Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 24 March 2020
Time: 9 : 00 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍مارچ ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۹ ؍ بجے
Date : 24 March 2020
Time: 9 : 00 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍مارچ ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۹ ؍ بجے
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے مقصدسے ریاست بھر میں کر فیو نافذکر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی تمام اضلاع کی سر حد بندی بھی کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کل سماجی رابطے کی ویب کے توسط سے یہ اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ کسی شدید ضرورت کے بغیر شہر یان ایک ضلعے سے دوسرے ضلعے میں نہیں جا سکیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے تمام ضلع کلکٹروں اور شعبہ صحت کے افسران کو آئندہ پندرہ دن بہت سنجیدگی سے کام کرنے کی تلقین کی ہے ۔اُنھوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے عوامی بیداری پیدا کرنے پر خاص توجہ دیں ۔ اِس کے علا وہ اُنھوں نے دیہی سطح پر خدمات انجام دے رہے آشا اور آنگن واڑی کار کنان کو ضروری طبی تر بیت دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خانگی اِداروں اور کار خانوں سے اپنے ملازمین اور خاص کر روزآنہ اُجرت پر کام کرنے والوں کے معاوضے جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
وزیر برائے شہری فراہمی چھگن بھجبل نے کہا ہے کہ آٹو رکشہ اور خانگی گاڑیوں کے ذریعے سفر کرنے پر پا بندی عائد کر دیگئی ہے جس کی وجہ سے اب دو پہیہ گاڑیوں میں ایک مرتبہ میں صرف 100؍ روپئے اور چار پہیہ گاڑیوں میں
صرف ایک ہزار روپئے کا ہی ایندھن بھر ا جاسکتا ہے۔وہ کل ناسک میں ایک اخباری کانفرنس میں مخاطب تھے۔
***** ***** *****
ریاست میں کورو نا وائر سے متاثرہ مزید 23؍ مریض پائے گئے ہیں جس کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر97 ؍ ہو گئی ہے۔ ریاستی وزیر برائے صحت راجیش ٹو پے نے یہ اطلاع دی۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ کورونا وائرس کے اِنفکشن کی جانچ کرنے کے لیے ریاست میں مزید تجزیہ گاہیں شروع کی جارہی ہے اِسی سلسلے میں آئندہ27؍ مارچ سے کورونا اِنفیکشن کی جانچ کے لیے تمام میڈیکل کالیجیز میں مخصوص تجزیہ گاہیں شروع کی جائیں گی۔
کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے نظام صحت پر پڑ رہے دبائو کے سبب خون کی دستیابی میں کمی واقع ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے جناب ٹو پے نے بلڈ بینکس سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے بلڈ ڈو نیشن کمیپس کا اہتمام کریں۔اُنھوں نے شہر یان سے بھی احتیا طی تدابیر اختیار کر تے ہوئے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔
**** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کی غرض سے حکومت کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات اور عائد کر دہ پا بندیوں کی خلاف ورزی کرنے یا راستوں پر بلا ضرورت گھومنے پھر نے والوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔ اُنھوں نے ریاست کے شعبہ صحت ‘ محکمہ پولس ‘ مقامی خود مختار اِدارے اور انتظا میہ کے افسران و ملازمین کی جانب سے بہترین خدمات انجام دیے جانے پر اُن کی خوب ستائش کی۔
***** ***** *****
مرکزی وزارت برائے شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری کر دہ ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگانے کے لیے کیے جا رہے اقدامات کے سلسلے میں کل درمیانی شب سے ملک بھر میں شہری ہوا بازی خدمات بند کر دی گئی ہے۔ جب کہ مال برداری کرنے والے کار گو جہاز اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی ہوائی خد مات پر پہلے ہی پا بندی عائدکی جا چکی ہے۔
**** ***** *****
جالنہ ضلعے کے ڈسٹرکٹ سر جن ڈاکٹر مدھو کر راٹھوڑ سے موصو لہ اطلاع کے مطا بق بیرون ملک سے جالنہ آنے والے کو رونا وائرس کے 7؍ مشکوک مریضوں کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے۔ یہ مریض فی الحال ضلع سول ہسپتال کے مخصوص وارڈ میں زیر علاج ہے۔
***** ***** *****
عثمان آباد ضلعے میں پائے گئے کورونا وائرس کے 19؍مشتبہ مریضوں کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے۔ضلع سر جن ڈاکٹر راج گلانڈے نے یہ اطلاع دی ۔ عثمان آ باد بلدیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کی خاطر شہر میں
12؍ مقاما ت پر ہاتھ دھو نے کے لیے خصوصی مراکز شروع کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کلمنوری تعلقے کے ناداپور گائوں میں گرام پنچا یت کی جانب سے کسی بھی اجنبی شخص کے گائوں میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اور گائوں میں کورونا وائرس کی روک تھا م کے لیے عوام کو گھرسے باہر نہ نکل نے ‘ بار بار ہاتھ دھو نے اور سینی ٹائزر کا استعمال کرنے کی تر غیب دی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کی سرحدیں آئندہ31؍ مارچ تک بند کر دی گئی ہے۔جس کی وجہ سے اب کوئی بھی فرد انتہائی ضروری کام کے سوا شہر میں نہیں آ سکے گا اور نہ ہی شہر سے کوئی باہر جا سکے گا۔پر بھنی کے ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر اور پولس سپرنٹنڈنٹ کرشن کانت اُپادھیائے نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ وہ پوری قوت سے اِس وباء کامقابلہ کریں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment