Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 27 February 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷؍فروری ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
حکو مت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے کاشتکا روں کی توّر مکمل طور پر خریدی جائیگی، کاشتکا روں کے پاس کی توّر ختم ہونے تک کوئی بھی خریدی مرکز بند نہیں کیا جائیگا ۔ اور 15؍ مارچ کے بعد بھی یہ مراکز کھُلے رہیں گے۔ توّر کی پیدا وار میں اِضا فے اور اِسے ذخیرہ کرنے کے لیے جگہ اور ساز و سا مان نا کا فی ہونے کے با عث فی الحال توّر نہیں خریدی جا رہی ہے۔ اِس خصوص میں کاشتکا روں کی شکا یات کے پیش ِ نظر حکو مت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔ وزیر ِ تجا رت سُبھاش دیشمُکھ نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے اِس خرید کے لیے 15؍ مارچ تک کی مُدت طئے کی گئی ہے تاہم اِس مُدت میں توسیع کا مرکز سے مطالبہ کیا جائے گا۔
دریں اثناء کسا نوں کی توّر خریدنے کے لیے حکو مت کے ما تحت مختلف اِداروں ،کمیٹیوں اور خانگی گو دا م کِرائے پر حاصل کرنے کے احکا مات بھی وزیر ِ موصوف نے جا ری کیئے۔
****************************
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عوام کے مفا دات کے لیے ٹیکنا لو جی کے اِستعمال کی غرض سے ملک کو بڑی تعداد میں سائنسدا نوں کی ضرورت ہے۔ کل آکاشوانی پر من کی بات سلسلے کے29؍ ویں پرو گرام سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ جب عوامی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سائنس کا اِستعمال کیا جا تا ہے تو یہ سب سے قیمتی چیز بن جا تی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صارفین اِسکیم اور ڈیجی دھن پاور یو جنا کو عوام میں زبر دست پذیرائی مِلی ہے اور اِس سلسلے میں ہزا روں تاجِروں اور لاکھوں شہر یوں کو حکو مت کی جانب سے اِنعا مات دیئے جا چُکے ہیں۔
اُنھوں نے نو جوانوں کو تر غیب دی کہ آئندہ 14؍ اپریل کو بھارت رتن ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر کے یومِ پیدائش پر کم از کم 125؍ لوگوں کو بھیم ایپ سے روشناس کرائیں۔ اناج کے ریکارڈ پیدا وار پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے وزیر اعظم نے اِسے کسا نوں کی محنت کا پھل قرار دیا۔ پینے کے پانی اور صفائی سے متعلق پروگراموں کی بھی اُنھوں نے تفصیلات پیش کیں۔ آئندہ 8؍ مار چ کو ہونے والے بین الاقوا می یوم خواتین کا تذکرہ کر تے ہوئے خواتین کی بہبود کے لیے مختلف ریاستوں میں چلائے جا رہے مختلف پروگراموں کا بھی اُنھوں نے جائزہ لیا۔
****************************
انتخا بی کمیشن نے سیا سی جما عتوں کو تلقین کی ہے کہ انتخا بی تشہیر کے دوران سیاسی جماعتیں خود پر چند پا بندیوں کا احترام کریں۔
انتخا بات کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش میں چند سیا سی رہنما مذہبی مسائل کو اُٹھا تے ہیں اور تشہیر کے دوران متنا زعہ بیا نات دیتے ہیں۔ اِس طرح کے بیا نات ہم آہنگی کی فضا بر قرار رکھنے میں ما نع ہوتے ہیں۔ جو کہ ایک تشویشناک امر ہے ۔ حال ہی میں اپنے ایک فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے ذات، مذہب اور قبیلے کی بنیاد پر ووٹ مانگنے پر پا بندی عائد کر رکھی ہے۔
****************************
سوالنا مہ قبل از وقت افشاء ہونے کے سبب کل ملک بھر کے مختلف مراکز پر ہونے والے فو جی بھر تی کے امتحا نات ملتوی کر دیئے گئے ۔
اب یہ امتحا نات ایک ماہ بعد لیے جائیں گے۔ یہ اطلاع مملکتی وزیر دِفاع سُبھاش بھامرے نے کل تھا نہ میں دی۔ اِس ضمن میں تھا نہ پولس کی جانب سے گرفتار کیئے گئے فو جی اہلکا روں سمیت 18؍ ملزمین کو کل عدالت نے 3؍ دن تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کا حکم دیا ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ امتحان دینے والے ساڑھے تین سو امید واروں کو بھی پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔
تھانہ کے پولس کمشنر کی زیر قیا دت ناگپور، ناسک ،پو نا اور گوا میں بھی اِس سلسلے میں کار وائی کی گئی۔ فو ج میں بھر تی کے لیے ہونے والی ایک تر بیتی کلاس میں 2؍ لاکھ روپئے کے عوض امتحا نات کا سوالیہ پر چہ ظاہر کیے جانے کی خبر ہے۔
****************************
عوامی شعبے کی تمام بڑی بینکوں کے ملازمین کل ہڑتال پر جائینگے۔ بینکِنگ شعبے کے بڑھتے ہوئے قرضوں کے لیے اعلیٰ افسران کو ذِمہ ار قرار دیئے جانے اور دیگرمطالبات کو منوا نے کے لیے یہ ہڑتال کی جا رہی ہے۔ تا ہم خانگی بینک ہڑتال میں شامل نہیں ہوں گے۔ بینک ملازمین کی تنظیم اور بینک انتظا میہ کے درمیان گذشتہ ہفتے ہوئی گُفت و شنید نا کام ہوجا نے کی اطلاع ملازمین تنظیم کے سیکریٹری سی ۔ایچ۔ وینکٹ چلم نے کل نئی دہلی میں PTI کو دی۔
****************************
ریاست میں ضلع پریشدوں میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے این سی پی تیار ہے۔
یہ اعلان راشٹر وادی کانگریس سر براہ شرد پوار نے کل ناندیڑ میں صحا فیوں کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس کا با ہمی اتحاد ہو جا تا ہے تو یہ اتحاد19؍ ضلع پریشدوں میں اقتدار پر قبضہ کر سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہا کہ ممبئی میونسپل کار پو ریشن میں اقتدار کے لیے شیو سینا کی حما یت سے متعلق فیصلہ بہت جلد کیا جائے گا۔تاہم اُنھوں نے واضح طور پر کہا کہ راشٹر وادی کانگریس بی جے پی کی حما یت نہیں کریگی۔
دریں اثناء ناندیڑ کی سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی نے شرد پوار کو اعزازی DLitt ڈگری دی ہے۔

No comments:
Post a Comment