Friday, 24 February 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 24 February 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  24؍فروری  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 دس میونسپل کارپوریشن ، 15؍ضلع پریشدوں اور 283؍پنچایت سمیتوں کے انتخابات میںبھارتیہ جنتاپارٹی کوبہترین کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ چھ میونسپل کارپوریشن میںاسی طرح لاتور،جلگائوں، چندپوراوروردھا اِن چار ضلع پریشدوں میںبھارتیہ جنتاپارٹی کواکثریت حاصل ہوئی ۔ اس کے علاوہ اورنگ آباد،جالنہ،سانگلی،بلڈانہ اورگڈچرولی ضلع پریشدوں میںبھارتیہ جنتاپارٹی کوسب سے زیادہ نشستیں حاصل ہوئیںہیں۔شیوسینا کورتناگیری ضلع پریشد میں اکثریت حاصل ہوئی ۔ اسی طرح ہنگولی،ناسک اورایوت محل میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل ہوئیں۔
 کانگریس پارٹی کوسندھودُرگ ضلع پریشدمیں اکثریت حاصل ہوئی ۔ناندیڑ،احمدنگر اورامرائوتی ضلع پریشدوں میںسب سے زیادہ نشستیں حاصل ہوئیں۔پونے اسی طرح ستارا ضلع پریشدمیںراشٹروادی کانگریس کواکثریت حاصل ہوئی۔رِیاست کے آٹھ ضلع پریشدوں کوچھوڑکرباقی ماندہ 17؍ ضلع پریشدوں میںکسی بھی پارٹی کواکثریت حاصل نہیں ہوئی ۔
****************************
 مراٹھواڑہ کے آٹھ ضلع پریشدوں میں سے راشٹروادی کانگریس نے چار،بھارتیہ جنتاپارٹی نے دو ، شیوسینا اورکانگریس نے ایک ایک ضلع پریشد میں سب سے زیادہ نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔تاہم لاتورکے علاوہ دیگرایک بھی ضلع پریشدمیں کسی بھی سیاسی پارٹی کوواضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔
****************************
 مراٹھواڑہ میںپنچایت سمیتوں میںبھارتیہ جنتاپارٹی کوبہترین کامیابی حاصل ہوئی۔76؍ پنچایت سمیتوں میںسے 21؍ پنچایت سمیتوں میں بھارتیہ جنتاپارٹی کواکثریت حاصل ہوئی۔کانگریس اورراشٹروادی کانگریس کوفی کس 12؍ پنچایت سمیتوں میںتاہم پانچ مقامات پرشیوسینا نے اکثریت حاصل کی۔اورنگ آبادضلع کے 9؍ پنچایت سمیتوں میںسے چار پنچایت سمیتوں میںبھارتیہ جنتاپارٹی کواورایک پنچایت سمیتی میںشیوسینا کواکثریت حاصل ہوئی۔چارپنچایت سمیتوں میںسہ رخی نتائج حاصل ہوئے۔
****************************
 دس میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میںپونے ،پمپری، چنچوڑ، ناسک ،ناگپور،امرائوتی اورآکولہ ان چھ میونسپل کارپوریشن میںبھارتیہ جنتاپارٹی کوواضح اکثریت حاصل ہوئی۔ممبئی،تھانے،اُلہاس نگراورشولاپورمیونسپل کارپوریشن میںکسی بھی پارٹی کواکثریت حاصل نہیںہوئی۔ممبئی میونسپل کارپوریشن میںشیوسینا کوسب سے زیادہ 84؍نشستیں حاصل ہوئیں۔تاہم کسی بھی پارٹی کواکثریت حاصل نہیںہوئیں۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کو82؍ نشستیں ، اسی طرح کانگریس کو31؍ نشستوں پراکتفاکرناپڑا۔
****************************

 ممبئی میونسپل کارپوریشن میںشیوسینا کے ساتھ اتحاد کے ضمن میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی کورکمیٹی فیصلہ کریںگی۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہی۔انتخابات کے نتائج ظاہرہونے کے بعد وہ ممبئی میںصحافیوں سے مخاطب تھے۔بھارتیہ جنتاپارٹی پریقین رکھ کررائے دہی کرنے پروزیراعلیٰ نے رائے دہندگان کاشکریہ اداکیا۔دیہی ترقیاتی وزیرپنکجامنڈے نے پرلی تعلقے میںبھارتیہ جنتاپارٹی کوہوئی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیاہے۔تاہم اسے قبول نہیں کیاجائے گا۔اس کی وضاحت وزیر اعلیٰ نے اس موقع پرکی۔
****************************
 شیوسیناپارٹی چیف اُدھوٹھاکرے نے ممبئی میںشیوسینا کوحاصل ہوئے۔ سب سے زیادہ نشستوں کے سلسلے میںکہاکہ یہی ہماری پارٹی کی فتح ہے۔ اُنہوںنے صحافیوںسے بات چیت کے دوران کہا کہ ہماری پارٹی کاہی میئررہے گا۔ممبئی میونسپل کارپوریشن میںایک نشست پرشیوسینا اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے ان دونوں پارٹیوں کے امیدواروں نے دومرتبہ ووٹوں کی گنتی میںمساوی ووٹ حاصل کئے۔بعدازاں قرعہ اندازی میںبھارتیہ جنتاپارٹی کے اُمیدواراتول شاہ کامیاب قراردئیے گئے۔
**************************** 
 ریاست میںمقامی خودمختاراداروں کے انتخابات میںبھارتیہ جنتاپارٹی کوحاصل ہوئی کامیابی پروزیراعظم نریندرمودی نے ریاست کے عوام کا شکریہ اداکیا۔عوام نے انتظایہ اورترقی کی سیاست پرجویقین ظاہرکیااس پر میںعوام کاشکرگذارہوں۔یہ بات وزیراعظم نے ٹیوٹر پرکہی۔
****************************
 کل پونے میںبھارت کے ساتھ پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیاء نے 9؍وکٹس پر256؍ رن بنالئے تھے۔ ٹاس جیت کر آسٹریلیاء نے پہلے بلّے بازی کرنے کافیصلہ کیا۔ہندوستان کی جانب سے اُمیش یادونے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے سب سے زیادہ چاروکٹیں حاصل کیں۔جڈیجہ اوراشوین نے دو۔دواورجینت یادونے ایک وکٹ حاصل کی۔
****************************
 ریاست میںپندرہ مارچ کے بعد بھی توّر خریدی مراکزجار ی رکھنے کے لئے مرکزی حکومت کوتجویزروانہ کی جائے گی۔یہ بات مارکیٹنگ وزیر سبھاش دیشمکھ نے کہی۔منترالیہ میںمنعقدزرعی پیداوارخریدی جائزہ میٹنگ سے وہ کل مخاطب تھے۔ اس سال ریاست میںبڑے پیمانے پر توّر کی پیداوار ہوئی ہے۔کسانوں کانقصان نہ ہو اس لئے یہ تجویز روانہ کی جارہی ہے۔یہ بات دیشمکھ نے کہی۔
****************************

No comments: