Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 March 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍ مارچ ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 29 March 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍ مارچ ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب پہلے خاص خبروں کی سر خیاں......
٭ وزیر اعظم ہنگا می شہری امدادوسلا متی فنڈ کا قیام‘ عوام سے مدد کی اپیل
٭ وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ میں بھی تعاون کرنے کی وزیراعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی در خواست
٭ریاست میں کورونا سے متا ثرہ افراد کی تعداد181؍ نئے28؍ کیسیز ‘ 2 ؍ افراد کی موت
٭وزیر اعظم نریندر مودی آج من کی بات میں عوام سے خطاب کریں گے
٭اورنگ آباد کے سر کا ری میڈیکل کالج اسپتال میں کرونا سے متا ثرہ مریضوں کے سویب کے نمونوں کی جانچ
اور
٭ کر فیو کی خلاف ور زی کرنے والوں کے خلاف پولس کی سخت کار وائی
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کیئرس یعنی وزیر اعظم ہنگا می شہری امدادو سلامتی فنڈ کے قیام کا کل اعلان کیا۔ ملک میں اچا نک آنے والی کووِڈ۱۹؍ عارضے اور دیگر ہنگا می بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے اِس قو می فنڈ کا استعمال کیا جائے گا۔ اِس فنڈ میں جمع کی جانے والی رقو مات ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی۔ مخیر حضرات‘ pmindia.gov.inپر اِس فنڈ میں اپنی رقو مات جمع کر واسکتے ہیں۔ اِس ہنگامی فنڈ کا کھا تہ نمبر 21 21 PM 20 20 2 ہے جبکہ اِس کا IFS کوڈ SBIN 00 00 691 ؍ ہے۔
اِنڈین ایڈمنٹسٹریٹو سر وسیز افسرن کی تنظیم نے اِس فنڈ میں21؍ کروڑ روپئے اور ہر ایک افسر کی ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اداکار اکشئے کمار نے بھی25؍ کروڑ روپئے عطیہ دینے کا اعلان کیا ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈّا نے بی جے پی کے تمام ارکانِ پارلیمان کو تر غیب دی ہے کہ وہ اپنے تر قیاتی فنڈمیں سے ایک ایک کروڑ روپئے پی ایم کیئرس فنڈمیں دیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ پارٹی کے تمام ارکانِ پارلیمان و اسمبلی اپنی ایک مہینے کی تنخواہ اِس فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ اِس کے علا وہ ٹا ٹا ٹرسٹ نے500؍ کروڑروپئے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے کرونا سے متا ثرہ افراد کو وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ کے ذریعے مدد کرنے کے لیے اسٹیٹ بنک آف اِنڈیا میں ایک کھاتہ کھو لا گیا ہے ۔ اِس سیوِنگ اکائونٹ کا نمبر39 23 95 91 720؍ ہے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں حصہ لے کر اِس اکائونٹ میں اپنے عطیات جمع کر وائیں۔
***** ***** *****
ریاست کے پرائمری اسا تذہ وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ میں اپنی ایک دِن کی تنخواہ جمع کر وائیں گے۔ ریاستی پرائمری اسا تذہ کی تنظیم کے ریاستی صدر بال کرشن تامبارے نے یہ اطلاع دی۔ ریاست کے22؍ ہزار گرام سیوک کرونا سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے لیے اپنی ایک دِن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ گرام سیوک تنظیم کے صدر ایک ناتھ ڈھا کنے نے کل احمد نگر میں یہ اعلان کیا۔ اِس خصوص میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو تنظیم کی جانب سے ایک مراسلہ بھیجا جا چکا ہے۔
***** ***** *****
کرونا وائرس کی جانچ اور علاج کے لیے آ لات خریدنے کی غرض سے ریاست کے تمام ارکانِ اسمبلی کو
50 ؍ لاکھ روپئے فنڈ جاری کیا جائے گا۔ ارکانِ اسمبلی اور ضلع کلکٹر کی منظوری کے بعد متعلقہ طبی و بلدی افسران ضروری آلات خرید سکتے ہیں۔
***** ***** *****
عالمی طِبّی تنظیموں کی جانب سے کووِڈ۔۱۹؍ کا علاج در یافت کرنے کے لیے جاری جانچ میں بھارت عنقریب شامل ہو گا۔ اِنڈین میڈیکل ریسرچ کونسل کے وبائی امراض شعبے کے سر براہ ڈاکٹر رمن گنگا کھیڑ کر نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ سر ِ دست مختلف محققین کے30؍ گروپ کرونا مرض کی دوا تیار کر نے کے لیے تحقیق میں مصروف ہیں۔ قبل ازیں بھارت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہونے کے سبب اِس ملک تحقیق کا حصہ نہیں بنا تھا۔ علا وہ ازیں اِنفرادی سطح پر بھی تحقیق کی جا سکتی ہے۔ اور اِس جان لیوا مرض کا علاج دریافت کرنے کے لیے کوششیں جا ری ہیں۔
***** ***** *****
کرونا سے متا ثرہ مقامات سے سفر کر کے آنے والے افراد اور مریضوں کے قریبی رشتہ داروں میں یہ مرض اپنی ابتدائی شکل میں پائے جانے کے امکا نا ت ہو تے ہیں۔ اِس لیے ریاستی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ جن افراد میں یہ وائرس پائے جانے کے امکا نات نہیں ہیں وہ اپنی جانچ نہ کر وائیں ۔ کن افراد کو کرو نا کی جانچ ضروری ہے اُن کی ایک فہرست ‘ وزارتِ صحت نے جا ری کی ہے۔ گزشتہ 2؍ ہفتوں میں بین الاقوامی سفر کرنے والے افراد اور متاثرہ مریضوں کے قریبی رشتہ داروں کو اِس فہرست میں شا مل کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
کرونا کے مریضوں کی آمد و رفت کے لیے شمالی ریلوے نے ایک ٹرین کو آئسو لیشن کوچ میں تبدیل کر دیا ہے ۔ اِس ٹرین کا پہلا کوش تیار کر لیا گیا ہے۔ جس میں10؍ آئسو لیشن وارڈ ہیں۔ ریلوے بورڈ کی اطلاع کے مطا بق منظوری کے بعد ہر ڈِویژن میں 10؍ ڈبے آئسو لیشن وارڈ ز میں تبدیل کیے جائیں گے۔
دریں اثناء 21؍ مارچ تا14؍ اپریل کے دوران ریزر ویشن کر وانے والے مسافروں کو اُن کے پیسے واپس کرنے کا فیصلہ ریلوے بورڈ نے کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد181؍ ہو گئی ہے ۔ کل مزید نئے 28؍ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ دو افراد چل بسے ریاست میں اب تک اِس جان لیوا مرض سے 6؍ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ جو مریض کرونا پازیٹیو پائے گئے ہیں وہ تمام اپنے سفر کے دوران متاثر ہوئے یا متا ثرین کے قریبی رشتہ دار ہیں اُنھوں نے وضاحت کی کہ ریاست میں وباء کے سماجی پھیلائو کا عنصر موجود نہیں ہے اور اب تک 29؍ مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے اور یہ ایک امید افزا خبر ہے۔
***** ***** *****
ایوت محل میں تین کرونا متاثرین کی رپورٹ منفی آئی ہے اِن تنوں افراد کو کل اسپتال سے ڈِسچارج کر دیا گیا۔ تاہم اُنھیں آئندہ14؍ دِن تک شعبہ صحت کی نگرانی میں اُنھیں مکمل تنہائی میں رکھا جائے گا۔ اِس طرح اب ایوت محل میں اب ایک بھی کرونا پازیٹو مریض نہیں ہے۔
***** ***** *****
ریاست سے ہجرت کرنے والے افراد کی موجودہ جگہوں تک ہی محدود رکھنے کے احکامات گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے جاری کیے ہیں۔ گور نر نے کل تمام 6؍ ڈِویژنل کمشنرز سے فون پر بات چیت کی اور ہر ڈِویژن میں موجود مریضوں اور ہجرت کرنے والے افراد کی تفصیلات سے آگا ہی حاصل کی ۔ اُنھوں نے ہدایت کی کہ کرو نا کا پھیلائو روکنے کی غرض سے تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت جاری کی جائیں اور عوام کی ہجرت روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا ئیں۔
***** ***** *****
احمد نگر حلقے کے مختلف وجوہات کی بناء پر دیگر ریاستوں میں موجود شہر یوں کو راحت پہچانے کے لیے اور اُنھیں موجودہ مقام پر ہی روکنے کے لیے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سوجئے وِکھے پاٹل نے دو ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِن نمبروں کے ذریعے دیگر ریاستوں میں موجود احمد نگر کے شہر یوں کی تفصیلات حاصل کر کے اُن کے لیے بہتر انتظا مات کیے جا سکتے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آج آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں عوام سے مخا طب ہوں گے۔ یہ اِس سلسلے کے دوسرے مر حلے کا دسواں پروگرام ہے۔ آکاشوانی اور دور درشن کے تمام چینلز صبح11؍ بجے سے یہ پروگرام نشر کریں گے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے سر کا ری میڈیکل کالج اسپتال کے مائیکرو بائیو لو جی شعبے میں کل سے کرو نا مریضوں کے نمو نوں کی جانچ کا آغاز ہوا۔ اِس سلسلے میں پو نا کی نیشنل وائرلو جی اِنسٹی ٹیوٹ کی جانب سے RTPCR کِٹس استعمال کرنے کے لیے گھاٹی اسپتال کو منظوری دیدی گئی ۔ یہ اطلا ع ڈین ڈاکٹر کانن یڑیکر نے دی ۔ کل اِس شعبے میں112؍ افراد کے نمو نوں کی جانچ کی گئی ۔ ضلع میں فی الحال 8؍ کرونا کے مشتبہ مریض ہیں جبکہ37؍ افراد کو اُن کے گھروں میں آئسو لیشن میں رکھا گیا ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع اسپتال میں کل141؍ افراد کی جانچ کی گئی۔ ضلع میں 114؍ افراد کو آئسو لیشن میں رکھا گیا ۔ عثمان آ باد ضلعے میں اب تک کرو نا کا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا۔ ضلع میں67؍ افراد کی رپورٹ نِگیٹو پائی گئی ہے۔ جالنہ ضلعے کے سر کا ری اسپتال میں کل دو مریضوں کو شریک کیا گیا۔ پہلے ہی چار افراد آئسو لیشن میںموجود ہیں جو روبہ صحت بتائے جا رہے ہیں۔ لاتور میں کل وِلاس رائو دیشمکھ سر کاری کالج و اسپتال میں392؍ افراد کی جانچ کی گئی۔ اب تک55؍ افراد کے نمو نے پو نا روانہ کیے گئے تھے جن میں سے50؍ افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اور5؍ افراد کی رپورٹ ابھی آ نا باقی ہے۔
***** ***** *****
کرونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کیے گئے21؍ دن کے لاک ڈائون کے پیش نظر سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ راست صارفین تک پہنچا نے کے لیے کاشتکاروں کے گروپ قائم کیے گئے ہیں۔ شعبہ زراعت کے ذرائع نے بتا یا کہ کسا نوں کے پاس سبزیوں اور پھلوں کا ذخیرہ موجود ہے لیکن لاک ڈائون کے سبب اُسے صارفین تک پہنچا نے میں دشواریاں در پیش ہیں۔ اِس تنا ظر میں راست صارفین تک پہنچا نے کے لیے ایک نظام قائم کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد زرعی بازار کمیٹی میں عوام کا ہجوم کم کرنے کے لیے ضلع کلکٹر اور دیگر اعلیٰ افسران نے مشترکہ طور پر شیتکر گٹ کے تحت عوام کو راست سبزیوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس سلسلے میں مختلف ہائوسنگ سو سائٹیوں سے اُن کی ضروریات کی تفصیلات حاصل کر کے اشیائے ضروریہ کی تر سیل کی جائے گی۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں گزشتہ تین دنوں میں728؍ افراد کے خلاف کر فیو کی خلاف ور زی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اورنگ آ باد پولس کی جانب سے جا ری کر دہ مکتوب میں یہ اطلاع دی گئی۔
بیڑ ضلع میں خانگی ڈرائیور کو پیٹرول دینے کی پاداش میں بھارت پیٹرولیم کا پیٹرول پمپ سیل کر دیا گیا۔
ناندیڑ میں بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے والے3؍ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور50؍ سے زائد افراد پر جر ما نہ عائد کیا گیا۔ ناسک ضلع میں کر فیو کی خلاف ور زی کے251؍ مقدمے درج ہوئے۔ اِس کے علا وہ گنجان آ بادی والے علا قوں پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کا استعمال شرو کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے بیشتر مقا مات پر کل بھی غیر موسمی بارش ہوئی۔ ہنگولی میں گھن گرج کے ساتھ زور دار بارش کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے۔ آئندہ دو دنوں میں مراٹھواڑہ‘ وِدربھ اور وسطی مہاراشٹر میں بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اِس بُلیٹِن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر
٭ وزیر اعظم ہنگا می شہری امداد و سلا متی فنڈ کا قیام ‘ عوام سے مدد کی اپیل
٭ وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ میں بھی تعاون کرنے کی وزیراعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی در خواست
٭ریاست میں کورونا سے متا ثرہ افراد کی تعداد181؍ نئے28؍ کیسیز ‘ 2؍ افراد کی موت
٭وزیر اعظم نریندر مودی آج من کی بات میں عوام سے خطاب کریں گے
٭اورنگ آباد کے سر کا ری میڈیکل کالج اسپتال میں کرونا سے متا ثرہ مریضوں کے سویب کے نمونوں کی جانچ
اور
٭ کر فیو کی خلاف ور زی کرنے والوں کے خلاف پولس کی سخت کار وائی
٭ وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ میں بھی تعاون کرنے کی وزیراعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی در خواست
٭ریاست میں کورونا سے متا ثرہ افراد کی تعداد181؍ نئے28؍ کیسیز ‘ 2؍ افراد کی موت
٭وزیر اعظم نریندر مودی آج من کی بات میں عوام سے خطاب کریں گے
٭اورنگ آباد کے سر کا ری میڈیکل کالج اسپتال میں کرونا سے متا ثرہ مریضوں کے سویب کے نمونوں کی جانچ
اور
٭ کر فیو کی خلاف ور زی کرنے والوں کے خلاف پولس کی سخت کار وائی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment