کے اُن کسا نوں سے جن کے نام فہرست میں موجود ہیں‘ ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے رابطہ کیا۔ پر بھنی ضلعے کے پِنگڑی اور گِر گائوں بُدرُک کے کسان اِس موقعے پر موجود تھے۔
***** ***** *****
تعلیمی فیس کے ڈھانچے کو قا بو میں رکھنے کے لیے ریاست میں8؍ ڈیویژنل فیس کنٹرول کمیٹی اور ایک از سر نَو جائزاتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کل وزیر تعلیم ور شا گائیکواڑ نے کیا۔ بہت زیادہ فیس وصول کرنے والے اسکولوں کے خلاف سر پرست اِن کمیٹیوں سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ ریاست کے ہر تعلیمی ڈیویژن کے لیے ایک ڈویژنل فیس کنٹرول کمیٹی عنقریب کام کا آغاز کرے گی۔
***** ***** *****
ریاست کی حکمراں مہا وکاس آگھاڑی کی رکن جماعتوں میں اختلاف کے بی جے پی کے دعوے کو وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے مسترد کر دیا ہے۔ وہ کل ممبئی میں آ گھاڑی میں شامل جماعتوں شیو سینا‘ راشٹر وادی کانگریس اور کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں تینوں جماعتوں میں ہم آ ہنگی اور تعا ون رہاہے جو مزید مضبوط ہو گا۔ وزر اعلیٰ نے کہا کہ این سی پی سر براہ شرد پوار اور کانگریس قیادت کے ساتھ وہ مسلسل رابطے میں ہیں۔
***** ***** *****
مہا وکاس آ گھاڑی حکو مت کی جانب سے کسانوں کے ساتھ دھو کہ دہی اور خواتین کے خلاف مظا لم میں اضا فے کی مذمت میں بی جے پی آج ریاست کے تمام تحصیل دفاتر کے رو برو مظاہرے کرے گی۔ پارٹی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے کل ممبئی میں یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
ساہتیہ اکیڈ می نے کل متر جمین کے لیے دیے جانے والے ایوارڈز کا اعلان کیا۔ سا ہتیہ اکیڈ می کے سیکریٹری ڈاکٹر کے شری نِواس رائو نے ملک کے23؍ علا قائی زبانوں کے تر جموں اور متر جمین کے ناموں کا اعلان کیا۔ اِس میں معروف ادیب و ہدا یت کار سائی پر انجپے اور اورنگ آ باد کے معروف ادیب و شاعر اسلم مرزا کا نام شامل ہے۔
***** *****
*****
No comments:
Post a Comment