Friday, 21 October 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ : 21 اکتوبر 2022‘ وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 21 October 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۱؍  اکتوبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ پا بندی سے قرض ادا کرنے والے کسا نوں کے کھاتوں میں50؍ ہزار  روپیوں کی امداد ی رقم

جمع کر نے کا آغاز

٭ بھو وِکاس بینک کے مقروض کسانوں کی مکمل قرض معا فی کا ریاستی حکو مت کو فیصلہ 

٭ ریاستی خد مت خلق کمیشنMPSC کے دائرہ اختیار سے باہر کے عہدے پُر کرنے کے لیے

TCS  اور  IBPS  نا می کمپنیوں سے لی جا ئے گئی مدد ‘ 75 ؍  ہزار  تقررات کےلیے راستہ صاف

٭ مراٹھواڑہ  ‘ وِدربھ  اور  شمالی مہاراشٹر کی اقلیتی فرقے کی خواتین کی معاشی تر قی کے لیے 2؍ ہزار800؍ بچت گروپس کے قیام کو منظوری 

٭ سیاسی  اور  سماجی تحریکوں کے دوران30؍ جون تک دائر مقد مات واپس لینے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ

اور

٭ عثمان آباد میں تجویز کردہ سر کاری میڈیکل کالج میں آئندہ15؍ نومبر سے داخلوں کا آغاز 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے  اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں کَل پا بندی سے قر ض ادا کرنے والے کسانوں کومہا تما جیو تی با پھُلے کسان قرض مُکتی اسکیم کے تحت 50؍ ہزار  روپئے کی امداد فراہم کرنے کا آغاز کیا گیا ۔ اِس اسکیم کے تحت کم و بیش ڈھائی ہزار کروڑ روپئے کسانوں کے کھاتوں میں جمع کیے جائیں گے ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک ہی وقت میں اِس طرح سے کھاتوں میں رقم جمع کرنے والی مہاراشٹر پہلی ریاست بن گئی ہے ۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ شدید بارش سے ہونے والے نقصان پر کسان ما یو س نہ ہوں  وزیر اعلیٰ نے تیقن دیا کہ ریاستی حکو مت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ امداد باہمی کے ریاستی وزیر اتُل ساوےنے کہا کہ 7؍ لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں یہ امداد ی رقم جمع کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی کا بینہ نے بھو وِکاس بینک سے قرض حاصل کرنے والے کسانوں کی مکمل قرض معا فی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اِس کے ساتھ ہی اِس بینک کی ملکیت اب ریاستی حکو مت کےحوالے کی جائے گی ۔ ریاستی حکو مت کے اِس فیصلے سے

34؍ ہزار788؍ کسانوں کا 964؍ کروڑ15؍ لاکھ روپئے قرض معاف کیا جائے گا ۔ جس سے ریاست کی کم وبیش 69؍ ہزار ہیکٹر زمین بھو وِکاس بینک کے قرض سے نجات حاصل کر پائے گی ۔

***** ***** ***** 

کابینہ نے کَل ریاستی خد مت خلق کمیشنMPSC کے دائرہ اختیار سے باہر کے عہدے پُر کرنے کی خاطر TCS  اور IBPS نامی کمپنیوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اِس سے گروپ B کے Non Gazetted   گروپ C  اور D کے

75؍ ہزار تقررات کا راستہ صاف ہو گیا ہے ۔ اِس سے قبل بھر تی کے مختلف امتحا نات میں ہوئے گھپلوں کے سلسلے میں اِن اِداروں کو کام سونپنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اِسی طرح پچھلےمہاراشٹر سیکنڈری سروِس سلیکشن بورڈ  کے تحت  اور  MPSC کے دائرہ اختیار کے باہر  ‘  براہ راست خد مات کی نشستیں  اِن کمپنیوں کے ذریعے آن لائن طریقے سے پُر کیے جانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ۔

***** ***** ***** 

ریاستی کا بینہ نے مراٹھواڑہ ‘  وِدربھ  اور  شمالی مہاراشٹر کے15؍ اضلاع میں اقلیتی سماج کی خواتین کی معاشی تر قی کے لیے2؍ ہزار 800؍ بچت گروپس تیار کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ اِس کےلیے18؍ کروڑ59؍ لاکھ روپئے مختص کر نے کو منظوری دی گئی ۔ اِن اضلاع میں مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد ‘  ہنگولی  ‘  جالنہ ‘  عثمان آ باد  ‘  لاتور ‘  بیڑ شامل ہیں ۔ اِس فیصلے کے تحت ہر ضلعے میں200؍ بچت گروپس کا قیام‘ خواتین کی معا شی تر قی کے لیے قائم اِدارے کی جانب سے کیا جائے گا ۔ فی الحال اورنگ آباد ‘  ناندیڑ ‘  پر بھنی سمیت واشم ضلعے کے کارنجہ  اور  ناگپور شہروں میں ویمینس اِکانامِک ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے اقلیتی فرقے کی خواتین کے لیے بچت گروپس قائم کیے گئے ہیں ۔اِن بچت گروپس کی ایک ہزار500؍ خواتین کو اسٹیٹ اِسکِل ڈیولپمنٹ اِدارے کی جانب سے فروغ ِ ہنر مندی کی تر بیت دی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی کا بینہ نے کَل  ’’  ماں محفوظ تو گھر محفوظ  ‘‘  مہم کے تحت ادویات  اور  خواتین کو طِبّی جانچ کی خاطر لے جانے کے لیے 2؍ کروڑروپئے فنڈ کے طور پر دینے کو منظوری دی ہے ۔ اِس خصوصی مہم کے تحت ریاست کے

 تقریباً4؍ کروڑ خواتین کا معائنہ  اور علاج کیا جائے گا ۔ اِس میں18؍ برس سے زائد عمر کی خواتین ‘  مائیں  اور  حاملہ خواتین شامل ہیں ۔ یہ پروگرام 15؍ نومبر تک جاری رہے گا ۔

***** ***** ***** 

ریاستی کا بینہ کے کَل منعقدہ اجلاس میں اُن شکر کا ر خانوں کو سر مایہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جن کی گنا کرشنگ کی صلاحیت 1250؍ میٹرک ٹن ہے تا کہ اِن کار خانوں کی کرشنگ کی صلاحیت ڈھائی ہزار میٹرک ٹن تک بڑھائی جا سکے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی کا بینہ نے کَل سیاسی اور سماجی تحریکات میں شامل ہو کر نقصان کرنے کے سبب30؍ جون تک دائر مقد مات کو اوپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اِس سے قبل اِن مقد مات کو واپس لینے کی تاریخ31؍ مارچ تھی جس میں اب 30؍ جون تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ اِس فیصلے کے تحت جن آندو لنوں میں جانی نقصان کےبغیر5؍ لاکھ روپیو ں سے کم کا نقصان ہوا ہے  اُن تحریکات میں دائر مقد مات واپس لینے کی کار وائی کی جائے گی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے عالمی نشانے بازی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی18؍ سالہ کھلاڑی رُدرانش پاٹل کو2؍ کروڑ روپئے انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی کا بینی اجلا س میں اِس کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی تقریب کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے میں تجویز کر دہ سر کاری میڈیکل کالج میں آئندہ15؍ نومبر سے داخلوں کا آغاز کیا جائے گا ۔

 MBBS  کےلیے100؍ طلباء کو داخلے دیئے جائیں گے  اور  430؍ بستروں کا اسپتال قائم کیا جائے گا ۔ ضلعے کے رابطہ وزیر تا نا جی سا وَنت نے کَل یہ اطلاع دی ۔ اِس طِبّی کالج کو بنیادی سہو لتیں فراہم کرنے کے لیے مرکزی حکو مت نے پہلے مر حلے میں189؍ کروڑ  اور  ریاستی حکو مت نے142؍ کروڑ  روپیوں کا فنڈ مختص کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے غیر قا نو نی طور پر فون ٹیپ کرنے کے معاملے میں پونے کی سابق پولس کمشنر رشمی شُکلا کے خلاف مقد مے چلانے کی خاطر اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ رشمی شکلہ پر غیر قا نونی طریقے سے فون ٹیپنگ کا سنگین الزام لگا یا گیا تھا  اور  اُس وقت کے پولس محکمے کے ڈائریکٹر جنرل سنجئے پانڈے کی سر براہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی  جس کی رپورٹ ملنے پر شُکلا کے خلاف مقد مہ قائم کیا گیا تھا ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں کَل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مہاراشٹر سورن جینتی شہری تر قی مہم کے تحت بیڑ شہر میں سمنٹ راستوں  اور  نالیوں کی تعمیر کے دوسرے مر حلے کا کام کی شروعات کی گئی ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہری تر قی اسکیم کے تحت بیڑ کی تر قی کےلیے ضروری فنڈ کی کمی ہونے نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیڑ سمیت پورے مراٹھواڑہ کی تر قی کی خاطر ریاستی حکو مت کی جانب سے خوب فنڈ فراہم کیا جا رہا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے 43؍ پولس سپرنٹنڈنٹ در جے کے افسران کا کَل تبادلہ کیاگیا ۔ اِس کے تحت پر بھنی میں رام سُدھا  ‘  ہنگولی میں سندیپ سنگھ گِل ‘  ناندیڑ میں کرشنا کو کاٹے  اور  لاتور میں سو مئے پانڈے کی تقررری کی گئی ۔ اورنگ آ باد میں سچن پاٹل کو جرائم کے تفتیشی محکمے CID کا سپرنٹنڈنٹ بنا یا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو پد یاترا مہا راشٹر کے چند اضلاع سے گزر ے گی جس میں تمام ریاست کے کانگریس رہنمائوں  اور  کار کنان سمیت عام شہر یان شریک ہوں گے ۔ یہ اطلاع پارٹی قائد با لا صاحب تھورات نے دی ہے ۔ وہ کَل ہنگولی میں صحافتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ آئندہ7؍ نومبر سے راہل گاندھی کی یہ یاترا مہا راشٹر میں داخل ہو گی جو ناندیڑ ‘  ہنگولی  اور  واشم سے گزر ے گی ۔

***** ***** ***** 

ممبئی کر کٹ ایسوسی ایشن کے صدر عہدے کے لیے ہوئے چنائو میں پوار شیلار پینل کے امول کالے کامیاب قرار دیئے گئے ۔کالے کو 183؍  اور  سابق کر کٹ کھلاڑی سندیپ پاٹل کو 158؍ ووٹ ملے ۔ اِس انتخاب میں300؍ سے زائد رہے دہندگان نے اپنے حق کا استعمال کیا ۔

***** ***** *****

اورنگ آباد ضلعے کے کنڑ ‘ گنگا پور  ‘  ویجا پور  اور  والوج علاقوں میں کَل موسلا دھار بارش ہوئی ۔ اِس بر سات سے اِن علاقوں میں خریف کی فصل کا  کافی نقصان ہوا ۔ اونگ آباد شہر میں بھی کَل شام کے وقت بجلی کی چمک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ بارش ہوئی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ پا بندی سے قرض ادا کرنے والے کسا نوں کے کھاتوں میں50؍ ہزار  روپیوں کی امداد ی رقم جمع کر نے کا آغاز

٭ بھو وِکاس بینک کے مقروض کسانوں کی مکمل قرض معا فی کا ریاستی حکو مت کو فیصلہ 

٭ ریاستی خد مت خلق کمیشنMPSC کے دائرہ اختیار سے باہر کے عہدے پُر کرنے کے لیے

TCS  اور  IBPS  نا می کمپنیوں سے لی جا ئے گئی مدد ‘ 75 ؍  ہزار  تقررات کےلیے راستہ صاف

٭ مراٹھواڑہ  ‘ وِدربھ  اور  شمالی مہاراشٹر کی اقلیتی فرقے کی خواتین کی معاشی تر قی کے لیے 2؍ ہزار800؍ بچت گروپس کے قیام کا فیصلہ 

٭ سیاسی  اور  سماجی تحریکوں کے دوران30؍ جون تک دائر مقد مات واپس لینے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ

اور

٭ عثمان آباد میں تجویز کردہ سر کاری میڈیکل کالج میں آئندہ15؍ نومبر سے داخلوں کا آغاز 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭



No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 09.10.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 09 October 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...