Thursday, 5 March 2020



Regional Urdu Text  Bulletin, Aurangabad, Date : 05.03.2020, Time : 8.40 - 8.45 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.Date: 05 March-2020Time: 8:40 to 8:45 amآکاشوانی اَورنگ آبادعلاقائی خبریںتاریخ:۵؍ مارچ  ۲۰۲۰ئ؁وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸***** ***** *****مہاراشٹر کے وزیرِ صحت راجیش ٹوپے نے کہا ہیکہ فی الوقت ریاست میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں پایا گیا ہے۔ ٹوپے نے کل قانون ساز کونسل میں یہ بات کہی۔ وہیں ٹوپے نے یہ اعلان بھی کیا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو سے بچنے کیلئے ہر ضلع اسپتال میں علیحدہ وارڈ بنائے جائیں گے۔ کورونا سے نمٹنے کی حکومتی تیاریوںکے بارے میں بولتے ہوئے ٹوپے نے کہا کہ اس بارے میں ایک ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے، جس کا نمبر 104/ ہے۔ وزیرِ صحت نے کہا کہ بیماری پر قابو پانے کیلئے ضروری ماسک اور دیگر سازوسامان کی ذخیرہ اندوزی کرنے والو ں پر سخت کاروائی کی جائیگی۔ ٹوپے نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں اور غلط معلومات کی ترسیل کرنے والوں پر کیس درج کرنے کی سائبر پولس کو ہدایت دی جاچکی ہے۔***** ***** *****اس بیچ ناندیڑ میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کے ٹسٹ کا نتیجہ Negative آیاہے۔ لوہا تعلقے کے کڑے گائوں کا رہنے والے 25/ سالہ نوجوان بحرین میں ملازمت کیلئے گیا تھا، تاہم واپس لوٹنے کے بعد اُسے سردی اور بخار کی شکایت کے بعدناندیڑ کے شنکر رائو چوہان سرکاری اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ فی الحال نوجوانوں کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔***** ***** *****عوامی شعبے کی دس بینکوں کے انضمام کا عمل ایک اپریل سے شروع ہوگا۔ مرکزی وزیرِ مالیات نرملا سیتا رَمن نے یہ اطلاع دی۔ سیتا رَمن‘ کل نئی دلّی میں اخباری کانفرنس میں بول رہی تھیں۔ اِن دس بینکوں میں سے یونائٹیڈ بینک آف انڈیا اور اورینٹل بینک آف کامرس کو پنجاب نیشنل بینک میں ضم کیا جائیگا، جبکہ سنڈیکیٹ بینک کا کینیرا بینک میں اور الٰہ آباد بینک کا انڈین بینک میں انضمام ہوگا۔ آندھرا بینک اورکارپوریشن بینک اِن دونوں بینکوںکو یونین بینک آف انڈیا میں ضم کیا جائیگا۔***** ***** *****مہاراشٹر حکومت نے 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے دوران غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گرد اجمل قصاب کو زندہ پکڑنے والے 14/ پولس ملازمین کو ایک گریڈ کی ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ PTI کی خبر میں کہا گیا ہیکہ ریاستی وزیرِ داخلہ انیل دیشمکھ نے کل ودھان بھون کے احاطے میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران یہ اطلاع دی۔***** ***** *****مراٹھواڑہ واٹر گریڈ منصوبے کے بارے میں ریاستی حکومت کا رویہ مثبت ہے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے یہ بات کہی۔ اجیت پوار‘ کل قانون ساز اسمبلی میں مراٹھواڑہ واٹر گریڈ سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ پوار نے کہا کہ گریڈ منصوبے کیلئے بڑے پیمانے پر بجلی استعمال میں لائی جائیگی، جس کیلئے پانی لانے پر بھاری رقم خرچ ہوگی۔ اجیت پوار نے مزید کہا کہ اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد وہ متعلقہ محکموںکے ماہر افسران اوراراکینِ اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور مراٹھواڑہ واٹر گریڈ منصوبے سے جڑے سبھی پہلوئوں کا جائزہ لیں گے۔***** ***** *****بیڑ ضلعے کی منجھلے گائوں بلدیہ بدعنوانی معاملے میں صدرِ بلدیہ سہال چائوش سمیت تین افرادکو کل گرفتار کرلیا گیا۔ بلدیہ ترقیاتی فنڈ میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر بدعنوانی کرنے کے الزام میں اُس وقت کے CEO اور اکائونٹنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کے بیان کی بنیاد پر اب صدر بلدیہ سہال چائوش کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔ چودھویں فائنانس کمیشن کے ذریعے منجھلے گائوں بلدیہ کو ملے پانچ کروڑ 57/ لاکھ روپئوں کے فنڈز کام کیے بغیر ہڑپ کرلینے سے متعلق شکایت ملنے کے بعد پولس نے یہ کاروائی کی۔ مقامی عدالت نے سبھی ملزموں کو چھ مارچ تک پولس حراست میں بھیج دیا ہے۔***** ***** *****پربھنی ضلعے کی سیلو بلدیہ کے صدر وِنود بوراڑے اور پالم بلدیہ کے نائب صدر بالا صاحب روکڑے کو بھارتیہ جنتاپارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ اِن عوامی نمائندوں نے بلدیہ میں شہریت ترمیمی قانون‘ CAA کی مخالفت میں قرارداد منظور کی تھی، جس کے بعد BJP نے ان پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکال دیا۔***** ***** *****ناندیڑ میں ضلع و سیشن عدالت کی مجوزہ نئی عمارت کی تعمیر کیلئے ریاستی حکومت نے دیڑھ سو کروڑ روپئے منظور کیے ہیں۔ اس رقم سے جدید ترین سہولیات سے آراستہ عدالت کی پانچ منزلہ عمارت تعمیر کی جائیگی۔***** ***** *****گڈچرولی پولس نے نکسلیوں کی بڑی کاروائی کو ناکام کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گڈچرولی کے کھوبرا مینڈھا کے جنگلوں میں پولس نے ساٹھ سے ستّر نکسلیوں والے کیمپ پر کاروائی کی۔ آکاشوانی کے نمائندے نے بتایا کہ پولس نے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ ضبط کیاہے۔***** ***** *****صدرِ جمہوریہ جناب رام ناتھ کووِند نے کل راشٹرپتی بھون میں قومی کلا اَکادمی انعامات تقسیم کیے۔ اِن میں شولا پور کی تیجسونی سونونے اور ممبئی کے ساگر کامبلے‘ رَتن کرشن ساہا اور دنیش پانڈیا سمیت 15/ افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔***** ***** *****آسٹریلیاء میں جاری خواتین کے T-20 کرکٹ عالمی کپ میں آج دونوں سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا‘ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیاء کی خواتین ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ خواتین عالمی کپ کا فائنل مقابلہ 8/ مارچ اتوار کے روز کھیلا جائیگا۔***** ***** *****

No comments: