Thursday, 23 February 2017


Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 23 February 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۳؍فروری  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 ریاست میں دو مر حلوں میں ہوئے 10؍ میونسپل کار پو ریشنس ،25؍ ضلع پریشدوں اور283؍ پنچا یت سمیتیوں کے ووٹوں کی گنتی اب سے تھوڑی دیر بعد یعنی 10؍ بجے سے شروع کی جائے گی۔ 10؍ میونسپل کار پو ریشن میں ایک ہزار 268؍ نشستوں کے لیے 9؍ ہزار
208؍ امید وار انتخا بی دوڑ میں شامل ہیں۔ ضلع پریشدوں کے لیے7؍ہزار234؍ امیدواروں نے انتخا با ت میں قسمت آزما ئی کی ہے۔ پنچا یت سمیتیوں کے 3؍ہزارنشستوں کے لیے 12؍ ہزار860؍ امیدوار انتخا بی میدان میں ہیں۔مراٹھواڑہ کے 8؍ ضلع پریشدوں کے
460؍ گٹس اور76؍ پنچا یت سمیتیوں کے930؍ رائے دہی حلقوں کی ووٹوں کی گنتی آج کی جائے گی۔ دوپہر تک تمام نتائج آنے کا قیاس ظا ہر کیا جا رہا ہے۔
 اکثر مقا مات پر ہمہ رخی مقابلہ ہوا۔ اِسی کے ساتھ رائے دہی کے تنا سب میں بھی اضا فہ ہونے کی وجہ سے انتخا بات کے نتائج کے سلسلے میں جوش و خروش نظرآ رہا ہے۔
****************************
 مرکزی کا بینہ نے شمسی پارک اور الٹرا میگا شمسی بجلی پرو جیکٹ تیار کرنے کے لیے شمسی توا نائی کی صلا حیت 20؍ہزار میگا واٹ سے بڑھا کر 40؍ ہزار میگا واٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدا رت میں ہوئی مرکزی کا بینہ کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر توا نائی پیوش گو ئل نے کل نئی دِلّی میں صحا فیوں کو اِسکی اطلاع دی۔
****************************
 سر کارنے کہا کہ ایک ہزار روپئے کے نوٹ شروع کر نے کا کوئی منصو بہ نہیں ہے۔ اِقتصا دی اُمور کے سیکریٹری شکتی کانت داس نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ اب 500؍ روپئے اور اِس سے کم کے چھوٹے نوٹ تیار کرنے اور اُن کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ اُنھوں نے یہ بھی کہاہے کہ
ATM مشینوں میں رقم نہ ہونے کی شکا یتوں پر کار وائی کی جا رہی ہے۔ داس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اِتنی ہی رقم نکا لیں جتنی کہ اِنھیں واقعی ضرورت ہے۔اُنھوں نے کہا ہے کہ کچھ لو گوں کی جانب سے ضرورت سے زیادہ رقم بینکوں سے نکالے جانے کی وجہ سے دوسرے افراد محروم ہوتے ہیں۔
****************************
 اِستعمال شدہ پانی کے Process Project قائم نہ کرنے والے تمام ملک کے صنعتی پرو جیکٹس 3؍ ماہ کے بعد بند کرنے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا ہے۔ ریاست کے آلودگی کنٹرول بوڈرس اِستعمال شدہ پانی کے پرو جیکٹس شروع کرنے کے لیے اِشتہار دیں، صنعتی پرو جیکٹس کو اِس فیصلے کی اطلاع دیں، 3؍ ماہ کی مُدّت ختم ہونے کے بعد پرو جیکٹس کا معائنہ کریں اور اِس حکم نا مہ پر عمل نہ کرنے والی صنعتیں فوراً بند کردیں اِسی کے ساتھ اُنکی برقی فراہمی منقطع کر دیں۔ یہ بات سپریم کورٹ نے کہی۔
****************************
 سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے تحت 26؍ فروری کو ہونے والا M.Phil داخلہ ٹیسٹ امتحان ملتوی کر دیاگیا ہے۔ اب یہ امتحان
 5؍ مارچ کو ہو گا۔ یو نیور سٹی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں اِسکی اطلاع دی گئی۔ یو نیور سٹی کے تقسیمِ اسنادات تقریب کی وجہ سے یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
****************************
 بھارت-آسٹریلیا کر کٹ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج پونے میں شروع ہو رہا ہے۔ اِس سیریز میں چار ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ بھارتی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ وہ ابھی تک لگا تار 19؍ ٹیسٹ میچ جیت چکی ہے۔ بھا رت کے لیے یہ سیریز 2016-17 کے سیزن کی چو تھی اور آخری ہوم سیریز ہو گی۔ اِس سے قبل بھارت نیوزی لینڈ کو 0-3؍سے اِنگلینڈ کو0-4 ؍سے اور بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میچ میں شکست دے چکا ہے۔
****************************
 عثمان آباد میں ماہ ِاپریل میں ہونے والے 97؍ ویں آل اِنڈیا ڈرامہ فیسٹیول کے اِستقبا لیہ صدر کے عہدے پر بھارتیہ جنتا پا رٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری رکنِ اسمبلی سُجیت سنگھ ٹھاکُر کو منتخب کیا گیا ہے۔ ڈرامہ فیسٹیول کی تیاری کے سلسلے میں ڈرامہ کانفرنس کی کل میٹنگ ہوئی۔ اِس موقع پر اِسکی اطلاع دی گئی۔
****************************
 اورنگ آباد ضلع کے خلد آ باد نگر پا لیکا کے نائب صدر ِ بلدیہ کے عہدے پر بھا رتیہ جنتا پارٹی کے سُریش مرکڑ منتخب ہوئے ہیں۔
 بھارتیہ جنتا پارٹی ،شیو سینا اور راشٹر وادی کانگریس کے اراکین ِ بلدیہ نے اُنکی حما یت کی مرکڑ کو 9؍ اور کانگریس کے منیب الدین مجیب الدین کو
 8؍ ووٹ حاصل ہوئے۔ منظور شدہ اراکین کے طور پر کانگریس کے قیصر الدین اور بھا رتیہ جنتا پارٹی کے اویناش کلکر نی کو منتخب کیا گیا ہے۔
****************************
 ہنگولی کے ڈِپٹی ضلع کلکٹر کلیان بوڑکھے کا پر سوں شب ممبئی میں مختصر علا لت کے با عث انتقال ہو گیا۔ وہ47؍ برس کے تھے۔ کل اورنگ آبا ضلع کے کنّڑ تعلقے میں اُنکے آبائی مقام دیبھے گائوں میں اُنکی آخری رسو مات ادا کر دی گئی۔
****************************

No comments: