Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 19 February 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 19 ؍فروری .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
اشیاء اورخدمات ٹیکس قانون عائد ہونے کے بعد رِیاستوں کونقصان بھرپائی اداکرنے والے بل کے مسعودے کواشیاء اورخدمات ٹیکس کونسل نے کل منظوری دے دی۔مرکزی وَزیرمالیات اَرون جیٹلی کی صدارت میںراجستھان کے اُودئے پور میںہوئی کونسل کی میٹنگ میںتمام رِیاستوں نے اس مسعودے پراتفاق رائے ظاہر کیا۔پارلیمنٹ کے مالی بجٹ کے دوسرے مرحلے میںیہ مسعودہ پیش کیاجائے گا۔
****************************
رِیاست کے دَس میونسپل کارپوریشن اورگیارہ ضلع پریشدوں کے انتخابات کی تشہیر آج ختم ہوگی۔اِن تمام مقامات پرپرسوں منگل کورائے دہی ہوگی۔میونسپل کارپوریشن کے لئے آج شام ساڑھے پانچ بجے تک تاہم ضلع پریشدوں کے لئے شب دس بجے تک تشہیر جاری رہے گی۔
****************************
شیوسینا نے رِیاستی حکومت کی حمایت ختم کردی تورَاشٹروادی کانگریس حکومت کی حمایت نہیں کریںگی۔اِس بات کادوبارہ تذکرہ رَاشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدرشردپوارنے کیاہے۔وہ کل ممبئی میںصحافیوں سے مخاطب تھے۔ضلع پریشداورمیونسپل کارپوریشن اِنتخابات میںبھارتیہ جنتاپارٹی تشہیر میںزیادہ خرچ کررہی ہے۔اَیسی تنقید اُنہوں نے کی۔کرنسی تبدیلی کی وجہہ سے زِراعت اور چھوٹی صنعتوںکاکافی نقصان ہواہے۔یہ بات پوار نے کہی۔
****************************
کالجس اوریونیورسٹی میںتعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے مرکزی محکمے کی اسکالرشپ کافائدہ حاصل کرنے کے لئے اب آدھارکارڈ ضروری کردیا گیاہے۔مرکزی فروغ انسانی ترقیاتی وزارت نے کل اس سلسلے میںنئی دِلّی میںجاری کردہ بیان میں اطلاع دی۔
****************************
علیحدہ وِدربھ کے حمایتی سابق رُکنِ پارلیمنٹ جامبونت رائو دھوٹے کل صبح ایوت محل میںقلبی حملے کے باعث چل بسے۔وہ 83؍ برس کے تھے ۔قانون سازاسمبلی میںپانچ مرتبہ اورلوک سبھا میںدومرتبہ منتخب ہوکر آنے والے دھوٹے نے وِدربھ کے کِسانوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بے باکی کے ساتھ پیش کئے۔اس کی وجہہ سے اُنہیں ’’وِدربھ ویر‘‘ کے نام سے پہچاناجاتاہے۔2002 میںاُنہوںنے وِدربھ جنتاکانگریس قائم کی تھی۔
دھوٹے کے انتقال کی وجہہ سے کِسانوں اورعلاقائی ترقی کے سلسلے میں سخت رول اختیارکرنے والا بے باک رہنماکھوگیاہے۔وَزیر اعلیٰ دِیویندر پھڑنویس نے اپنے تعزیتی پیغام میںیہ بات کہی۔
****************************
سوچھ بھارت مشن کے تحت سوچھ مہاراشٹر پروگرام میںمراٹھواڑہ پیچھے ہے۔ انفرادی بیت الخلاء تعمیرکرنے کے نشانے میں سے پچاس فیصد نشانہ مکمل ہوسکا۔اس کی اطلاع ڈیویژنل کمشنرڈاکٹر پروشوتم بھاپکر نے دی۔اورنگ آباد میںکل مراٹھواڑہ کے صدوربلدیہ اور چیف آفیسرس کی میٹنگ ہوئی۔بعدازاں صحافتی کانفرنس سے وہ مخاطب تھے۔جالنہ،بیڑ،پربھنی اورہنگولی اِن اضلاع میںبیت الخلاء تعمیرکرنے کاکام کم تناسب میں ہواہے۔ یہ بات اُنہوں نے کہی۔
اسی بیچ رِیاست کے مالی بجٹ کی اسکیموں کے تحت اخراجات کے سلسلے میںمراٹھواڑہ آئینی ترقیاتی بورڈکے اراکین ریاستی حکومت کو20 ؍فروری کواپنے خیالات پیش کریںگے۔یہ بات بھاپکر نے کہی۔اورنگ آبادمیںکل مراٹھواڑہ آئینی ترقیاتی بورڈ کی میٹنگ سے وہ مخاطب تھے۔
****************************
چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی آج منائی جارہی ہے۔اِس موقع پرمختلف مقامات پرپروگرامس منعقدکئے گئے ہیں۔اورنگ آباد میں شیوجنم اُتسو کمیٹی کی جانب سے پیسادیوی علاقے میںتین روزہ شیوجنم اُتسو کااہتمام کیاگیاہے۔کل شام ’’گرجاجئے جئے مہاراشٹر ماجھا‘‘عوامی فن کاپروگرام پیش کیاگیا۔آج صبح جلوس نکالاجائے گا اورشام کوڈرامہ پیش کیاجائے گا۔
شیوجینتی کے ضمن میںلاتورمیںٹووہیلرریلی کااہتمام کیاگیاہے۔ شیوجینتی کے پروگرامس کے تحت اورنگ آبادشہرمیںنکالے جارہے جلوس کی وجہہ سے شہر کے ٹریفک نظام میںتبدیلی کی گئی ہے۔یہ جلوس سنستھان گنپتی سے کرانتی چوک ، اسی طرح ٹی وی سینٹر سے سڈکو اورگجانن مہاراج مندر ان علاقوں میںنکالاجائے گا۔اِن علاقوں کے ٹریفک نظام میںتبدیلی کی گئی ہے۔
****************************
گذشتہ 16؍تاریخ کوجالنہ ضلع کے پاٹودہ میںرائے دہی کے دوران رائے دہی مرکزمیںآکرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میںبھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن اسمبلی ببن رائولونیکرکے خلاف منٹھا پولس اسٹیشن میںشکایت درج کی گئی ہے۔

No comments:
Post a Comment