Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 26 March 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ مارچ ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 26 March 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ مارچ ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیال......
٭ ملک کی80؍ کروڑ عوام کو 2؍ روپئے فی کلو گندم اور3؍ روپئے فی کلو چاول دینے کا مرکزی حکو مت کا فیصلہ
٭ مردم شماری اور قومی آ بادی اندراج کے پہلے مر حلے کا کام ملتوی
٭ ریاست کا کورونا سے متا ثرہ پہلا جوڑا مرض سے پوری طرح شفا یاب
٭ ریاست کے متعدد مقا مات غیر موسمی بارش اور
٭ ہندی فلموں کی معروف اداکارہ نِمّی چل بسیں
٭ مردم شماری اور قومی آ بادی اندراج کے پہلے مر حلے کا کام ملتوی
٭ ریاست کا کورونا سے متا ثرہ پہلا جوڑا مرض سے پوری طرح شفا یاب
٭ ریاست کے متعدد مقا مات غیر موسمی بارش اور
٭ ہندی فلموں کی معروف اداکارہ نِمّی چل بسیں
اب خبریں تفصیل سے
ملک کی80؍ کروڑ عوام کو2؍روپئے فی کلو گیہوں اور 3؍ روپئے فی کلوکی نِرخ سے چاول دینے کا فیصلہ مرکزی حکو مت نے کیا ہے۔ کل مرکزی کا بینہ کے اجلاس کے بعد اطلاعات و نشر یات کے وزیر پر کاش جائوڑیکر نے یہ اطلاع دی۔ ملک میں سرِ دست نافذ لاک ڈائون پر اِس کا بینی اجلاس میں تبا دلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ کنٹریکٹ پرکام کر نے والے ملازمین کو اِس لاک ڈائون کے عرصے میں کام پر حاضر ما نا جائے گا۔ اِس لیے اُنھیں مکمل اُجرت بھی ملے گی۔ سوشل ڈسٹنسِنگ یعنی سما جی فاصلے کی ضرورت پر بھی اِس اجلاس میں زور دیا جائے گا۔ پر کاش جائوڑیکر نے کہا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کا معقول ذخیرہ موجود ہے اِس لیے یہ اشیاء ہمیشہ دستیاب رہیں گی۔
***** ***** *****
ریاست میں موذی کورونا وائرس سے متا ثرہ افراد کی تعداد 122؍ ہو گئی ہے کل ممبئی میں5؍ تھا نہ میں ایک اور سانگلی میں5؍ نئے مریضوں کی موجود گی سامنے آئی۔
***** ***** *****
مملکتی وزیر صحت راجندر پاٹل یَڈر اورکر نے کو رونا کے تناظر میں خانگی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو ترغیب دی ہے کہ وہ اُن کے کلینک میں آنے والے ہر قسم کے مریضوں کو ضروری علاج و معالجے کی سہو لت فراہم کریں اور خانگی اسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں اگر کورونا وائرس کی موجود گی کے اشارے پائے جاتے ہیں تو سر کا ری طبی افسران کو اِس کی اطلاع دیں۔ وزیر موصوف نے انتباہ دیا کہ خانگی اسپتالوں میں علاج کی غرض سے جا نے والے مریضوں کو اگر علاج کی سہو لت دینے سے انکار کیا جا تا ہے تو متعلقہ اسپتالوں کا اجازت نا مہ منسوخ کر نے کی کار وائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر مردم شماری 2021 کے پہلے مرحلے کے تحت سر وے اور قومی آبادی اِندراج یعنیNPRکی ابتدائی کار وائی آئندہ احکا مات تک کے لیے مؤ خر کر دی گئی ہے۔ مردوم شماری کمشنر نے کل یہ اطلاع دی۔ مردم شماری سے متعلق سر وے کے پہلے مر حلے کا کام یکم اپریل سے شروع ہونے والا تھا۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ اور مویشیوں کی خوراک کا معقول ذخیرہ ریاست میں موجود ہے اِس لیے عوام فکر مند نہ ہوں اپنے بیان میں اُنھوں نے تاجر طبقے کو تلقین کی کہ معاشی طور پر کمزور ملازمین کی تنخواہ اور اُجرتوں میں کٹو تی نہ کریں۔ اُنھوں نے کہا کہ زرعی کام اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں بند نہیں ہو ں گی۔ تاہم ضروری اجناس کی خریداری کے لیے شہری تنہا جائیں اور دکانوں اور منڈیوں میں ہجوم نہ کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسانی ہمدر دی کے نا طے کئی افراد سامنے آ رہے ہیں اور وینٹی لیٹر اور اور ماسک کے علا وہ طبی آلات عطیہ کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے اِس کے علا وہ اپنے کا رو بار بند رکھنے والے افراد کو تر غیب دی کہ وہ انسا نیت کا دامن نہ چھوڑیں اور اپنے اپنے اداروں میں کام کر نے والے محنت کش افراد کی تنخواہیں نہ رو کیں ور نہ ایک نیا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
***** ***** *****
اِنڈین ریلویز کی تمام مسافر ٹرینیں 14؍ اپریل تک بدستور بند رہیں گی۔ اِس سے قبل وزارت ریلوے نے مسافر گاڑیاں 31؍ مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم لاک ڈائون میں توسیع کے پیش نظر اب اِس مدت میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ تاہم اِس عر صے کے دوران مال بردار ٹرینیں معمول کے مطا بق چلیں گی۔
***** ***** *****
ریاست میں موذی کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی حیثیت سے زیر علاج پونا کے جوڑے کو پوری طرح شفا یاب قرار دے کر گھر جا نے کی اجازت دیدی گئی ۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اِس پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہولی پر اِس مرض میں مبتلاء ہونے والے یہ میاں بیوی کل گوڑی پاڑ وا پر اِس مرض سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ اِن مریضوں اور ریاست بھر میں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے طبی افسران و ملازمین کا اُنھوں نے شکر یہ ادا کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے خبر دار کیا کہ ریاست میں ذخیرہ اندوزی کر نے والے اور اشیائے ضروریہ پر منا فع خوری کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت کار وائی کی جائے گی۔
اجیت پوار نے کہا کہ امریکہ میں کورونا کے تناظر میں لاک ڈائون پر عمل در آمد کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے ۔ مہا راشٹر میں اِس طرح کی صورتحال پیدا ہونے سے بچنے کے لیے عوام ضروری احتیاط کریں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آباد سے نشر کی جا رہی ہیں
تعمیراتِ عامہ کے وزیر اشوک چو ہان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر عوام خوفزدہ نہ ہوں۔ و ہ کل ممبئی میں صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت نے ضرورت پڑ نے پر ہر طرح کی تیاری کر رکھی ہے۔
دریں اثناء اشوک چو ہان نے کل ناندیڑ میں ضلع کلکٹر دفتر میں کورونا پر قابو پا نے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اِس موقعے پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر بِپِن ایٹنکر نے اُنھیں انتظا میہ کی جانب سے کی گئی تیاریوں کی تفصیلات پیش کیں۔
***** ***** *****
سماجی تنظیم آئیٹک نے عوام کو تر غیب دی ہے کہ اورنگ آباد شہرکے معا شی طور پر پسماندہ محنت کش طبقے کی امداد کے لیے آگے آئیں۔ اناج‘ سینی ٹائزر‘ صابن اور ماسک وغیرہ یا نقد رقم کی شکل میں یہ امداد اورنگ آ باد کے کھو کھڑ پو رہ میں واقع آئیٹک کے دفتر میں جمع کر وائی جا سکتی ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع میں بیرونِ ملک سے لوٹنے والے10؍ افراد کو گھر میں کورنٹائن کیا گیا ہے۔ ضلع کے سول سر جن کِشور شری واس نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مشتبہ مریضوں کے لیے ضلع کے سر کاری اسپتال کلمنوری کے ذیلی اسپتال‘ بسمت دیہی اسپتال‘ باڑا پور ‘ سین گائوں اور اَونڈھا ناگناتھ میں خصو صی طور پر تیار کر دہ آئسو لیشن وارڈز میں کوئی بھی مشتبہ مریض داخل نہیں کیا گیا۔
اِسی اثناء میں کورونا کے پھیلائو کو روکنے کی خاطر ضلع کے متعدد دیہاتوں نے باہر سے آ نے والوں کا داخلہ روکنے کے لیے گائوں بندی کا فیصلہ کیا ہے اور گائوں کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے ہیں نیز گائوں کا کوئی شخص باہر نہ جائے اور کوئی نیا شخص گائوں میں داخل نہ ہو ں اِس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع گومڑ واڑہ‘ گھوگس پار گائوں اور شیرور میں بھی گائوں بندی کی گئی ہے۔ جالنہ ضلع کے گھن ساونگی تعلقے کے ار گڑے گوَہان اور پِمپل کھیڑ کے داخلی راستوں پر خار دار درخت لگا کر دیگر دیہاتوں سے آنے والے افراد کا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
سوشل ڈسٹنسنگ یعنی ہجوم سے فاصلہ بنائے رکھنے کے اصول پر کل ریاست کے بیشتر مقامات پر سختی سے عمل دیکھنے میں آ یا۔ متعدد شہروں اور قصبوں میں روز مرہ کی اشیاء اور سبزیا ں خرید نے آئے شہر یوں کو دکانوں کے سامنے قطار یں لگا کر خریداری کرنا پڑی۔
اورنگ آباد شہر میں بھی متعدد چھو ٹی دکانوں کے سامنے نشان زدہ قطا روں میں صارفین کھڑے نظر آئے۔
ہنگولی شہر میں پیٹرول پمپوں پر انتظا میہ کی ہدایت کے مطا بق 5-5؍ فٹ کے فاصلے پر صارفین کو کھڑا کیا گیا اور صرف ماسک لگا نے والوں ہی کو پیٹرول دیا گیا۔
لاتور کے وِلاس رائو دیشمکھ سر کاری اسپتال میں کل 170؍ افراد کی جانچ کی گئی ۔ لاتور میں9؍ افراد کو آئسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور 33؍ افراد کو گھروں میں ہی تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ پو نا ‘ ممبئی اور دیگر شہروں سے آ نے والے افراد کے لیے شہر کے طبی مراکز پر جانچ کی سہو لت مہیا کی گئی ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے شری گرو گوبند سنگھ کی سما دھی کے درشن کے لیے پنجاب سے آئے دیڑھ ہزار سکھ زائرین ‘ ٹرینیں بند ہونے کے با عث ناندیڑ میں ہی پھنس گئے ہیں۔ تاہم ضلع کلکٹر بِپِن ایٹنکر نے کہا ہے کہ اِن زائرین سے متعلق کوئی فکر کر نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اِن تمام زائرین کے لیے گرو دوارہ بورڈ کی اقا مت گاہ میں رہنے اور کھا نے کا انتظام کیاگیاہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل بیشتر مقا مات پر غیر موسمی بارش ہوئی۔ اورنگ آباد ضلع کے سلوڑ‘ اجنٹہ ‘ پیٹھن اور پا چوڑ سمیت دیگر چند علاقوں میں غیر مو سمی بارش ہوئی۔ اورنگ آباد شہر میں بھی کل شب زور دار بارش کے بعد کا فی وقفے کے لیے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی تھی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ ہنگولی ضلع کے سین گائوں میں کل شب موسلا دھا بارش ہوئی۔
***** ***** *****
تھا نہ پال گھر اور ناسک اضلاع میں کل بارش کے ساتھ اولے بھی گرے ۔ جبکہ سا تارا میں ہلکی بارش ہوئی۔ دھو لیہ شہرمیں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بلڈھا نہ ضلع کے کھام گائوں ‘ شیگائوں ‘ سنگرام پور اور جلگائوں میں زور دار بارش ہوئی۔
***** ***** *****
1950؍ اور60؍ کی دہائیوں کی ہندئی فلموں کی مقبول اداکارہ نِمّی کل ممبئی میں چل بسیں وہ88؍ برس کی تھیں۔ عمل تنفس میں دشواری کی شکایت پر اُنھیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ آن ‘ بر سات اور دیدار جیسی کامیاب اور مقبول فلموں میں اداکاری کر نے کے بعد وہ مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں کل شام ممبئی میں اُن کی آخری رسو مات ادا کر دی گئیں۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر سن لیجیے۔
٭ ملک کی80؍ کروڑ عوام کو 2؍ روپئے کلو گندم اور3؍ روپئے فی کلو چاول دینے کا مرکزی حکو مت کا فیصلہ
٭ مردم شماری اور قومی آ بادی اندراجNPR کے پہلے مر حلے کا کام ملتوی
٭ ریاست کا کورونا سے متا ثرہ پہلا جوڑامرض سے پوری طرح شفا یاب
٭ ریاست کے متعدد مقا مات غیر موسمی بارش اور
٭ ہندی فلموں کی معروف بزرگ اداکارہ نِمّی چل بسیں
No comments:
Post a Comment