Sunday, 26 February 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 26 February 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  26؍فروری  2017
وقت : صبح  8.40 سے  8.45
 ریاست کے مسائل حل کرنے کے لئے چھترپتی شیواجی مہاراج کی حوصلہ افزائی سے کام کرتے رہیںگے۔یہ بات وَزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہی۔ریاست میںحال ہی میںہوئے کارپوریشنس ضلع پریشدوں میںکامیابی کے بعد وزیراعلیٰ کل رائے گڑھ قلع میںچھترپتی شیواجی مہاراج کوخراج ِ عقیدت پیش کررہے تھے۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر رکن پارلیمنٹ رائوصاحب دانوے، کابینہ کے کئی اراکین اسی طرح بھارتیہ جنتاپارٹی کے افسران اور ورکرس اس موقع پرموجودتھے۔
 اسی بیچ ممبئی میںجشن فتح مناتے وقت وزیراعلیٰ سے بھارتیہ جنتاپارٹی اقتدارکے لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کریںگی۔اس بات کاتذکرہ دوبارہ کیا۔شفافیت کے ساتھ کام کرنے کے اپنے رول کے تحت بھارتیہ جنتاپارٹی تڑجوڑنہیں کریںگی۔یہ بات وَزیراعلیٰ نے کہی۔
****************************
 ممبئی میونسپل کارپوریشن میںشیوسینا کی حمایت کرنے پرکانگریس میںاختلات پیداہوگیاہے۔ایسانظرآرہا ہے ۔ریاستی صدر اشوک چوہان نے شیوسینا ریاستی حکومت سے باہر آئی توممبئی کارپوریشن میںسینا کی حمایت کرنے کااشارہ دیاتھا۔کانگریس رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ کسی بھی حالت میں کانگریس شیوسینا کی حمایت نہیں کریںگی۔اُنہوں نے کہاکہ دیگر چھوٹے پارٹیوں کی مدد سے میئر کے عہدے کے لئے اُمیدواردینے کی ہماری کوشش رہے گی۔
****************************
 کانگریس کے سینئر رہنماگُروداس کامت نے پارٹی ذمہ داروں کومکتوب کے ذریعے کہاکہ شیوسینا یاکوئی بھی فرقہ پرست پارٹی کی حمایت نہ کی جائے۔تاہم کانگریس کے رُکن اسمبلی نتیش رانے نے ممبئی کی فلاح کے لئے کانگریس ۔شیوسینا کی حمایت کریں۔ایسا خیال ظاہرکیاہے۔ممبئی کارپوریشن کے میئر کی مدت 9؍ مارچ کو ختم ہورہی ہے۔اس سے قبل میئر کے عہدے کاچنائو ہونامتوقع ہے۔
****************************
 اورنگ آباد ضلع پریشدمیںاقتدارقائم کرنے کے لئے شیوسینا نے مطالبہ کیاتوکانگریس حمایت کرنے کے لئے تیارہے۔یہ بات سلّوڑ کے رکن اسمبلی عبدالستارنے کہی۔وہ کل اورنگ آباد میںصحافیوں سے مخاطب تھے۔نومنتخبہ ضلع پریشدکے 18؍ اراکین کی میٹنگ کل ہوئی۔اس موقع پریہ فیصلہ کیاگیا۔جن مقامات پرواضح اکثریت حاصل نہیںہوئی ہے۔ وہاں شیوسینا یادیگر پارٹیوں کی حمایت کرنے کے لئے کانگریس تیارہے۔ یہ بات عبدالستار نے کہی۔ان انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتاپارٹی نے روپیوں اور طاقت کااستعمال کیا۔ایسا الزام عبدالستارنے عائدکیا۔
****************************
 وَزیراعظم نریندرمودی آج آشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام ’’من کی بات‘‘ کے تحت عوام سے خطاب کریںگے۔اس پروگرام کا یہ 29؍ واں حصّہ ہے۔آکاشوانی اور دُوردرشن کے تمام چینلس پرصبح گیارہ بجے اس پروگرام کونشرکیاجائے گا۔
 زرعی شعبے میںبنیادی سہولتوں کے لئے ریاست میںچارہزارکروڑروپیوں کے رہنمائی پروجکٹ پرعمل درآمدکیاجائے گا۔زرعی اورباغبانی مملکتی وزیرسدابھائوکھوت نے یہ بات کہی۔وہ کل اورنگ آبادمیںکسانوں کے میڑاوے کی افتتاحی سے مخاطب تھے۔پانی کے منصوبے سے کسانوں کی بنیادی سہولتوں تک یہ پروجکٹ مارچ مہینے کے بعد شروع ہوگا۔یہ بات وزیرموصوف نے کہی۔
****************************
 27فرروری یہ دن گیانپیٹھ ایوارڈیافتہ کوئی کسُم گراج کایوم پیدائش ، یوم مراٹھی کے طورپرمنایاجاتاہے۔اس ضمن میں اورنگ آباد میں کتابوں کی نمائش کااِہتمام کیاگیاہے۔سمرتھ نگر میںگورنمنٹ علاقائی لائبریری میں اِس نمائش کااِہتمام کیاگیاہے۔سرسوتی بھون کالج کے شعبہ مراٹھی کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ رشی کیش کامبڑے مراٹھی زبان پراپنامقالہ پیش کریںگے۔اِس سلسلے میںناندیڑمیںبھی مختلف پروگراموں کااِہتمام کیاگیاہے۔
****************************
 ہندوستان اورآسٹریلیاء کے درمیان پونے میںہوئے پہلے کرکٹ مقابلے میںہندوستان کو333؍ رن سے شکست ہوئی۔مقابلے کے کل تیسرے دن ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیاء کے 442؍رن کانشانہ حاصل کرتے ہوئے 107؍ رنزپرآل آئوٹ ہوگئی۔ چارٹیسٹ مقابلوں کی ا س سیریز میں اب آسٹریلیاء نے صفر ایک سے سبقت حاصل کرلی ہے۔
****************************

No comments: