Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 November 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
بیڑ ضلع میں مراٹھواڑہ نو نِر مان لو کا یت نامی ادا رے کے بانی بزرگ سماجی کار کن ڈاکٹر دوار کا داس لو ہیا کل امبا جو گائی میں چل بسے وہ81؍ برس کے تھے۔ آنجہا نی با بو جی کے نام سے جانے جاتے تھے۔ با بو جی گذشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ راشٹر یہ سیوا دل ، سانے گرو جی آ روگیہ منڈل اور سو شلّسٹ پارٹی میں انہوں نے کام کیا۔ ما نو لوک نامی رضا کار تنظیم کے ذریعے اُنھوں نے ساڑھے چار دھا ئیوں تک مختلف سماجی خد مات انجام دیں۔ سما جی تنظیموں کی جانب سے اُنکی خد مات کے اعتراف میں اُنھیں متعدد ایوارڈ س سے نوازا گیا ۔ اُن کی آخری رسومات آج دو پہر دو بجے مانو لوک کے مرکزی دفتر کے احا طے میں ادا کی جائیں گی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ آئندہ برس ماہ جون تک30؍ہزار کلو میٹر دیہی راستوں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کل ناگپور میں بھارتی سڑک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ دیہی سڑک اسکیم کے تحت اِن سڑ کوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ اُنھوں نے یہ بھی بتا یا کہ مجوزہ 30؍ ہزار کلو میٹر راستوں میں سے 10؍ہزار کلو میٹر راستوں کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اِس موقع پر تعمیر ات عامّہ کے ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے کہا کہ ریاست کی سڑ کوں کی تعمیر کے لیے مرکزی اور ریاستی حکو متوں کی جانب سے گذشتہ چار بر سوں میں ایک لاکھ کروڑ روپئے موصول ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
99؍ ویںکُل ہند مراٹھی ڈرامہ کانفرنس کی صدا رت کے لیے سینئر ڈرامہ نویس اور مصنف پر یما نند گجوی کو نامزد کیا گیا ہے۔
کُل ہند مراٹھی ڈرامہ کانفرنس کی میٹِنگ میں کل یہ فیصلہ کیا گیا۔ اِس بار ہو نے والے ڈرامہ کانفرنس کا مقام اب تک ظا ہر نہیں کیا گیا ۔ تا ہم جلد ہی نا گپور ، لاتور، پِمپری چِنچوڑ میں سے کوئی ایک نام ظاہر کیئے جانے کا اِمکان ہے۔ ڈرامہ کانفرنس کمیٹی اِن مقا مات کا دورہ کر کے حتمی فیصلہ کرے گی۔
***** ***** *****
شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھا کرے کے دو روزہ ایو دھیا دورے کا آغاز آج سے ہو گا۔ ٹھا کرے آج شام سرایو ندی کے کنا رے 5؍ بجے مہا آ رتی کریں ۔ اِسی وقت ریاست میں بھی مختلف مقا مات پر آر تی کر نے کی ہدا یت پارٹی کے عہدیدار وں کو دی گئی ہے۔ اِسی بیچ ریاست سے ہزاروں کا ر کنان ایو دھیا پہنچ چکے ہیں۔
***** ***** *****
شیو سنگرام نامی سیا سی جماعت کے بانی اور شیواجی یاد گار کمیٹی کے صدر رکن اسمبلی وِنائک رائو میٹے نے افسوس ظاہر کیا کہ مہا یو تی میں شامل ہو نے کے با وجود بھی شیو سنگرام پارٹی سے کیئے گئے سیاسی وعدوں کی تکمیل نہیں کی گئی۔ اُنھوں نے کل اورنگ آ باد میں ایک اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔میٹے نے یہ بھی بتا یا کہ پارٹی کا 17؍ واں یومِ تا سیس آئندہ 6؍ جنوری کو عام خاص میدان پر منا یا جائے گا اور اسی اجلاس میں پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی طئے کی جائے گی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی رپورٹ حکو مت نے تسلیم نہیں کی ہے بلکہ صرف سِفارشات ہی قبول کی ہے۔ اور مراٹھا ریزر ویشن دینے سے اِنکار کر نا
حکو مت کے لیے کسی بھی صورت میں سود مند نہیں ہو گا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار آکاشوانی سے نشر کیئے جانے والے پرو گرام من کی بات کے ذریعے قوم سے خطاب کر یں گے۔ من کی بات پرو گرام کی یہ 50؍ ویں قسط ہو گی۔ آکاشوانی اور دور در شن کے تمام چینلز سے یہ پروگرام صبح11؍ بجے نشر کیا جائے گا۔
***** ***** *****
مسلم سماج کو بھی ریزر ویشن ملنا چا ہیے اِس مطا لبے پر کل ناندیڑ ضلع کے قندھار میں جمعیتہ العلما ئے ہند کی جانب سے تحصیل دفتر کے روبرو دھر نا احتجاج کیا گیا۔
***** ***** *****
نئی دہلی میں جا ری عالمی خواتین مُکے بازی چیمپئن شپ مقابلے میں بھارت کی سو نیا چہل نے فائنل میں رسا ئی حاصل کر لی ہے۔ سیمی فائنل مقابلے میں57؍ کلو گرام وزن زمرے میں سو نیا نے جنو بی کو ریا کی سون واجو کو شِکست دی۔ قبل ازیں فا ئنل میں داخلہ حاصل کر چکی بھارت کی ہی میری کوم سے سو نیا کا مقابلہ ہو گا۔ اِسی بیچ سمرن نجیت کور نے 64؍ کلو گرام وزن زمرے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
***** ***** *****
خواتین T-20؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلے میں کل ہوئے سیمی فائنل میچ میں بھارت کو اِنگلینڈ سے شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے 20؍ ویں اوور میں بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی112؍ رن بنا کر آئو ٹ ہو گئے۔ اِنگلینڈ نے جیت کے ہدف کو18؍ ویں اوور میں2؍ وِکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

No comments:
Post a Comment