Saturday, 28 March 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 March 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷ ؍  مارچ  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

 پہلے خاص خبروں کی سر خیاں......

 ٭  ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی  ‘ گھر اور گاڑیوں کے قرض کی قسطیں بھی کم ہوں گی۔
 ٭  ٹریسنگ ‘ ٹیسٹنگ  اور ٹریٹمنٹ  اِن تینوں محاذوں پر عوام کے تعاون سے کورونا کا مقابلہ کریں کہا وزیر صحت            راجیش ٹو پے نے
 ٭ ریاست میں کورونا کے مزید 28؍ مریضوں کی نشاندہی ‘ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ہوئی153؍ جبکہ 24 ؍مریض شفا پاکر دواخانوں سے رخصت
  اور
 ٭  مکمل بند کے دوران ضرورت مند افراد کے لیے امداد کے سلسلے
 اور اب خبریں تفصیل سے....

 کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کی غرض سے نافذ کیے گئے مکمل بند کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتیہ ریزرو بینک نے شرح سود میں بڑے پیما نے کٹوتی کی ہے۔ ریزرو بینک کے گور نر شکتی کانت داس نے کل ایک اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ ریپو کی شرح میں 0.75؍ فیصد پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔ اِس کے باعث ریپو کی شرح5.15؍ فیصد سے گھٹ کر
4.4؍فیصد ہو گئی ہے۔  اِسی طرح ریورس ریپو ریٹ میں بھی بینک نے 0.90؍ فیصد پوائنٹس کی کمی کی ہے جس کے باعث اب یہ شرح 4.9؍ فیصد سے گھٹ کر 4؍ فیصد ہو گئی ہے۔قلیل مدتی قرض کی شرح سود میں کمی آنے کی وجہ سے گھر اور گاڑیوں کے قرض کی  قسطوں کی تعداد  اور  رقم  میں بھی کمی آئے گی۔جناب داس نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے قر ض وصولی کی قسطیں تین ماہ تک وصول نہ کریں۔اِسی طر ح اُنھوں نے بتا یاکہ کیش ریزرو ریشو میں بھی سو پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے سبب ورکنگ کیپیٹل  میں 3؍ لاکھ 74؍ ہزار کروڑ  روپئے  کا اضا فہ متوقع ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ کورونا وباء کی سے دنیا بھر میں مندی آنے کا خد شہ ہے اور اِس کا اثر بھارت پر بھی پڑے گا اور بھارت کی شرح تر قی میں کمی آنے کا اندیشہ ہے۔ 

***** ***** ***** 

 ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کرنے کے فیصلے کا مرکزی وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن نے استقبال کیا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ بینک کی جانب سے شرح سود  میں کمی کا گاہکوں کو جلد سے جلد فائدہ حاصل ہو نے امید ہے ۔و زیر موصوفہ نے کہا کہ قرض ادائیگی کی قسطیںتین ماہ کے لیے ملتوی کرنے سے قرض داروں کو بڑی راحت ملے گی۔ اُنھوں نے کہا ملک کی معیشت کورونا وائرس کی مصیبت کا سامنا کرنے کے لیے کافی مضبوط ہے۔
 دوسری جانب وزیر برائے اطلاعات و نشر یات پرکاش جائوڑیکر نے بھی ریزرو بینک کے فیصلے کا  خیر مقدم کیا ہے ۔ اُنھوں نے امید ظاہر کی کہ اِس فیصلے کی وجہ سے صنعتکاروں پر سے سود کا بوجھ کم ہو گا اور مالی لین دین میںتیزی آئے گی۔

***** ***** ***** 

 ریاستی وزیر مالیات اجیت پوار نے کہا ہے ریزرو بینک کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے سبب معیشت کی بہتری میں کسی حد تک مدد ملے گی۔ لیکن قرض وصولی کو آئندہ تین ماہ کے لیے ملتوی کرنا یہ صرف یہ مشورہ نہ ہو بلکہ بینک اِس خصوص میں واضح احکا مات جاری کرے۔
 اِسی طرح  نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر یان کی سہو لت کے لیے ریاست بھر کی ہو ٹلوں کو غذائی اشیاء گاہکوں کے گھروں تک یا  سوسائٹیز تک پہنچا نے کی اجازت دی گئی ہے۔ تا ہم با ورچی  اور  گھروں تک پہچانے والے افراد  صفائی اور کورونا وائرس سے بچائوں کی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔ 

***** ***** *****

  صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کوِند اور نائب صدر ایم وینکیا نائڈو نے کہا ہے کہ COVID-19؍ کی روک تھا م کے لیے مرکزی حکو مت کی جانب سے  جاری کیے گئیے مختلف اقدامات کے با عث غیر منظم شعبے کے مزدوروں اور بے سہا را افراد کے مسائل میں کمی آنے کی توقع ہے ۔ صدر اور نائب صدر نے کل کورونا وائرس کے متعلق مختلف موضوعات  پر ملک بھرکی سبھی ریاستوں کے گورنرز‘ نائب گورنر  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین سے ویڈو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلۂ خیال کیا۔  اِس موقعے پر جناب کووِند نے کہا کہ معاشرے کو مشتر کہ کاوشوں کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے ۔ساتھ ہی اِس موقعے پر اُنھوں نے COVID-19؍ کے پھیلائو کوروکنے کے لیے اِنڈین ریڈ کراس سوسائٹی ‘ فلاحی اِدارے اور مذہبی تنظیموں کی مدد حاصل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

***** ***** ***** 

  سماجی انصاف کے ریاستی  وزیر دھننجئے منڈے نے کہا ہے کہ  لاک ڈائون کے دوران معذور افراد کو ایک ماہ کا راشن  اور صحت سے متعلق لازمی اشیاء کی کٹ بہم پہنچائیں جائیں گی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ایسے حالات میں معذور افراد کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِ س کٹ میں اناج  اور تیل وغیرہ غذائی اشیاء سمیت  سینی ٹائزر‘ ماسک ‘ دستی ‘ صابن ‘ ڈیٹال  اور فینیل جیسی اشیاء شامل ہیں۔

***** ***** *****  

 زیر صحت راجیش ٹو پے نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ ٹریسنگ‘ ٹیسٹنگ اور ٹریٹمنٹ اِن تینوں محاذوں پر کورونا وائرس سے مقابلہ کریں۔ وہ کل سماجی رابطے کے توسط سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ کو رونا کا مقا بلہ کرنے کے لیے عوام بھی انتظا میہ سے تعاون کریں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کورونا سے متا ثرہ مریضوں کا مناسب علاج کیا جا رہا ہے اور اِس کے تسلی بخش نتائج بر آمد ہورہے ہیں۔اُنھوں نے بتا یا کہ  متا ثرہ مریضوں کی دورانِ علاج متوا تر دو مر تبہ جانچ رپورٹ منفی آنے پر اُنھیں صحت یاب قرار دے کر ہسپتال سے رخصت کیا جا تا ہے۔اُنھوں نے پر اعتماد انداز میں کہا کہ کو رونا سے متا ثرہ مریض علاج کے بعد پو ری طرح شفا یاب ہو  جاتے ہیں ۔ اپنے خطاب میں جنا ب ٹو پے نے تمام میڈیکل پریکٹیشنرز سے اپنی خد مات جاری رکھنے کی اپیل کی ۔ اِس کے علا وہ بلڈ بینک میں مریضوں کے لیے خو ن کا خا طر خواہ ذخیرہ  دستیاب ہو اسلے اُنھوں نے عوام کو خون کا عطیہ دینے کی بھی تر غیب دی ۔ جناب ٹو پے نے بتا یا کہ بین الاقوامی ہوائی خد مات بند کرنے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے متاثرہ مریضوں کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ختم ہو گیا ہے تا ہم اندرون ملک متا ثرہ مریضوں سے اِس مر ض کے پھیلنے کا خطرہ اب بھی باقی ہے اسی لیے شہریان براہ ِ راست ایک دوسرے کے رابطے میں آنے سے گریز کریں۔
 وزیر موصوف نے کہا کہ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا علاج کر رہے طبی عملے کو PPE اور N-95؍ قسم کا ماسک استعمال کرنا لازمی ہے تاہم شہر یان سادے ماسک بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

 ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 153؍ ہو چکی ہے۔پی ٹی آئی کی خبر میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کل مزید 28؍ مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے اِن میں سے 15؍ مریض سانگلی ضلعے کے ہیں۔ اِسی طرح پو نا اور کو لہا پور میں  ایک ایک جبکہ ناگپور میں مزید5؍ مریض پائے گئے ہیں۔
 دوسری جانب اب تک ریاست میں کورونا وائرس کے 24؍ مریض علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں اور اُنھیں دواخانوں سے رخصت کر دیا گیاہے۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے محکمہ اغذیہ و شہری فراہمی کو حکم دیا ہے کہ ریاست میں روزآ نہ مزدوری کر کے گزارہ کرنے والے افرادپر فاقہ کشی کی نوبت نہ آئے  اِسکا خاص خیال رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کل ریاست کے علاقائی کمشنروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلۂ خیال کیا۔ اُنھوں نے ہدایت دی کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے معلنہ راحتی امداد  اور ریاستی حکو مت کے  راشن دکانوںسے اُنھیں فوری اناج دستیاب ہو اِس بات کو یقینی بنائیں تاکہ مزدوروں کو فاقہ کشی سے محفوظ رکھا جا سکے۔
 اِجلاس کے بعد ریاست کی عوام سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیو بھو جن اسکیم میں خاطر خواہ توسیع کی جائے گی۔ اُنھوں نے تیقن دیا کہ لازمی اشیاء کی دستیابی اور دیہی علاقوں سے دودھ اکٹھا کرنے کا عمل حسب معمول جاری رہے گا۔اُنھوںبتا یا کہ دوسری ریاست کے شہر یان جو ریاست میں قیام پذیر ہیں انتظامیہ اُن کا خاص خیال رکھے گا۔اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے بلڈ بینکوں میں خون کا ذخیرہ کم ہونے کا  خدشہ ہے لہذا فلاحی اِدرے بلڈ ڈونیشن کیمپس کا اہتمام کریں۔

***** ***** ***** 

 گزشتہ سال آئی قدر تی آفات جیسے سیلاب‘ زمین کھسکنے کے واقعات  ‘ ہوائی بگولے اور قحط سے متا ثرہ8؍ ریاستوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے کل 5751؍ کروڑ27؍ لاکھ روپئے کی اضا فی امداد جاری کی گئی ہے ۔ اِن 8؍ ریاستوں میں مہاراشٹر ‘ کیرا لہ‘ بہار‘ ناگا لینڈ ‘ اُڑیسہ ‘ راجستھان ‘ مغربی بنگال  اور کرناٹک کا شمار ہے۔ 
 مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں کل منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

***** ***** *****

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی  ہیں

***** ***** ***** 

 کورونا وائرس سے متا ثرہ مریضوں کے علاج کے لیے وزیر برائے زمینی حمل و نقل نتن گڈ کری اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعظم امدادی دفتر میں جمع کرائیں گے۔ اپنے ٹوئیٹ پیغام میں جناب گڈ کری نے کہا کہ اِس وباء کے خاتمے کے لیے شہر یان پوری طرح تعاون کریں۔
 دوسری جانب مایہ ناز کر کٹ کھلا زی سچن ٹینڈولکر نے بھی کورونا متاثرین کے علا ج اور کوونا کی روک تھام کے لیے
50؍لاکھ روپئے امداد دی ہے۔اِسی طر ح شر ڈی کی سائی بابا ٹرسٹ نے بھی51؍ کروڑ روپئے  اور  سِدھی ونائک بورڈ بھی
5؍ کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔

***** ***** *****

 ہنگولی ضلعے کی نگراں وزیر ور شاگائیکواڑ نے کہا ہے کہ اشیاء ضروریہ کی تقسیم میں کا لا بازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ شہر یان کو لازمی اشیاء کی دستیابی سے متعلق کسی بھی قسم کی پریشا نی کا سامنا نہ کرنا پڑے اِ سلیے انتظا میہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے اور متا ثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ہنگولی پولس کی ٹرافک برانچ نے اپنی81؍ دن کی تنخواہ وزیر اعظم امدادی فنڈ میں جمع کر ائی ہے۔

***** ***** *****

 بیڑ ضلع انتظا میہ نے ضلع کی سر حدیں بند کر دی ہے۔ مسافر کسی بھی طرح سے خفیہ طور پر آمد و رفت نہ کریں اِس غرض سے لازمی اشیاء کی مال بر داری کرنے والی گاڑیوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔ ضلع میں زرعی اشیاء کی دکانیں صبح 11؍ بجے سے دوپہر تین بجے تک کھلی رہے گی۔

***** ***** *****

 عثمان آ باد کے رکن اسمبلی سجیت سنگھ ٹھا کُر نے مکمل بند کے پیش نظر حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ  روز آنہ دوا استعمال کرنے والے غریب مزدوروں کو ضلع منصوبہ بندی فنڈ سے ایک ماہ کی دوائیںمفت فراہم کی جائیں۔ اُنھوں نے یہ ادویات مریضوں تک بہم پہنچا نے کابھی مطالبہ کیا ہے۔

***** ***** *****

 جالنہ کے ضلع کلکٹر رویندر بن وڑے نے جالنہ ضلعے میں زندگی کے لیے ضروری اشیاء حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اِس مقصد سے 9؍رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی سر پنچ ‘ گرام سیوک ‘ تلا ٹھی اور خواتین بچت گٹ کے اراکین پر مشتمل ہے۔ اِس کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ لازمی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو اور عوام کا ہجوم اکٹھا ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

***** ***** *****

 مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ انتخاب کے رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے اورنگ آباد کے سر کا ری میڈیکل کالج اور ہسپتال گھاٹی کا دورہ کیا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے انتظا میہ کی جانب سے حکو مت سے مطلو بہ ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ افسران و اِداروں سے فون پر رابطہ قائم کر کے علاج معالجے کے لیے در کا ر ضروری ساز و سامان فوراً فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

***** ***** *****

 ریاست کی بلڈ بینکوںمیں خون کے ذخیرے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی لیے لاتور ضلع پریشد کے صدر راہل کیندرے نے عوام سے سماجی فاصلہ بر قرار رکھتے ہوئے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔ کیندرے کی اس اپیل کا مثبت جواب دیتے ہوئے اُدگیر تعلقے کے لونی میں نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی کے ضلع کلکٹر رویندر بن وڑے نے کر فیو کے دوران ضلعے میں لازمی خدمات کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو پیٹرول فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ ضلع کلکٹر نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہجوم پر عائد پا بندی کے پیش نظر خانگی
گاڑیوں کو ایندھن فراہم نہ کر نے کی ہدایت دی ہے ۔اسکے علا وہ اُنھوں نے دو پہیہ اور چار پہیہ خانگی گاڑیوں کی آمد ورفت پر مکمل پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔

***** ***** ***** 

 رکن اسمبلی ابھیمنیو پوار نے لاتور ڈسٹرکٹ سنٹرل کو آپریٹو بینک سے فصل بیمے کی رقم کسانوں کے گھروں تک پہچا نے کا مطالبہ کیا ہے۔ رکن اسمبلی پوار نے اپنے محضر میں بینک کے کار گذار ڈائریکٹر ہمنت جا دھو  سے متعلقہ دیہاتوں کی 
مختلف ایکزیکیٹو خد مات تنظیموں کے صدر اور سیکریٹریز کے ذریعے فصل بیمے کی رقم کسا نوں تک پہچا نے کی تجویز پیش کی ہے۔
 اِسی بیچ رکن اسمبلی پوار نے اَوسا پولس کو ہدایت ہے کہ وہ کسا نوں کے ذریعے فصل کی کٹائی میں استعمال ہونے والی مشینوں
کی حمل و نقل پر روک نہ لگائے تا کہ کسان کھیت مزدوروں کی عدم دستیابی کے باعث اِن مشینوں سے مدد لے سکے۔

***** ***** *****

 قومی فوڈ  سیکوریٹی ایکٹ 2013؁ کے دائرے سے باہر مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے14؍ اضلاع کے زعفرانی راشن کارڈ کے حامل کاشتکاروں کو فوڈ سیکوریٹی منصوبے کا فائدہ دیا جائے گا۔ اِس اسکیم کے تحت مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے کسا نوں کو اپریل ‘ مئی اور جون مہینے کے لیے کفا یتی نِر خ پر فی کس5؍ کلو اناج فراہم کیاجائے گا۔
 اغذیہ اور شہری فراہمی کے وزیر چھگن بھجل نے کل ناسک میں  یہ اعلان کیا۔ اِس فیصلے کے مطا بق اورنگ آباد سمیت جالنہ‘ ناندیڑ‘ بیڑ‘ پر بھنی ‘ عثمان آباد ‘ لاتور اور ہنگولی اِن اضلاع کے کاشتکار اِس سے مستفید ہوں گے۔

***** ***** *****


  آخر میںخاص خبروں کی سر خیاں ایک مر تبہ پھرسن لیجیے
 ٭  ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی  ‘ گھر اور گاڑیوں کے قرض کی اقساط بھی کم ہوں گی۔
 ٭  ٹریسنگ ‘ ٹیسٹنگ  اور ٹریٹمنٹ  اِن تینوں محاذوں پر عوام کے تعاون سے کورونا کا مقابلہ کریں کہا وزیر صحت            راجیش ٹو پے نے
 ٭ ریاست میں کورونا کے مزید 28؍ مریضوں کی نشاندہی ‘ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ہوئی153؍ جبکہ 24 ؍مریض شفا پاکر دواخانوں سے رخصت
  اور
 ٭  مکمل بند کے دوران ضرورت مند افراد کے لیے امداد کے سلسلے

 علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

No comments: