Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 19 September 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۱۹ ؍ ستمبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
زرعی تر میمی بل کے خلاف احتجاج کر کے حزب اختلاف جماعتیں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں ۔ ‘ وزیر اعظم کا الزام
٭
پری پرائمری جماعت میں داخلے کے لیے بچوں کی کم از کم عمر3؍ سال اور
پہلی جماعت میں داخلے کے لیے کم از کم 6؍ سال ہونا ضروری
٭
مہا تما جیو تی رائو پھلے قرض معافی اسکیم سے مستفید ہونے والوں کی تفصیلی
معلو مات عدالت میں پیش کریں۔ ممبئی عدالت ِ عظمی کی ریاستی حکو مت کو ہدایت
٭
ریاست میں مزید21؍ ہزار656؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر
405؍ مریضوں کی علاج کے دوران ہوئی موت
اور
٭
مراٹھواڑہ میں کل46؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے
مزیدایک ہزار606؍ فراد کورونا وائرس کی زد میں
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ زراعت تر میمی بِل کے خلاف احتجاج کر کے حزب اختلاف جماعتیں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔ وہ کل بہار میں ریلوے پرو جیکٹ کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ نئے قوانین کاشتکاروں کو دلا لوں اور دیگر مشکلات سے نجات دیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِس مجوزہ قا نون کی وجہ سے کاشتکاروں کو اختیارات حاصل ہوں گے۔
***** ***** *****
پری پرائمری اور پہلی جماعت میں داخلے کے لیے کم سے کم عمر کی حد میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب پلے گروپ یا نر سری میں داخلے کے لیے بچوں کی کم از کم عمر 3؍ سال اور پہلی جماعت میں داخلے کے لیے بچوں کی کم از کم عمر6؍ سال ہونا ضروری ہے۔ محکمہ اسکو لی تعلیم کی جانب سے کل جاری کیے گئے فیصلے میں یہ وضاحت کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ آئندہ تعلیمی سال یعنی2021-22 سے نافذ العمل ہو گا۔
***** ***** *****
ممبئی عدالتِ عظمیٰ نے ریاستی حکو مت کو ہدایت دی ہے کہ مہا تما جیو تی رائو پھلے قرض معافی اسکیم سے مستفید ہونے والے کاشتکاروں کی تفصیلی معلو مات پیش کرے۔ رکن اسمبلی اشیش شیلار کی جانب سے اِس خصوص میں داخل کی گئی عرضداشت پر کل سماعت کر تے ہوئے جسٹِس کے کے تاتیڑ نے حکو مت سے پو چھا کہ اسکیم کے اہل قرار پائے تمام کسانوں کو اِسکا فائدہ پہنچے اِس طرح اسکیم پر عمل آ وری کیوں نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ آشیش شیلار نے عرضداشت میں دعویٰ کیا ہے کہ35؍ لاکھ کاشتکار اِس اسکیم کے لیے مستفید ہونے کے اہل قرار پائے ہیں تا ہم اب تک صرف 15؍ لاکھ کاشتکاروں کو ہی اِس کا فائدہ پہنچا ہے۔عدالت نے ریاستی حکو مت کو 3؍ ہفتوں کے اندر وضاحت پیش کرنے کو کہا ہے۔
***** ***** *****
ممبئی میں واقع اِندو مل میں بھارت رتن ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر کی مجوزہ یادگار کی بنیادیں رکھنے کا کام ملتوی کر دیا گا ہے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے آئندہ کچھ دنوں میں مذکورہ یادگار کی بنیادیں رکھنے کا کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اُنھوں نے اپیل کی ہے کہ اِس پر کوئی سیاست نہ کرے۔
***** ***** *****
سبکدوش ملازمین کو حیات سر ٹیفکیٹ داخل کرنے کے لیے31؍ دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے ۔ وزارتِ مالیات کی جانب سے کل یہ حکم جاری کیا گیا۔
***** ***** *****
ریاستی زرعی اقدار کمیشن کے سابق صدر نشین پا شا پٹیل نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت پیاز کی بر آمدات پر عائد پا بندی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ وہ کل لاتور میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ بازار میں پیاز کی قیمت پانچ ہزار روپئے فی کوئینٹل تک پہنچنے سے پہلے بر آمدادت پر پا بندی نہ لگائی جائے ۔
***** ***** *****
پیاز کی بر آ مدات پر لگائی گئی پا بندی ختم کرنے کے مطالبے پر عثمان آ باد میں ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ اِس موقعے پر مرکزی حکو مت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں گزشتہ روز مزید21؍ ہزار656؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 11؍ لاکھ 67؍ ہزار496؍ ہو چکی ہے۔ کل 405؍ کورونا مریض علا جکے دوران فوت ہو گئے اِس طرح ریاست میں اب تک 31؍ ہزار
756؍ کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
دوسری جانب کل 22؍ ہزار78؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ اِس طرح اب تک کُل 8؍ لاکھ 34؍ ہزار432؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال 3؍ لاکھ 887؍ کورو نا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں کل 46؍ کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت واقع ہو گئی ۔ جبکہ مزید
ایک ہزار606؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
اورنگ آباد ضلعے میں13؍ کورونا مریضوں کی کل موت واقع ہو گئے ۔ جبکہ مزید313؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔لاتوضلعے میں کل 10؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اور 303؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ بیڑ ضلعے میں بھی کل 7؍ کورونا متا ثرین کی موت واقع ہو گئے ۔ جبکہ مزید178؍ افراد کورونا وائر س کے نر غے میں آ گئے ہیں۔ناندیڑ اور پر بھنی ضلعے میں بھی فی کس 5-5؍کورونا مریضوں کی موت واقع ہو گئی ۔ ناندیڑ میں مزید283؍ اور پر بھنی میں88؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے ۔ عثمان آ باد ضلعے میں 4؍ کورونا مریض کل وفات پا گئے جبکہ مزید
275؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ۔ جالنہ ضلعے میں2؍ کورونا مریضوں کی کل موت واقع ہو گئی جبکہ مزید119؍ مریضوں کا اضا فہ ہوا ۔ ہنگولی ضلعے میںکل مزید46؍ کورونا مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
وزیر توانائی نِتن رائوت اور دیہی تر قیات کے وزیر حسن مُشرف کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ دو نوں وزراء نے اُن کے رابطے میں آ چکے تمام افراد سے جانچ کر وانے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے کے پیٹھن میں ناتھ ساگر ڈیم سے جاری پانی کا اخراج کل دو پہر کے بعد سے کچھ کم کر دیا گیا ہے۔ ڈیم سے فی الحال75؍ ہزار556؍ گھن فٹ فی سیکینڈ کی رفتار سے پانی ندی میں چھوڑا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے ندی کے کنا رے آ باد دیہاتوں کو چو کنا رہنے کا اشا رہ دیا ہے۔ فی الحال ڈیم میں 52؍ ہزار842 ؍ گھن فٹ فی سیکینڈ کی رفتار سے پانی داخل ہو رہا ہے۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے میں بارش کی وجہ سے متاثر ہوئی سو یا بین ‘ مونگ ‘ معاش وغیرہ فصلوں کے نقصان کے پنچ نا مے تیار کر کے کاشتکاروں کو امداد فراہم کی جائے ۔ یہ مطالبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پارٹی کے ضلع صدر نِتِن کالے نے کل اِس خصوص میں ایک محضرضلع کلکٹر کو پیش کیا۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے کے شیل گائوں میں کل سے پوشن ابھیان کا آغاز عمل میں آ یا۔ بچوں کے اغذیہ میں کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہ ہو اور اُن کی قوت مدافعت میںاضا فہ ہو اِس غرض سے یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اِس کے تحت آنگن واڑی کار کنا ن اور معاونین کی معرفت پورے گائوں میں عوامی بیداری پیدا کی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں مسلسل بارش کی وجہ سے حد گائوں تعلقے میں پین گنگا اور کیا دھو ندی میں سیلاب آ یا ہوا ہے۔ اِس سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئی فصلوں کے نقصان کے پنچ نا مے فورا تیا رکر کے کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے اِس مطالبے پر مبنی ایک محضر ڈاکٹر وِٹھل رائو وکھے پاٹل زرعی کونسل کے کار گذار صدر بھاگوت دیو سر کر نے کل ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپن ایٹنکر کو پیش کیا۔
اِس دوران بارش کی وجہ سے دھرم آ باد ‘ بھو کر ‘ عمری ‘ بلو لی ‘ نائے گائوں ‘ دیگلور اور مُد کھیر اِن تعلقوں میں ندی نالوں میں سلاب آ یا ہوا ہے اور پانی کھیتوں میں داخل ہو رہا ہے۔ جبکہ کئی راستوں پر آمد و رفت بھی بند ہے۔
ضلع کلکٹر ایٹنکر نے کل مُدکھیڑ تعلقے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے متاثرہ فصلوں اور گھروں کے نقصانات کا معائنہ کیا۔
***** ***** *****
آخر میں سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...
٭
زرعی تر میمی بل کے خلاف احتجاج کر کے حزب اختلاف جماعتیں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں ۔ ‘ وزیر اعظم کا الزام
٭
پری پرائمری جماعت میں داخلے کے لیے بچوں کی کم از کم عمر3؍ سال اور
پہلی جماعت میں داخلے کے لیے کم از کم 6؍ سال ہونا ضروری
٭
مہا تما جیو تی رائو پھلے قرض معافی اسکیم سے مستفید ہونے والوں کی تفصیلی
معلو مات عدالت میں پیش کریں۔ ممبئی عدالت ِ عظمی کی ریاستی حکو مت کو ہدایت
٭
ریاست میں مزید21؍ ہزار656؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر
405؍ مریضوں کی علاج کے دوران ہوئی موت
اور
٭
مراٹھواڑہ میں کل46؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے
مزیدایک ہزار606؍ فراد کورونا وائرس کی زد میں
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment