Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 21.11.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 November 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۲۱؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن بھی کل مخالفین نے سخت رویہ اختیار کیا۔ مراٹھا ریزرویشن‘ ریاست کے چند علاقوں میں خشک سالی وغیرہ مسائل پر حکومت کو گھیرے میں لانے کی کوشش کی۔ مخالفین کے نعرے بازی کی وجہ سے قانون ساز اسمبلی کا کام کاج تین مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔ مراٹھا ریزرویشن کے مسئلے پر حزب ِ اقتدار فرنٹ کی شیوسینا پارٹی نے بھی زور دیا۔ اس موقع پر مخالفین نے ہنگامہ کرتے ہوئے شاہی عصاء چھین لیا۔ اس ہنگامہ کی وجہ سے اجلاس کی کاروائی بار بار ملتوی کرنی پڑی۔
قانون ساز کونسل میں بھی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کام کاج دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔ حزبِ مخالف پارٹی رہنماء دھننجے منڈے نے خشک سالی کے سلسلے میں اسٹے کی تجویز پیش کی۔ تاہم اس پر دفعہ 260/ کے تحت بحث کی تجویز ہے‘ یہ کہتے ہوئے اسپیکر نے اسے مسترد کردیا۔ اس پر برہم ہوکر مخالفین نے احاطے میں آکر نعرے بازی کی، جس کی وجہ سے کام کاج دو مرتبہ آدھے گھنٹے کیلئے ملتوی کرنا پڑا۔
***** ***** *****
وردھا میں پُل گائوں علاقے میں فوجی اڈّے پر خطرناک دھماکہ ہونے کی وجہ سے چھ افراد ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ کل صبح یہ سانحہ پیش آیا۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان کو ریاستی حکومت کی جانب سے فی کس پانچ لاکھ روپئے مالی امداد ظاہر کی گئی ہے۔ شدید زخمیوں کو فی کس دو لاکھ روپئے اور معمولی زخمیوں کو فی کس 50/ ہزار روپئے مالی امداد دی جائیگی۔ اس حادثے کی اعلیٰ سطحی جانچ کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی اور کمیٹی ایک ماہ میں حکومت کو رپورٹ پیش کریں۔ ایسے احکام حکومت نے دئیے ہیں۔
***** ***** *****
گوا کے پنجی میں کل سے 49/ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول ’’اِفّی‘‘ کا آغاز ہوا۔ گوا کے گورنر مُردُلا سنہا‘ اطلاعات اور نشریات وزیر راجیہ وردھن راٹھوڑ کے ہاتھوں اس فیسٹیول کا افتتاح عمل میں آیا۔ نو یوم جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں 68/ ممالک کی 292/ فلمیں دکھائی جائیں گی۔
***** ***** *****
پیغمبر ِ اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا یومِ ولادت عید میلادالنبیؐ آج منایا جارہا ہے۔ عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے ریاست کے مسلم بھائیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ حضرت محمدؐ نے دیئے محبت‘ ہمدردی‘ قربانی اور انسانیت کے درس پر ہم سب کو عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہی۔ اورنگ آباد میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے شاہ گنج علاقے سے جلوس ِ محمدی نکالا جارہا ہے۔ دوپہر بعد نمازِ ظہر موئے مبارک کی زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عید میلادالنبیؐ کمیٹی کی جانب سے اس کی اطلاع دی گئی۔
اورنگ آباد سے قریب خلدآباد شریف میں پیرہن مبارک کی زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شہر اورنگ آباد میں روشنائی کی گئی اور مختلف مقامات پر غرباء کیلئے طعام کا نظم کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
تمام ملک میں شہریوں کو پائپ کنکشن کے ذریعے سے گھریلو استعمال کی گیس تقسیم کرنے کی اہم اسکیم مرکزی حکومت شروع کررہی ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کل نئی دلّی میں ودنیان بھون میں شہری گیس تقسیم پروجیکٹ قائم کرنے کا افتتاح عمل میں آئیگا۔ اس میں احمد نگر اور‘ اورنگ آباد اضلاع سمیت تمام ملک کے 63/ مقامات شامل ہیں۔ احمد نگر اور‘ اورنگ آباد ان دو اضلاع میں 106/ CNG اسٹیشن کی تجویز ہے۔ پائپ قدرتی گیس یعنی PNG کا فائدہ تقریباً سات لاکھ آٹھ ہزار سو خاندانوں کو ہوگا۔
***** ***** *****
ریاست میں کل بھی کئی مقامات پر غیر موسمی بارش ہوئی۔ ستارا ضلع میں کل بجلیوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔ واشم‘ عثمان آباد اضلاع میں بھی کل بارش ہوئی۔ تاہم اورنگ آباد ضلع میں ہلکی بارش ہوئی۔
***** ***** *****
منماڑ۔ دونڈ کے درمیان آج اور 27 نومبر کو میگا بلاک کی وجہ سے چند ریلوے گاڑیاں مسترد کردی گئی ہیں۔ اس میں پونا۔ نظام آباد یہ گاڑی 28/ نومبر کو اور نظام آباد۔ پونے یہ گاڑی کل اور 26/ نومبر کو منسوخ کردی گئی۔ اسی طرح نظام آباد۔ پنڈھر پور یہ گاڑی آج اور پنڈھر پور۔ نظام آباد یہ گاڑی کل کیلئے منسوخ کردی گئی ہے۔
***** ***** *****
بھارت اور آسٹریلیاء کے درمیان آج سے ٹی۔ ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔ اس سیریز میں تین مقابلے ہونگے۔ پہلا مقابلہ آج برسبین میں بھارتیہ وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 20/ منٹ پر شروع ہوگا۔ بھارت نے سابقہ سات ٹی۔ ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔

No comments:
Post a Comment