Tuesday, 20 November 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 20.11.2018 ,Time : 8.40-8.45 am

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 November 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۲۰؍ نومبر  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا کل سے ممبئی میں آغاز ہوا۔ کام کاج کی شروعات سے قبل حزبِ مخالف نے ودھان بھون کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ قانون ساز اسمبلی میں حزبِ مخالفین کی نعرے بازی میں مختلف رپورٹس اسی طرح 2018-19 کے ضمنی مطالبات پیش کیے گئے۔ اسی طرح تین بل پیش کیے گئے۔ دونوں ایوانوں میں 20/ ہزار 326/ کروڑ روپیوں کے ضمنی مطالبات پیش کیے گئے۔ اس کے بعد وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے قانون ساز اسمبلی میں آنجہانی وزیرِ اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی‘ اسی طرح اسمبلی کے آنجہانی اراکین کے انتقال پر خراجِ عقیدت کی تجویز پیش کی۔ قانون ساز کونسل میں ایوان کے رہنماء چندر کانت پاٹل نے خراجِ عقیدت کی تجویز پیش کی۔ کئی اراکین نے آنجہانی رہنمائوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اسی بیچ کل کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کے رہنمائوں نے گورنر سی ودّیا ساگر رائو سے ملاقات کرکے اجلا س کے معیاد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ 30/ نومبر تک چلنے والے اس اجلاس میں صرف آٹھ یوم کام کاج ہوگا‘ اس جانب انھوں نے گورنر کی توجہ مبذول کرائی۔
***** ***** *****  
یلغار پریشد کے سلسلے میں جانچ میں کانگریس کے سینئر رہنما دِگ وجئے سنہہ کے موبائل نمبر کے حوالے والے مکتوب کے ضمن میں باریک بینی سے جانچ کروانے کا مطالبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی اتل بھاتکھڑکر نے کیا ہے۔ گذشتہ سال دسمبر میں پونا میں ہوئے یلغار پریشد معاملے میں پانچ سماجی ورکرس کو مائو وادیوں سے تعلق رکھنے کے شک پر حراست میں لینے کے بعد پونا پولس کی جانب سے تمام ملک میں ڈالے چھاپوں کے درمیان یہ مکتوب ملا تھا۔ اسی بیچ مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات کے مدِنظر کانگریس کو بدنام کرنے کی یہ کوشش ہے‘ ایسی تنقید کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے کی ہے۔
***** ***** ***** 
نئی تشکیل دی گئی مہاراشٹر کرانتی سینا یہ پارٹی ریاست کے 48/ لوک سبھا اور 288/ اسمبلی انتخابات میں چنائو لڑیگی۔ یہ بات پارٹی کے چیف سریش پاٹل نے کہی ہے۔ وہ کل کولہا پور میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ ہاتھ کنگلے تعلقے کے وڑگائوں میں پارٹی کی پہلی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ یہ بات انھوں نے اس موقع پر کہی۔
***** ***** ***** 
تعمیرات کے مزدوروں کی خاص اندراج مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز لیبر سینئر سنبھاجی پاٹل نلنگیکر کے ہاتھوں کل ممبئی میں عمل میں آیا۔ کامگار شعبے کی جانب سے اس سے قبل ریاست میں عملدرآمد کیے گئے دو خاص اندراج مہم میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ تعمیرات مزدوروں کا اندراج کیا گیا ہے۔
***** ***** ***** 
 اورنگ آباد ڈویژن کے شکر گنا پیداوار کسانوں کو راست اور کفایتی نرخ سمیت یکمشت بغیر تخفیف کیے پہلی قسط دیں۔ ایسے احکام علاقائی شکر ڈائریکٹرس کو دئیے گئے ہیں۔ کل اورنگ آباد میں سوابھیمانی شیتکری تنظیم کے ریاستی صدر روی کانت تُپکر سمیت کسانوں کے نمائندوں‘ شکر کارخانوں کے نمائندوں کی شکر کارخانوں کے ڈائریکٹرس کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر یہ احکام دئیے گئے۔
***** ***** ***** 
 ریاست میں کئی مقامات پر کل غیر موسمی بارش ہوئی اور کئی مقامات پر ابر آلود ماحول تھا۔ عثمان آباد شہر اور نواحی علاقوں میں کل صبح دو گھنٹے بہترین بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے ربیع فصل کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اسی طرح جانوروں کے چارے کا مسئلہ کچھ حد تک حل ہوگا۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
 ہنگولی ضلع کے کلمنوری تعلقے میں ورنگہ پھاٹا‘ آکھاڑا‘ بالا پور علاقوں میں کل دوپہر کو بارش ہوئی۔ پربھنی‘ لاتور اسی طرح شولاپور اضلاع میں کل بارش ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
نندور بار‘ کولہاپور‘ سانگلی‘ سندھو دُرگ اسی طرح رتناگیری اضلاع میں بھی کل بارش ہوئی۔ اورنگ آباد شہر میں مطلع ابر آلود ہے۔ آج صبح معمولی رِم جھم ہوئی۔
***** ***** ***** 
 ناندیڑ ضلع کے بھوکر میں سرکاری کپاس خریدی کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ مرکزی حکومت کے ضمانت نرخ کے لحاظ سے یہ خریدی کی جائیگی۔ رقم راست کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائیگی۔
***** ***** ***** 
 احمد نگر ضلع کے شری گوندا تعلقے کے اجنُج میں فوجی جوان کپیل گُنڈ کے جسد ِ خاکی پر کل سرکاری اہتمام کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ جموں کشمیر میں 15/ نومبر کو ہوئے دھماکے میں وہ شہید ہوگئے تھے۔
***** ***** *****  

No comments: