Friday, 30 November 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 30 November  2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰ ؍  نومبر  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 مراٹھا سماج کو تعلیم اور ملازمتوں میں16؍ فیصد ریزر ویش دینے کی گنجائش والا بل کل مجلس مقننہ کے دو نوں ایوا نوں میں اتفا ق رائے سے بغیر بحث کے منظور کیا گیا۔ اِس بل کے ذریعے مراٹھا سماج کو سماجی اور معاشی طور پر پسما ندہ طبقہSEBCزمرے میں شامل کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل یہ بل دو نوں ایوانوں میں پیش کیا تھا۔ اِس بل کی تمام سیا سی جماعتوں نے حما یت کی اور منظور ی دی۔ اِس بل کے اتفاق ِ رائے سے منظور کیئے جانے پر وزیر اعلیٰ نے تمام سیا سی جماعتوں کو مبا رک باد دی اور اُن کے تئیں احسان مندی کا اظہار کیا۔ اِس بل میں ریاست کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے علا وہ ریاستی خد مات عامّہ کمیشن کے تحت تقرارات میں ریزر ویش کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ بل میں سیا سی ریزر ویشن کو شامل نہیں کیا گیا ۔
 مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے والے بل کو اسمبلی میں منظور کیئے جانے کے بعد ریاست کے مختلف مقا مات پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ بل منظور کیئے جانے پر تمام جماعتوں کے کار کنان نے مٹھائی تقسیم کر کے اور آتشبازی کے ذریعے خوشی منائی۔ سبھی جماعتوں کے سر کر دہ قائدین نے اِس بل کی منطور ی پر حکو مت کو مبا رکباد پیش کی۔ بی جے پی کے ریا ستی صدر رائو صاحب دانوے نے کل اورنگ آباد میں صحیفہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے مراٹھا سماج سے کیئے گئے اپنے وعدے کی تکمیل کی ہے۔  ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ جالنہ ، لاتور ،عثمان آباد ، پر بھنی اور دھو لیہ میں آتشبازی اور مٹھائی تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا گیا۔
***** ***** *****
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ قبائلی سماج کو دیئے گئے ریزر ویشن  میں رد و بدل کیئے بغیر دھنگر سماج کو ریزر ویشن دینے کی مرکزی حکو مت سے سفا رش کی جائے گی۔ وہ کل قا نون ساز کونسل میں سوال جواب کے وقفے کے دوران مخا طب تھے۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ ریاست میں دھنگر سماج کو فی الحال قبائلی سماج کے زمرے کے تحت ریزر ویشن حاصل ہے۔ تاہم اُنھیں درج فہرست ذاتوں کے زمرے کے تحت ریزر ویشن دینے کی غرض سے Tata Institute of Scocial Science کی رپورٹ میں پیش کی گئی سفا رشات مرکزی حکو مت کو روانہ کر نے
 کی کار وائی آخری مرحلے میں ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ آئین کی دفعات کی تکمیل بھی ضروری ہے۔
***** ***** *****
 مرکزی وزیر ما لیات ارن جیٹلی مالی سال2019-20؁ کا مرکزی بجٹ آئندہ یکم فر وری کو پا ر لیمنٹ میں پیش کر یں گے۔ وزارت مالیات نے بتا یا کہ بجٹ کی تیاری کا کام جا ری ہے۔ اِس خصوص میں دی گئی خبروں میں بجٹ کی تیاری کے لیے، بجلی ، فولاد، گھروں کی تعمیر اور شہری تر قیات کی وزا رتوں کی جانب سے اجلاس منعقد کیئے جانے کی اطلاع ہے۔
***** ***** *****
 سپریم کورٹ نے25؍ برس سے زائد عمر کے امید وار کو بھی میڈیکل میں داخلے کے لیے اہلیتی امتحان NEET میں شر کت کی اجازت دی ہے۔ یہ فیصلہ ملک بھرمیں آئندہ برس ہو نے والے MBBS اور BDS کور سیس کے اہلیتی امتحان کے لیے نافذ ہو گا۔
***** ***** *****
 جائیکواڑی ڈیم کے پانی کے مسئلے پر کل قا نون ساز کونسل میں ہنگامہ آرائی کی گئی۔ رکن کونسل ستیش چو ہان نے الزام عائد کیا کہ مراٹھواڑہ ڈویژن کے حق کا پانی جا ئیکواڑی منصوبے میں چھو ڑ تے وقت حکو مت کی جانب سے مسلسل ناانصافی ہو رہی ہے۔ اُنھوں نے اِس نا انصا فی کو فوری طور پر بند کر نے کا مطالبہ کیا۔ آ بی وسائل کے ریاستی وزیر مملکت وجئے شیو تا رے کے ذریعے دیئے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ جائیکواڑ ڈیم سے پانی چھوڑ نے اور جائیکواڑی پرو جیکٹ کی دو با رہ منصوبہ بندی کے باعث مراٹھواڑہ ڈویژن کے ساتھ کوئی نا انصا فی نہیں ہوئی۔
تا ہم کو نسل میں جواب سے غیر مطمئین اراکین نے ہنگا مہ آ رائی کی۔
***** ***** *****
 سماجی انصاف کے ریاستی وزیر دلیپ کامبلے نے کل قا نون ساز کونسل میں اعلان کیا کہ محکمۂ سماجی انصاف کی اقا مت گاہوں میں طلباء کو وقت پر سہو لیات فراہم نہ کر نے والے افسران پر آئندہ دس یوم میں تحقیقات کر کے منا سب کار وائی کی جائے گی۔ رکن کاونسل ستیش چو ہان نے اورنگ آباد شہر میں محکمے سماجی انصاف کی اقا مت گاہوں کی خستہ حالی اور طلباء کو سہو لیات کی عدم فراہمی کا مسئلہ ایوان میں اُٹھا یا تھا جس پر وزیر موصوف نے یہ اعلان کیا۔
***** ***** *****
 قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر عہدے کے لیے بی جے پی ، شیو سینا کے متحدہ امید وار کے طور پر شیو سینا کے وِجئے او ٹی نے جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے کانگریس کے ہر ش ور دھن سپکاڑے نے اور آزاد امید وار کے طو رپر بچو کڑو نے امید واری کی در خواست داخل کی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر عہدے کے لیے انتخا ب آج ہی ہو گا۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...