Sunday, 25 November 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 November  2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 25  ؍ نومبر ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 ایودھیامیں رام مندرتعمیرکرنے کے لئے حکومت نے پارلیمنٹ میں قانون بنایاتوشیوسینا اس کی حمایت کریگی۔یہ بات شیوسینا چیف اُدھوٹھاکرے نے کہی ہے۔رام مندرجلدتیارکیاجائے ایسا مطالبہ اُنہوں نے اس موقع پرکیا۔وہ کل ایودھیامیں داخل ہونے کے بعد صحافیوں سے مخاطب تھے۔حکومت رام مندرتعمیرکرنے کی تاریخ ظاہرکریں۔یہ بات اُنہوںنے کہی۔خاص ریلوے گاڑی سے ہزاروں شیوسینا ورکرس اس سے قبل ہی ایودھیا پہنچ گئے ہیں۔اُدھوٹھاکرے کادوروزہ ایودھیا کادورہ اوروشوہندوپریشدکے آج کے پروگرام کے مدِّ نظر اُترپردیش حکومت نے ایودھیا میں سخت پولس بندوبست رکھاہے۔قانون اورامن قائم رکھنے کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔اس کی اطلاع ڈائریکٹر جنرل آف پولس O.P Singh نے دی۔
***** ***** *****
 بھارتیہ محکمہ موسمیات نے بارش کی وجہہ سے ندیوں اورڈیمس میں سطح آب میںہوئے اضافے کی پیمائش کرنے کے لئے ایک نئی مشنری ایجاد کی ہے۔نتائج پرمنحصرمحکمہ موسمیات کااندازاس نئی مشنری کانام ہے۔اس کی وجہہ سے ریاستوں کوبارش کے نتائج اوراس پرمنحصرفیصلے لینے میںمدد حاصل ہوگی۔بھارتیہ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر آف جنرل K.J.Ramesh نے سائنس اورمحکمہ موسمیات مرکزکی جانب سے نئی دلی میںمنعقد ایک پروگرام میں اس کی اطلاع دی۔سیلاب اورقدرتی آفات میں اس مشنری کااستعمال کیاجاسکتاہے۔یہ بات اُنہوںنے کہی۔
***** ***** *****
 وزیراعظم نریندرمودی آج آکاشوانی کے ’’من کی بات‘‘ اس پروگرام کے ذریعے سے ملک کے عوام سے خطاب کریںگے۔ اس سیریزکایہ 50واں حصہ ہے۔آکاشوانی اوردُوردرشن کے تمام چینلوں سے صبح گیارہ بجے اس پروگرام کونشرکیاجائے گا۔
***** ***** *****
 مرکزی اورریاستی حکومتیں تجارت اسی طرح صنعتی آسان منصوبہ سازی اورصنعتی ترقی کے لئے مختلف آئین میںترمیم کررہی ہیں۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی۔اورنگ آبادمیں کل کاتھاراوروانی سماج خدمات تنظیم کی جانب سے منعقد اجلاس میںوزیراعلیٰ نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے سے خطاب کیا۔اُنہوںنے اس موقع پرکاتھاراوروانی سماج کے مختلف مسائل حل کرنے کاتیقن دیا۔ کاتھاراوروانی سماج کے طلباء کی تعلیمی ترقی کے لئے ریاست کے اہم شہروں میںہاسٹل قائم کرنے کاتیقن سماجی انصاف مملکی وزیردلیپ کامبڑے نے اس موقع پردیا۔قانون سازاسمبلی صدرہری بھائوباگڑے ، مراٹھواڑہ آئینی ترقیاتی بورڈکے صدرڈاکٹر بھاگوت کراڑاس موقع پرموجودتھے۔
***** ***** *****
 کولہاپور۔رتناگیری راستے پرامبے واڑی سے قریب کل ایک فوروہیلرپانی میںغرق ہونے کی وجہہ سے ہوئے حادثے میںچارکمسن لڑکیاں اورایک خاتون ہلاک ہوگئی۔فوروہیلرمیںسوارتمام افرادگنپتی کادرشن کرکے واپس آرہے تھے اس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ٹائرپھوٹنے کی وجہہ سے ڈرائیورکاقابوختم ہوگیااورفوروہیلرپانی میں ڈوب گئی۔اس کی اطلاع پولس ذرائع نے دی۔
 جالنہ مقامی کرائم برانچ کے وفد نے کل قدیم مونڈھاعلاقے میںایک گودام پرچھاپہ مارکرفوروہیلرگاڑیوں کے انجن سمیت مختلف پارٹس کابڑاذخیرہ ضبط کیا۔گاڑیوں کے یہ پارٹس چوری کے ہے۔ایساشک ہونے پرپولس نے یہ کاروائی کی اور مشتبہ فرد کوحراست میں لے لیا۔
***** ***** *****
 مانولوک ادارے کے بانی سینئرسماجی ورکرڈاکٹر دوارکاداس لوہیاکے جسدخاکی پرکل امباجوگائی میںآخری رسومات اداکردی گئی۔ ان کی خواہش کے مطابق ان کی نعش کودفن کیاگیا۔امررہے امررہے بابوجی امررہے ایسے نعرے لگاتے ہوئے ہزاروں مقامی شہریوں اورورکرس نے اپنے ہردلعزیزرہنماکووداع کیا۔اس موقع پرراشٹروادی کانگریس پارٹی کے سینئررہنماشردپوار، سینئر سماجی ورکرانناہزارے ، پرکاش آمٹے،بیڑضلع کی رابطہ وزیرپنکجامنڈے سمیت دیگر معززشخصیتوں کی جانب سے روانہ کئے گئے تعزیتی بیانات پڑھ کرسنائے گئے۔
***** ***** *****
 ناندیڑضلع میں بھوکرمیں کل کم ازکم ضمانت خریدی اسکیم کے تحت کپاس خریدی کے پہلے مرحلے کاآغازرکن اسمبلی امیتا چوہان کے ہاتھوں عمل میںآیا۔رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان پروگرام میںبطورصدرموجودتھے۔
***** ***** *****
 27، نومبرسے تمام ریاست میںگوبری۔ روبیلہ ٹیکہ اندازی مہم کی شروعات ہورہی ہے۔اورنگ آباد،لاتوراورپربھنی میونسپل کارپوریشنوں نے اس مہم کی مکمل تیاری کرلی ہے۔ اس ٹیکہ اندازی کی وجہہ سے بچوں کی گوبری اورروبیلہ جیسی مرض سے حفاظت ہوگی۔یہ بات پربھنی میونسپل کارپوریشن کے انتظامیہ نے کل پریس کانفرنس میںکہی۔
***** ***** *****


No comments: