Saturday, 25 February 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 25 February 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۵؍فروری  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 شیو سینا صدر اُدّھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ممبئی میونسپل کار پو ریشن میں اِتحاد کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ کل ممبئی میں واقع اُنکی رہائش گاہ ماتو شری پر مبا رکباد  دینے کے لیے آئے لو گوں سے گفتگو کے دوران اُدّھو نے یہ بات کہی۔
 اِس بیچ ممبئی میونسپل کارپو ریشن کے لیے نو منتخبہ 3؍ آزاد کارپو ریٹروں نے شیو سینا میں شمو لیت اختیار کر لی۔ اِسکے بعد شیو سینا کا ر پو ریٹروں کی تعداد بڑھ کر 87؍ ہو گئی ہے۔ اِسنیہل مورے ،تُلسی رام شِندے اور چنگیز مُلتا نی اِن کار پو ریٹروں کے نام ہیں۔سمجھا جا تاہے کہ کچھ اور آزاد کار پو ریٹر شیو سینا کے رابطے میں ہیں۔ خبر رساں اِدارےPTI کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اُدّھو ٹھاکرے آج پار ٹی کے سینئر رہنمائوں اور نو منتخبہ کار پوریٹروں کے ساتھ ایک میٹنگ کرینگے۔
****************************
 ممبئی میونسپل کارپو ریشن میںاکثریت حاصل کر نے کے لیے کانگریس کے ساتھ اِتحاد کے اِمکان کو ممبئی BJP صدر اشیش شیلار نے مُسترد کر دیا ہے۔ شیلار  ریاست میں حال ہی میں اِختتام پذیر علا قائی خود مختار اِداروں اور ممبئی میونسپل کار پو ریشن کے انتخا بات پر تبا دلۂ خیال کے لیے کل منعقدہ
BJP کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
 ****************************
 مرکزی حکو مت نے پر دھان منتری غریب کلیان یو جنا کے تحت ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی رقم قبول کر نے سے اِنکار کر نے والی بینکوں کی تسلیم شدہ حیثیت ختم کرنے کا اِنتباہ دیا ہے۔ کچھ بینکوں کی جانب سے اِس اِسکیم کے تحت ٹیکس کی رقم قبول نہ کرنے کے معا ملات کے منظر ِ عام پر آنے کے بعد مرکزی وِزارت ِ مالیات نے سبھی اہم بینکوں کو اِس بارے میں ہدا یت جاری کی ہے۔ ہدا یت میں کہا گیا ہے کہ اِس کام کے لیے بینک اپنے سافٹ ویئر یا  کمپیو ٹر نظام میں ضروری تبدیلیاں کریں۔
 واضح ہو کہ نوٹ بندی کے بعد حکو مت کی جانب سے اعلان کر دہ پر دھان منتری غریب کلیان یو جنا کے تحت عوام اپنے غیر محسوب اثا ثوں پر
50؍ فیصد ٹیکس اور جر ما نہ ادا کر کے اُسے ریگو لرائز کر سکتے ہیں۔ ایک دِسمبر سے شروع ہوئی یہ اِسکم 31؍ مارچ تک جا ری رہیگی۔
****************************
 ریاست کی ضلع پریشدوںمیں حکو مت قائم کرنے کے لیے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے در میان اتحاد ہونے کا امکان ہے۔ کانگریس پارٹی کا کل ممبئی میں اِس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جِسکے بعد کانگریس ریاستی صدر اور رکنِ پارلیمنٹ اشوک چو ہان نے صحا فیوں کو بتا یا کہ اُنکی پارٹی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہے۔
****************************
 پر بھنی ضلع پریشد میں حکو مت قائم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ مختلف سیاسی جما عتیں اپنا اقتدار قائم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ پر بھن ضلع پریشد کی54؍ نشستوں میں سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے سب سے زیادہ 24؍ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔BJP سے 5؍ راشٹر یہ سماج پارٹی سے 3؍ اور 3؍ آزاد امیدوار وں نے کا میابی حاصل کی ہے۔
 ****************************
 مہا شیو راتّری کل روا یتی مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ بیڑ ضلع کے پر لی ویجناتھ ،ہنگولی ضلع کے اونڈھا ناگناتھ اور اورنگ آباد کے ایلو رہ میں واقع گھُر شنیشور منددر میں پر سوں رات سے ہی عقید ت مندوں کی قطا ریں لگی ہوئی تھیں۔ پرلی ویجناتھ مندر کے احا طے میں منعقدہ یاترا عقیدت مندوں کے لیے خصو صی کشِش رکھتی ہے۔ کل شام بیڑ کے ضلع کلکٹر نوَل کِشور رام کے ہاتھوں ویجنا تھ کی سر کا ری مہا پو جا کی گئی۔
****************************
 ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے مقصد سے ناندیڑ میں 6؍ مارچ کو ڈیجیٹل میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اِس میلے میں ڈیجیٹل لین دین سے جُڑی بینکیں مختلف تجا رتی کمپنیاں اور حکو متی محکمے شامل ہوںگے۔ میلے میں نقد رقم سے آزاد لین دین کے بارے میں معلو مات فراہم کی جائے گی۔
****************************
 وزیر اعظم نریندر مودی کل26؍ فروری کو آکاشوانی پر من کی بات پروگرام کے ذریعے عوام سے خطاب کرینگے۔ کل نشر ہونے والا پروگرام اِس سلسلے کی29؍ ویں قسط ہو گا۔ آکاشوانی اور  دور درش کے سبھی چینلز کل صبح11؍ بجے سے من کی بات پروگرام نشر کرینگے۔
****************************
 بھارت اور آسٹریلیا کے در میان جاری پہلے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔
 پونے میں جاری اِس ٹیسٹ مقابلے کے دوسرے دِن کل آسٹریلیا نے دوسری اِننگزمیں4؍ وکٹ کے نقصان پر 143؍ رن بنالیے ہیں۔ اِسکے ساتھ ہی مہمان ٹیم نے298؍ رنوں کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن اشوِن نے 3؍ اور جینت یادَو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
 اِس سے قبل کل بھارت کی پہلی اِننگز 105؍ رنوں پر سمٹ گئی۔ لو کیش راہل64؍ اجِنکیہ رہانے13؍ مُرلی وِجئے10؍چِتیشور پُجا را6؍ اُمیش یادَو 4؍ اوراِشانت شر ما ،جینت یادَو اور  رویندر جڈیجہ 2-2؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئے۔رِدھِّمان سہا اور کپتان وِراٹ کو ہلی اپنے کھا تے بھی نہیں کھول پا ئے۔
****************************
 

 

No comments: