Tuesday, 23 March 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۳ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مارچ ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 23 March 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۳ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  مارچ  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر لگائے  گئے الزامات کی کَل پارلیمنٹ میں سنائی دی گونج‘ بی جے پی اور شیو سینا نے لگائے ایک دوسرے پر  الزامات تو  این سی پی نے سبھی الزامات کو بتا یا بے بنیاد

٭

ممبئی کے سابق پولس کمشنر پَرم بیر سنگھ پہنچے سپریم کورٹ‘ بد عنوانی کے الزامات کیCBI جانچ کا کیا مطالبہ 

٭

اورنگ آباد ضلعے میں کَل ہوئی20؍ کورونا مریضوں کی موت ساتھ ہی  پائے گئے 1406؍ نئے کورونا  پازیٹیو مریض‘ ناندیڑ میں ہوا 10؍

 کورونا مریضوں کی موت کا اندراج

 اور

٭

ADCC بینک انتخابات میں شیتکری وکاس پینل نے14؍ سیٹیں جیت کر حاصل کی اکثر یت ‘ سابق اسپیکر ہری بھائو باگڑے کو شکست

 

اب خبریں تفصیل سے....

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر لگائے گئے بد عنوا نی کے الزا مات کی گونچ کَل پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی۔ واضح ہو کہ ممبئی کے سابق پولس کمشنر پَرم بیر سنگھ نے الزام لگا یا تھا کہ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے ممبئی  پولس کے معطل پولس افسر سچن وازے کو ممبئی سے ما ہا نہ 100؍ کروڑ  روپئے جمع کرنے کو کہا تھا۔ اِس معاملے میں کَل راجیہ سبھا میں بی جے پی کے اراکین نے خوب ہنگا مہ آرائی کی جس سے ایوان کی کار وائی دو پہر 2؍بجے تک ملتوی کر نی پڑی ۔ بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ انیل دیشمکھ کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کر تے رہے۔

اِس مطالبے پر حزب اختلاف اور بر سر اقتدار پارٹیوں کے اراکین کے در میان لفظی جنگ چھڑ گئی۔ 

اِس دوران اطلاعات و نشر یات کے مرکز ی وزیر پر کاش جائوڑیکر نے کہا کہ یہ سار ا معاملہ ملک دیکھ چُکا ہے کہ بھتہّ خوری معاملے میں ممبئی پولس کس طرح ملوث ہے۔

لوک سبھا میں بھی اِس معاملے پر خوب شور وغل ہوا۔ یہاں بھی بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے اِس معاملے کی جانچ مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے کر وانے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کپِل پاٹل نے الزام لگا یا کہ یہ مہا راشٹر حکو مت کا یہ بہت بڑا گھپلہ ہے۔ الزا مات کا جواب دیتے ہوئے شیو سینا رکن پارلیمنٹ وِنائک رائوت نے کہا کہ مہاراشٹر حکو مت کمزور کرنے کے لیے بی جے پی نے کئی کوششیں کی ہیں اور یہ معا ملہ بھی اِس کوشش کا حصّہ ہے۔ رائوت نے ممبئی پولس کے سابق کمشنر پَرم بیر سنگھ کی دیانت داری پر بھی سوال اُٹھائے۔ اِس کے بعد بی جے پی اور شیو سینا  کے اراکین پارلیمنٹ کے بیچ الزا مات اور جوابی الزا مات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

***** ***** ***** 

اِس دوران نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے کَل نئی دِلّی میں صحا فیوں سے بات چیت کی اور مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر لگائے گئے الزا مات کو بے بنیاد قرار دیا۔ پوار نے واضح کیا کہ انیل دیشمکھ کے استعفے کا سوال ہی نہیں اُٹھتا۔ اُنھوں نے یہ کہتے ہوئے سبھی الزا مات سے انکار کر دیا کہ پرم بیر سنگھ کا خط جانچ کی سمت کو گمراہ کر نے کے لیے لکھا گیا ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ پرم بیر سنگھ اپنے خط میں فروری کے مہینوں کی جن تاریخوں کا ذکر کر رہے ہیں اُس دوران انیل دیشمکھ کو رونا سے متاثر تھے اور ناگپور کے اسپتال میں شریک تھے۔پوار نے کہا کہ اِس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ اِن تاریخوں کے در میان انیل دیشمکھ اور سچن وازے کے بیچ کوئی ملا قات نہیں ہوئی۔ شرد پوار نے مزید کہا کہ اصل معا ملہ پرم بیر سنگھ کا خط نہیں ہے بلکہ دھما کہ خیز مادہ رکھنے کا ہے۔

***** ***** ***** 

دریں اثناء انیل دیشمکھ  ‘  پرَم بیر سنگھ اور سچن وازے کے معاملے میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔ ونچت بہو جن آگھاڑی کے سر براہ پر کاش امبیڈکر نے کَل ریاستی گور نر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملا قات کی اور مہاراشٹر حکو مت بر خاست کر کے ریاست میں صدر  راج نافذ کر نے کا مطالبہ کیا ۔ امبیڈکر نے الزام لگا یا کہ ممبئی پولس کے سا بق کمشنر پَرم بیر سنگھ کے خط کے بعد سیاسی رہنمائوں اور انتظا میہ میں مو جود جرائم پیشہ عنا صر کی مِلی بھگت کُھل کر سامنے آ گئی ہے۔

***** ***** ***** 

اِس تیز رفتار پیش رفت کے بیچ پَرم بیر سنگھ نے سپریم کورٹ کا در وازہ کھٹکھٹا یا ہے۔ اُنھوں نے الزام لگا یا کہ انتقام کے طور پر اُنکا ممبئی پولس کمشنر کے عہدے سے ہٹا کر ہوم گارڈز میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں پَرم بیر سنگھ نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی جانب سے کی جا رہی مبینہ بد عنوا نیوں کی مرکزی جانچ بیو رو  CBI  کے ذریعے تحقیقات کر وائی جا ئے ۔ اُنھوں نے کہا کہ دو سال کم از کم مدت مکمل ہونے سے قبل کیا گیا اُن کا تبادلہ غیر قا نو نی ہے۔پَرم بیر سنگھ نے مطالبہ کیا کہ تبا دلوں اور تر قی دینے کے معاملے میں سینئر پولس افسر رشمی شُکلا کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کی بھیCBI کے ذریعے جانچ کی جائے۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

کورونا وائرس مخالف ٹیکہ اندازی مہم کے تحت ہر دِن مہاراشٹر میں3؍ لاکھ لوگوں کو ٹیکہ دینے کا نشا نہ مقرر کیا گیاہے۔ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے یہ جانکاری دی۔ ٹو پے کَل صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اگلے 3؍ مہینوں میں ٹیکہ اندازی مکمل کر لینے کا نشا نہ رکھا گیا ہے اور اِسے پورا  کرنے کے لیے دیہی علاقوں کے سَب سینٹرس میں بھی ٹیکہ لگوا نے کی سہو لت دستیاب کر وائی جا ئے گی۔ ٹو پے نے مزید کہا کہ اگر خانگی اسپتال بھی مطالبہ کر تے ہیں تو اُنھیں بھی کورونا مخالف ٹیکے دینے کی اجازت دی جا ئے گی۔

ٹو پے نے ممبئی ‘ پونے اور ناگپور میں کورونا مریضوں کے دِن بہ دِن بڑھ رہے اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ مقا می انتظا میہ کو ہدایت دی جا چکی ہے کہ وہ کورونا سے بچائو کے طریقوں پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنائیں۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں24؍ہزار645؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پا زیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 25؍ لاکھ4؍ہزار327؍ ہو گئی ہے۔ کَل دِن بھر میں ریاست میں58؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اب تک مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی کُل تعداد 53؍ ہزار457؍ تک جا پہنچی ہے۔ ریاستی شرح اموت 2.15؍ فیصد ہے۔

دوسری جانب کَل مہا راشٹربھر میں19؍ ہزار463؍ مریضوں کو  کورونا وائرس سے صحت یابی قرار دے کر اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ ریاست میں اب تک 22؍ لاکھ 34؍ہزار 330؍ افراد اِس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کووِڈ19؍ سے صحت یا بی کا ریاستی تنا سب89؍ فیصد ہو گیا ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 2؍ لاکھ15؍ہزار241؍ ہے جن کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج جا ری ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کا پھیلائو لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی شرح اموات میں بھی اضا فہ درج کیا جا رہا ہے۔ مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں4,323؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ وہیں 40؍ کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت واقع ہو گئی۔

کَل شام جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطا بق اورنگ آباد ضلعے میں گزشتہ روز20؍ کورونا مریض ہلاک ہو گئے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر آ نے کے بعد یہ دوسرا موقعہ ہے جب اورنگ آ باد میں کورونا وائرس سے ایک دِن میں مر نے والوں کی تعداد 20؍ تک جا پہنچی ہے۔ وہیں اورنگ آ باد میں کَل1406؍ لوگوں کو  کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔ ناندیڑ ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد  اور  اموات میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ناندیڑ میں 10؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی اور1291؍ لوگوں کو کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔ ناندیڑ میں ایک دِن میں کورونا پازیٹیو پائے گئے مریضوں کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اِسی طرح جالنہ ضلعے میں کَل562؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا  اور  3؍ مریضوں کی موت ہو گئی۔ پر بھنی میں315؍ لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 3 ؍ کورونا مریض چل بسے۔ لاتور میں کَل246؍ نئے کورو نا پازیٹیو مریض پائے گئے  اور  2؍ مریضوں کی موت کا اندراج ہوا۔ بیڑ میں گزشتہ روز239؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض منظر عام پر آ ئے اور 2 ؍ کورو نا مریض ہلاک ہو گئے ۔ عثمان آ باد میں کَل ایک دِن میں173؍  اور ہنگولی میں91؍ لوگوں کی کورونا پازیٹیو قرار دیا گیا۔

***** ***** ***** 

اِس دوران اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر سُنیل چو ہان نے انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ 25؍ سے زیادہ پازیٹیو پائے گئے مریضوں کے گائوں کے سبھی لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو پر لگا م لگا نے کے لیے یہ قدم اٹھا یا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلعے میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد پر قا بو پا نے کی کوشش کے تحت کَل بُدھ کی شام 7؍ بجے سے

31؍ مارچ تک ضلع بھر میں کر فیو نافذ رہے گا۔ ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے اِس بارے میں سر کاری حکم نا مہ جاری کیا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ دوسرے ضلعوں سے پر بھنی میں آ نے جا نے والے سبھی افسران اور ملازمین پر بھی آج سے31؍ مارچ تک روک لگائی جا رہی ہے۔اِس کے علا وہ پر بھنی شہر میں آج سے بغیر ماسک لگائے گھومنے والوں پر کار وائی کرنے اور اُنھیں ایک دِن کے لیے کورنٹائن کر کے اُن کاRT-PCR  ٹیسٹ کر نے کی بھی

 ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ اُنھوں نے کہا کہ بار بار ہدایت دینے کے با وجود بھی لوگ کورونا مخالف ضابطوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں لہذا اسطرح کی کار وائی کی جا رہی ہے  اِن احکا مات پر عمل کر وانے کی ذمہ داری ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ اور میونسپل کمشنر پر سونپی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینکADCC کے چنائو میں شیتکری وِکاس پینل نے

14؍ سیٹیں جیت کر اکثر یت حاصل کرلی ہے۔ 20؍ سیٹوں کے لیے ہوئے اِن انتخا بات میں شیتکری سہکار بینک وِکاس پینل نے5؍ سیٹیں جیتیں جبکہ ایک سیٹ پر آزاد امید وار کامیاب ہوا ہے۔ دوبارہ چُنے گئے امید واروں میں  ADCC بینک کے موجودہ چیئر مین نتن پاٹل ‘ محصول کے ریاستی وزیر مملکت عبد الستار ‘ رکن کونسل ستیش چو ہان‘ امبا داس دانوے اور   اورنگ آ باد ضلع پریشد کی سابق صدر دیو یا نی پاٹل شامل ہیں۔

روز گار ضمانت کے ریا ستی وزیر سندیپان بھومرے اور کِرن پاٹل پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ اِن انتخا بات میں سابق وِدھان سبھا اسپیکر اور رکن اسمبلی ہر ی بھائو باگڑے ‘ ضلع پریشد کے سابق صدر رنگناتھ کا لے‘ اشوک مگر اور ایکناتھ جا دھو کو ہار کا سا منا کر نا پڑا۔

***** ***** ***** 


اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے 

٭

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر لگائے  گئے الزامات کی کَل پارلیمنٹ میں سنائی دی گونج‘ بی جے پی اور شیو سینا نے لگائے ایک دوسرے پر  الزامات تو  این سی پی نے سبھی الزامات کو بتا یا بے بنیاد


٭

ممبئی کے سابق پولس کمشنر پَرم بیر سنگھ پہنچے سپریم کورٹ‘ بد عنوانی کے الزامات کیCBI جانچ کا کیا مطالبہ 


٭

اورنگ آباد ضلعے میں کَل ہوئی20؍ کورونا مریضوں کی موت ساتھ ہی  پائے گئے 1406؍ نئے کورونا  پازیٹیو مریض‘ ناندیڑ میں ہوا 10؍

 کورونا مریضوں کی موت کا اندراج

 اور

٭

ADCC بینک انتخابات میں شیتکری وکاس پینل نے14؍ سیٹیں جیت کر حاصل کی اکثر یت ‘ سابق اسپیکر ہری بھائو باگڑے کو شکست

اِس کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سیعلاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 06.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 06 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...