Thursday, 19 March 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date :  19 March 2020
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۹ ؍مارچ  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 کو رو نا وائرس کی روک تھا م کے پیش نظرریاست بھر میں سر کاری دفاتر میںایک دِن کے وقفے سے 50؍ فیصد ملازمین خد مات انجام دیں گے۔وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی صدارت میں کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ریلوے ‘ ایس ٹی بسیں ‘ خانگی بسیں  اور  میٹرو  ریل گاڑیاں بھی
50؍ فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی کوشش کریں۔ اِسی طرح  اُنھوں نے ہسپتالوں  اور میڈیکل کالجوں میں تمام ـضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زندگی کے لیے لازمی اشیائ‘  غذائی اجناس  اور ادویات وغیرہ کا ذخیرہ کر نے سے گریز کریں۔

**** **** ****

 وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ کورو نا وائر س کے اِنفیکیشن کی جانچ کرنے کے لیے ریاست بھر میں آٹھ مقا مات پر تجزیہ گاہیں قائم کی جا ئیں گی۔ وہ کل پو نا میںNational Virus Testing Laboretoryکا دورہ کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِن میں سے چار تجر بہ گاہیں آج سے شروع ہو رہی ہیں۔ جبکہ اورنگ آباد ‘ دھو لیہ ‘  اور شو لا پور میں میڈیکل کالج کے تحت چلنے والے ہسپتالوں میںآئندہ آٹھ روز میںاِس طرح کی تجزیہ گاہیں شروع کی جائیں گی۔ جناب ٹو پے نے بتا یا کہ فی الحال ریاست میں صرف ممبئی ‘ پو نا اور ناگپوراِن تین مقا مات پر ہی اِس طرح کی لیباریٹریز موجود ہیں۔

**** **** ****

 اِسی دوران ریاست میں کل کو رونا وائرس سے متا ثرہ مزید4 مریضوں کی نشاندہی ہونے پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 45؍ ہو گئی ہے۔ جس میں پمپری چنچوڑ میں11؍  ‘  پو نا میں 9؍ ممبئی  میں 8؍  ناگپور 4؍ ایوت محل‘ نئی ممبئی  اور کلیان میں فی کس 3-3؍ اور  رائے گڑھ ‘ تھا نے‘ احمد نگر  اور اورنگ آ باد میں فی کس ایک- ایک مریض پا یا گیا ہے۔ 

**** **** ****

  اورنگ آباد کے میئر نند کما ر گھوڑیلے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ اور مُشتبہ مریضوں کو  صحت مند شہر یان سے دور رکھنے کے مقصد سے شہر میں علیحدہ سے80؍ مخصوص وارڈز بنائے گئے ہیں ۔ وہ کل اورنگ آباد میں صحافیوں سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی غرض سے انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔ اور اِس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے اورنگ آباد میونسپل کارپوریش دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ یہ کنٹرول روم چو بیس گھنٹے کھلا رہے گا  عوام   اِس کنٹرول روم سے فون نمبر8956306007؍ پر رابط کر سکتے ہیں
 نمبر ایک مر تبہ پھر سن لیجیے  8956306007؍۔

**** **** ****

 ہنگولی ضلعے کے کلمنوری میں ایک نوجوان میں کورو نا وائرس کے آ ثار دیکھائی دینے پر اُسے سر کاری ہسپتال میں شریک کر دیا گیا ہے۔ یہ نوجوان پو نا میں ایک کمپنی میں ملازمت کر تا ہے جو سردی ‘ کھانسی اور سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے پر اپنے گائوں لوٹ آیا تھا۔
 دوسری جانب جالنہ سول ہسپتال کے مخصوص وارڈ میں شریک کیے گئے کورو نا وائرس کے دو نوں مُشتبہ مریضوں کی جانچ رپورٹ Negativeآئی ہے۔

**** **** ****

 وزارت برائے فروغ ِ انسانی وسائل کی جانب سے  یونیور سٹی گرانٹ کمیشن ‘  آل اِنڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجو کیشن‘  نیشنل بورڈ آف ایکزامینیشن ‘  اوپن یونیور سی ٹیز ‘ سینٹرل بورڈ آف سیکینڈری ایجو کیشن ‘  نیشنل ٹیچر ایجو کیشن کونسل ا ور وزارتوں کے تحت چلنے والے خود مختار تعلیمی اِداروں  کو  اپنے امتحانات 31؍ مارچ تک ملتوی کرنے کے احکا مات جاری کیے گئے ہیں۔

**** **** ****

 کورونا وائر س کے پھیلائو کو روکنے کی غرض سے جنوب وسطی ریلوے نے کچھ ریل گاڑیاں منسوخ کر دی  ہیں۔
مذکورہ ریلوے کے رابطہ عامہ کے دفتر سے موصولہ تفصیلات کے مطا بق  اورنگ آباد-  رینی گُنٹھا  -  اورنگ آ باد   ‘    اور  ناندیڑ  -  اورنگ آباد  -  ناندیڑ ایکسپریس ‘   کل یعنی20؍ مارچ سے 30؍ مارچ تک  نہیں چلیں گی۔   جب کہ نظام آ باد  -  پنڈھر پور  - نظام آ باد ریل گاڑی یکم اپریل سے 30؍ اپریل تک  ناندیڑ سے نظام آ باد  جُزوی طور پر منسوخ کی گئی ہے ۔

**** **** ****

 ریاست کے کئی حصوں میں کل غیر موسمی بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری ہونے کی خبر ملی ہے ۔لاتور ضلعے میں  لاتور ‘  اوَسا ‘ چاکور ‘ رینا پور  اور  بیڑ ضلعے میں امبا جو گائی  کے قریب آپے گائوں میں بارش ہونے کی اطلاع ہے۔ پر بھنی ضلعے کے پالم‘ گنگا کھیڑ اور پور نا سے بھی زور دار بارش ہونے کی خبر ملی ہے۔ اِسی طرح عثمان آباد ضلعے کے کلمب تعلقے میں گووِند پور ‘  دیو دھانورا  اور کھا مس واڑی میں ہوئی ژالہ باری کی وجہ سے گندم ‘ جوار اور انگور کی فصل کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے۔ 

**** **** ****

No comments: