Thursday, 29 November 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 November  2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹ ؍  نومبر  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
   مراٹھا ریزر ویشن پر پسماندہ طبقات کمیشن کی رپورٹ سے متعلق کی جانے والی کار وائی کی رپورٹ ریاستی حکو مت آج  اسمبلی میں پیش کرے گی۔ریزر ویشن دیتے ہوئے کسی بھی قسم کے قا نو نی یا تکنیکی خا می کو ٹالنے غرض سے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل ایڈو کیٹ جنرل آشو تو ش کُمبھ کو نی اور دیگر قا نو نی ما ہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق وزرا گروپ کی ذیلی کمیٹی کاا جلاس کل منعقدکیاگیا تھا ، آج صبح دوبارہ مذکورہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا اور بعد میںیہ بل قا نون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
 وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے کل اسمبلی میں بتا یا کہ مراٹھا ریزرویشن سے متعلق بل پراسمبلی کے رواں اجلاس میں مزید غور و خوص کی ضرورت پیش آ نے پر اجلاس کی مدت میں اضا فہ کیا جائے گا۔
***** ***** *****
 قا نون ساز کونسل میں کل رات دیر گئے تک ریاست کی قحط زدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِس موقعے پر قحط سے نمٹنے کے لیے مل جل کر اقدامات کر نے کی ضرورت کا اظہار کر تے ہوئے قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما دھننجئے منڈے نے الزام لگا یا کہ حکو مت اِس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔اُنھوںنے قحط سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکو مت سے خصو صی امداد منظور کر وانے ،تمام کسا نوں کو مکمل قر ض معا فی دینے  اورنجی صنعتوں کی سماجی ذمہ داری کے فنڈ کو حکومت اپنے اختیار میں لے کر اُسے قحط زدہ حالات سے نمٹنے کے لیے استعمال کرنے وغیرہ تجا وزارت  ایوان میںپیش کیں۔
 دوسری جانب کانگریس پارٹی نے حکو مت پر الزام لگا تے ہوئے کہا کہ ریاست میں دودھ کا کارو بار حکو مت کے غلط منصوبوں اور دودھ کو جی ایس ٹی کے دائرے میں رکھنے کی وجہ سے خسا رے کا شکار ہے۔ کانگریس پارٹی نے مطالبہ کیا کہ حکو مت کسا نوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے منا سب منصوبے متعارف کر وائیں۔
***** ***** *****
 اسمبلی میں پر سوں منظور کیا گیا  زرعی پیداوار بازار کمیٹی تر میمی بل  حکو مت نے کل قانون ساز کونسل میں واپس لے لیا۔
مارکیٹِنگ کے وزیر سبھاش دیشمکھ نے ایوان کو بتا یا کہ اِس بل پر غور و خوص کر نے کے لیے کسا نوں ، تاجِروں اور ما تھاڑی کے نمائندوں پر مشتمل ایک تحقیقی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔اور اِس بل میں ترا میم کر کے از سر ِ نو قا نون بنا یا جا ئے گا۔  اِس موقعے پر وزیر موصوف نے مذکورہ بل کی مخالفت میں ریاست بھر کی بازار کمیٹیوں کی جانب سے کیے جا رہے بند کو واپس لینے کی اپیل کی۔اِس فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہوئے ما رھاڑی مزدور ایسو سی ایشن کی جا نب سے
 کیا جا رہا بند احتجاج کل واپس لے لیا گیا۔
***** ***** *****

 وزیر تعلیم وِنود تائوڑے نے کل قا نون ساز کونسل کو بتا یا کہ ریاست کے مختلف پرائمری، ثانوی اور اعلیٰ ثانوی  اسکولوں میں بر سر خدمت  تقریباً 30؍ہزار اساتذہ اورغیر تدریسی عملے کوحکو مت کی جانب سے مالی اِمداد  دینے  کے لیے آئندہ مالی بجٹ میں مالیاتی فراہمی سے متعلق اقدامات کیئے جائیں گے۔وزیر موصوف نے واضح کیا کہ امداد یافتہ خانگی اسکولوں کے غیر تدریسی عملے سے متعلق تفصیلات اجلاس ختم ہو نے کے بعد اندرون 15؍ یوم کا بینی منظوری کے لیے پیش کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
  وزیر صحت ڈاکٹر دیپک ساونت نے سر پرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  افواہوں پر یقین نہ کر تے ہوئے گوبری -روبیلا کی ٹیکہ اندازی مہم میں حصہ لیں۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ ٹیکہ اندازی کی اس مہم کے پہلے روز تقریبا10؍ لاکھ 77؍ہزار سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے گئے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اِن ٹیکوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کے منفی اثرات یا جسمانی کمزور نہیں ہوتی ہے۔
***** ***** *****
 مرکزی حکو مت کی جانب سے کل وزیر اعظم آ واس یو جنا کے تحت شہروں میں 2؍لاکھ 5؍ہزار 442؍ مکانوں کی تعمیر کو منظوری دی گئی۔
اِس میں مہاراشٹر کے لیے ایک لاکھ16؍ہزار42؍ مکا نات شامل ہیں۔منظوری اور نگرانی سے متعلق مرکزی کمیٹی کی کل دہلی میں ہوئی میٹنگ میں یہ منطوری دی گئی۔اِس منظوری کے بعد ریاستی حکو مت کی جانب سے منظور کیئے گئے گھروں کی تعداد بڑھ کر 7؍لاکھ48؍ہزار499؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
 پر بھنی ضلعے میں کیسا پور کی تلا ٹھی سواتی گھوگے سمیت ایک دیگر فراد کو ایک ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
شکایت کنندہ کی زمین بیوی کے نام کر کے نئی پھیر پھار کر نے کے لیے سواتی گھو گے نے  یہ  رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔جس پر بیڑ کے محکمہ اِنسداد بد عنوانی نے کار وائی کر تے ہوئے اُسے گرفتار کر لیا۔
***** ***** *****
 مہاتما جو تی با پھلے کی بر سی کے موقعے کل ریاست بھر میں اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل وِدھان بھون میں   مہاتما پھلے کو خراج عقیدت پیش کیا۔اِس موقعے پر اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے اور قانون ساز کونسل کے چیئر مین رام راجے نمبالکربھی موجود تھے۔
 اورنگ آ باد کے اورنگ پورہ علاقے میں واقع مہا تما پھلے کے مجمسے پر مختلف سماجی تنظیموں،سیاسی جماعتوں ،میئر نند کُمار گھوڑیلے اور بڑی تعداد میں عوام نے گلہائے عقیدت پیش کیئے ۔
***** ***** *****

No comments: