Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 22.11.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 November 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
سرکاری ایڈیشنل سالیسٹر ابھینندن وگیانی نے کل ممبئی عدالت ِ عالیہ کو بتایا کہ ریاستی حکومت مراٹھا ریزرویشن سے متعلق کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اورنگ آباد سے مراٹھا سماج کے کارکن ونود پاٹل اور دیگر کی جانب سے عدالت میں داخل کی گئی درخواست پر جاری سماعت کے باوجود حکومت کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔ وگیانی نے عدالت کو بتایا کہ ایوان میں رپورٹ پیش کرنے کے بعد اس پر مناسب فیصلہ کیا جائیگا۔ اس سے قبل دئیے گئے عدالت کے فیصلے کے مطابق حکومت اور کمیشن نے کاروائی کی ہے‘ اس لیے زیرِ التواء درخواستوں پر مزید سماعت کی ضرورت نہیں ؎‘ یہ کہتے ہوئے عدالت نے مراٹھا سماج کی جانب سے داخل کی گئی تمام درخواستوں کو کل خارج کردیا۔
***** ***** *****
ممبئی عظمیٰ پردیش ترقیاتی اتھاریٹی کی توسیع کی گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کی زیرِ صدارت کل ہوئی میٹنگ میں پال گھر ضلع کا پالگھر تعلقہ‘ وسئی تعلقے کا بقیہ حصہ‘ رائے گڑھ ضلع کا علی باغ‘ پین‘ پنویل اور کھالا پور تعلقے کا بقیہ علاقہ ترقیاتی اتھاریٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ممبئی عظمیٰ اور مضافات کی بہتر اور منصوبہ بند طریقے سے ترقی کے لیے مذکورہ علاقہ جات کو اتھاریٹی میں شامل کیے جانے کی بات اس موقع پر کہی گئی۔ ترقیاتی اتھاریٹی کا رقبہ اب 4/ ہزار 258/ مربع کلو میٹر سے بڑھ کر 6272/ مربع کلو میٹر ہوگیا ہے۔ اس میٹنگ میں ممبئی اور مضافات کیلئے 18/ ہزار کروڑ روپئے تخمینے والے تین میٹرو ریلوے لائن پروجیکٹس کو بھی منظوری دی گئی۔
***** ***** *****
ایٹمی توانائی پروجیکٹس کے لیے ضروری آلات اور سامان فراہم کرنے والی دُنیا بھر میں مشہور ہولٹیک انٹرنیشنل کمپنی نے ریاست میں ایٹمی توانائی پروجیکٹ کے لیے ضروری اعلیٰ درجے کے آلات اور سامان بنانے کا کارخانہ قائم کرنے کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ اس خصوص میں کمپنی نے کل ریاستی حکومت کے ساتھ مفاہمتی معاہدہ کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور وزیرِ صنعت سبھاش دیسائی کی خصوصی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ کم و بیش 4800/ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری اس پروجیکٹ میں کی جائیگی۔
***** ***** *****
قبائلیوں کے لیے جنگل حق قانون کا نفاذ‘ سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری سمیت دیگر مطالبات کے لیے قبائلیوں اور کسانوں کا جلوس کل صبح تھانہ سے ممبئی کی جانب روانہ ہوا ۔ میگسیسے انعام یافتہ راجندر سنگھ بھی اس جلوس میں شامل ہوئے ۔ اس جلوس میں تھانہ اور بھساول اضلاع کے قبائلی اور کسان شریک ہیں۔ لوک سنگھرش مورچہ نامی تنظیم کی زیرِ قیادت نکالے گئے اس جلوس کے آج ودھان بھون پر پہنچنے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
سوامی راما نند تیرتھ تحقیقاتی ادارے کی جانب سے دیا جانے والے پدم وِبھوشن گووند بھائی شراف میمورئیل ایوارڈ کل اورنگ آباد میں بزرگ مجاہد ِ آزادی این۔ وی۔ دیشپانڈے کو محقق ڈاکٹر رام ساٹھے کے ہاتھوں دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ساٹھے نے کہا کہ مجاہد ِ آزادی دیشپانڈے نے اعلیٰ درجے کا کتب خانہ قائم کرکے مراٹھواڑہ کی ادبی ترقی کا کام کیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رام چندر دیکھنے اور دیگر معزز شخصیات کے ہاتھوں دیشپانڈے کی سوانح عمری پر لکھی گئی کتاب کا اجراء عمل میں آیا۔
***** ***** *****
لاتور تعلقے کے چکل تھانہ۔ بھات کھیڑہ راستے پر واقع مانجرا ندی پر تعمیر شدہ پُل کے نامکمل کام کی تکمیل کے لیے حکومت نے ترمیم شدہ تخمینے کے ذریعے 5/ کروڑ روپئے کا فنڈ منظور کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تعلقے سے گذرنے والے کوڑپا۔ کاس کھیڑہ۔ کارے پور روڈ کی مرمت کیلئے دو کروڑ روپئے‘ جبکہ رَینا پور تعلقے کے دھانورہ۔ پوہرے گائوں۔ اَرج کھیڑہ روڈ کے مرمتی کاموں کے لیے 2/ کروڑ روپیوں سمیت کُل 9/ کروڑ روپیوں کا فنڈ محکمۂ تعمیرات ِ عامّہ نے منظور کیا ہے۔ یہ اطلاع بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے دی گئی۔
***** ***** *****
ناسک ضلعے میں ایولہ۔ منماڑ روڈ پر ہوئے ہولناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6/ افراد ہلاک ہوگئے۔ کار اور آئشر ٹرک کے درمیان راست تصادم سے یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ کل علی الصبح انکائی باری کے قریب ہوا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد احمد نگر ضلع کے کوپر گائوں کے رہائشی تھے۔
***** ***** *****
بھارت اور آسٹریلیاء کے درمیان کھیلے جارہے تین T-20 میچیس کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل آسٹریلیاء نے 4/ رنوں سے جیت لیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیاء کو پہلے بلّے بازی کا موقع دیا۔ آسٹریلیاء نے 17/ اوورس میں چار وکٹ پر 158/ رن بنائے۔ تاہم بارش کے سبب ڈک ورتھ لوئس قانون کے مطابق بھارت کو جیت کیلئے 17/ اوورس میں 174/ رنوں کا ہدف دیا گیا۔ تاہم بھارتی ٹیم مقررہ اوورس میں 7/ وکٹ پر صرف 169/ رن ہی بنا پائی۔ سیریز کا دوسرا میچ کل میلبورن میں ہوگا۔

No comments:
Post a Comment