Wednesday, 22 February 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 22 February 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۲ ؍فروری  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 ریاست کی10؍ میونسپل کار پو ریشن کے لیے اوسطً56؍ فیصد اور 11؍ضلع پریشدوں  و  118؍ پنچایت سمیتیوں کے لیے ہوئے انتخا بات میں اوسطً70؍ فیصد سے زائد رائے دہی عمل میں آئی۔ رائے دہی کے دوران پونا،شولاپور اور رتنا گیری میں پیش آئے انتخا بی تشدد میں ایک ایک شخص کی موت واقع ہوئی اِس کے علا وہ معمو لی واقعات کو چھوڑ کر بقیہ تمام مقا مات پر رائے دہی پُر امن رہی۔ میونسپل کار پو ریشن کے لیے ہوئے انتخا بات میں
 ممبئی میں55؍ فیصد ،تھا نہ میں58؍ فیصد ،اُلہاس نگر میں45؍ فیصد،ناسک میں60؍ فیصد ،امرا وتی میں55؍ فیصد،اکو لہ میں56؍ فیصد اور ناگپور میں53؍ فیصد رائے دہندگان نے اپنے حقِ رائے دہی کا اِستعمال کیا۔
 ضلع پریشد اور پنچا یت سمیتیوں کے لیے بھی رائے دہی کا فیصد بہتر رہا،اِن میں پو نا70؍ ناسک68؍ شو لا پور68؍ ستا را70؍ سانگلی65؍ کولہا پور77؍ رائے گڑھ71؍ رتنا گیری 64؍ سندھو درگ 70؍ امرا وتی67؍ اور  گڈ چرولی میں رائے دہی کا تنا سب68؍ فیصد رہا۔
 ہنگو لی ضلع کے یہڑے گائوں میں کل ضلع پریشد گٹ انتخا بات کے لیے دو با رہ رائے دہی ہوئی۔16؍ فروری کو ہوئی رائے دہی کے دوران ووٹنگ مشین خرابی کے با عث وہاں دو با رہ رائے دہی کا حکم انتخا بی کمیشن نے دیا تھا۔ کل وہاں.5 74؍ فیصد رائے دہی ہوئی۔ کل تمام میونسپل کار پو ریشنوں،ضلع پریشد اور پنچا یت سمیتیوں کے لیے ووٹوں کی گنتی عمل میں آئیگی۔
 کل ہوئی رائے دہی میں پونا میں رائے دہندگان کو اپنے حق کے استعمال کیلے راغب کرنے کی غرض سے انو کھا طریقہ اِختیار کیا گیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد ہر شخص کو وہاںایک لیٹر مفت پیٹرول کا کو پن دیا گیا۔ تھانہ میں سا بق کار پو ریٹر کی جانب سے پیسے تقسیم کیئے جا نے کے الزام پر کانگریس اور RPI کار کنوں نے اِس سابق کار پوریٹر کی پٹائی کر دی۔ اِس سلسلے میں واگلے اِسٹیٹ پولس تھانہ میں شکا یت درج کی گئی۔ اِس کے علاوہ ایک پولنگ بوتھ پر بو گس ووٹنگ کرنے والوں کو پولس کے حوالے بھی کیا گیا۔
****************************
 کولہا پورضلع کے پنہاڑ ا میں رائے دہی مرکز پر بندو بست کے لیے تعینات پولس والوں کو زد و کوب کیئے جانے کا واقعہ بھی پیش آ یا۔ بتا یا جاتا ہے کہ رائے دہی کے لیے قطا ر لگا نے والوں میں تنازعہ کے بعد یہ واقعہ رو نما ہوا۔ ہمارے نامہ نگار نے بتا یا ہے کہ اِس واقعے کے بعد چند افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
****************************
 غیر نقد کارو بار کی حوصلہ افزائی کے لیے نیتی آ یوگ عنقریب نئی کیش بیک پالیسی جاری کریگا۔ کمیشن کے چیف ایکزیکیٹوآفیسر امیتا بھ کانت نے کل نئی دہلی میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کیش لیس کار وبار کرنے پر خوش قسمت صارف اِسکیم کے تقریبا ً10؍ لاکھ صارفین کو 153؍ کروڑ روپئے سے زیادہ رقم کے انعا مات تقسیم کیئے گئے۔
****************************
 کام کاج کی جگہ پر خد مات پر ما مور خواتین کے جنسی استحصال سے تحفظ کے لیے بنائے گئے قا نون سے متعلق ریاست گیر عوا می بیداری مہم کل اختتام پذیر ہوئی ۔کل اورنگ آباد میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں منعقدہ اختتا می پرو گرام کی صدا رت خواتین کمیشن کی سر براہ وِجیہ راہٹکر نے کی اِس خصوص میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ریاست بھرمیں وِشا کھا سمیتیوں کے15 ؍ ہزار  اراکین کو تر بیت دی گئی  ہے اور جِن اداروں میں اب تک وِشا کھا سمیتی فعال نہیں ہے وہاں اُنھیں فوری فعال کیا جائے ۔
****************************
 اورنگ آباد ضلع کے کنڑ،گنگا پور اور پیٹھن نگر پریشد کے مختلف کمیٹیوں کے سر براہان اور اراکین کا کل انتخا ب عمل میں آ یا۔ اِن میں کنڑ کی مجلس قائمہ کے سر براہ کے عہدے پر یوراج بنکر منتخب ہوئے۔ پیٹھن اور گنگا پور میو نسپلٹی کی مختلف کمیٹیوں کے سر براہان کا بھی کل انتخا ب ہوا۔ اِن میں منصو بہ بندی،مالیات،آبرسانی ،حفظان ِصحت، صفائی اور خواتین و بہبود ِ اطفال کمیٹیاں شامل ہیں۔
 دریں اثناء خلد آ باد کے نائب صدر بلدیہ کے عہدے کے لیے آج انتخا ب ہوگا۔ اِ س کے لیے 2؍ امید وار میدان میں ہیں۔
****************************
 میچ کی آخری گیند پر صرف ایک وکٹ سے فتح حاصل کر کے بھا رت کی خواتین کی ٹیم نے عالمی کپ کر کٹ کوالیفائنگ فائنل جیت لیا۔
کل کولمبو میں کھیلے گئے  فائنل میچ میں بھارت کی خواتین نے جنو بی افریقہ کی ٹیم کو شکست دی۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 244؍ رن کا ہدف دیا۔ ایک موقع پر بھا رت کی فتح آسان نظر آرہی تھی لیکن آخری سات اووروں میں وکٹ گر نے کے با عث ٹیم مشکلات میں گھِر گئی آخری اوور میں فتح کے لیے9؍ رن در کار تھے اور 9؍ کھلاڑی آئوٹ ہو چکے تھے۔ لیکن کپتان ہر منپریت کور نے آخری 2؍ گیندوںپر ایک چھّکے کی مدد سے در کار8؍ رن حاصل کیئے اُنھوں نے 41؍ گیندوں میں 41؍ رن بنائے۔
****************************

No comments: