Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 November 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ریاستی وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق بل کی شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھا کرے نے حما یت کا تیقن دیا ہے ۔ وزیر موصوف کل صحیفہ نگاروں سے مخا طب تھے۔ پاٹل نے کل بل کی حما یت کے لیے شیو سینا سر براہ سے ملا قات کی تھی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ایوان میں اِس بل کی حما یت کے لیے اُنھوں نے اِس سے قبل کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چو ہان اور این سی پی کے صدر شرد پوار سے بھی ملا قات کی ہے۔ ریزر ویشن سے متعلق کا بینہ کی ذیلی کمیٹی کا کل اجلاس منعقد کیا گیا۔ قبائلی تر قی کے وزیر وِشنو سانورا نے بتا یا کہ اجلاس میں دیئے جانے والے ریزر ویشن کے فی صد کا تعین نہیںہو سکا۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل اسمبلی میں کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی رپورٹ ایوان میں پیش نہیں کی جائے گی بلکہ اِس رپورٹ پر قا نون کے مطا بق عمل آ وری کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ریزر ویشن کے مسئلے پر مجلس مقننہ کے دو نو ں ایوانوں میں کل بھی ہنگا مہ آ رائی کی گئی۔اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے حزب اختلاف کے اراکین پر ذاتوں کے در میان تصا دم کو ہوا دینے اور ووٹوں کی سیاست کر نے کا ا لزام عائد کیا۔ اسی ہنگامہ آ رائی کے دوران ایوان میں سن2018-19 کے 20؍ ہزار 326؍ کروڑ روپیوں کے اضا فی مطالبات بغیر بحث کے منظور کیئے گئے۔
***** ***** *****
اسکو لی تعلیم کے ریاستی وزیر وِنود تائوڑے نے کل قا نون ساز کونسل میں تیقن دیا کہ اسا تذہ کی خد مات میں بر تری کا مسئلہ 15؍ دسمبر تک حل کر لیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس معاملے میں محکمہ ٔ تعلیم اور وزا رت قا نون کے افسران سے مشا ورت کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔ دریں اثناء سماجی انصاف کے مملکتی وزیر دلیپ کامبلے نے قا نون ساز کونسل میں رکن کونسل ستیش چو ہان کے ذریعے پو چھے گئے سوال کے جواب میں بتا یا کہ 168؍ گرانٹ کے مستحق آشرم اسکولوں کے گرانٹ کا مسئلہ دسمبر تک حل کر دیا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کی جانب سے دیا جانے والا بھا رت رتن پنڈِت بھیم سین جو شی کلا سیکی موسیقی لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ کے لیے اِس مرتبہ سینئر بانسری نواز پنڈِت کیشوگِنڈے کے نام کا اعلان کیا گیا۔ ثقا فتی امور کے ریاستی وزیر وِنود تائوڑے نے کل ممبئی میں یہ اطلاع دی۔ کلا سیکی گلو کاری اور مو سیقی کے شعبے میں لمبے عر صے تک بہترین خد مات انجام دینے والے فنکار وں کو ریاستی حکو مت کی جانب سے یہ انعام دیا جاتا ہے۔ یہ انعام 5؍ لاکھ روپئے نقداور سپاس نا مہ پر مشتمل ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ گوبری اور روبیلا جیسے مہلک امراض سے مہاراشٹر کو پاک کر نے کے لیے جاری ٹیکہ اندازی مہم میں سر گرم حصّہ لیں۔ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ممبئی میں کل اِس ٹیکہ اندازی مہم کا افتتاح عمل میں آیا۔ اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یہ اپیل کی۔
اورنگ آ باد میں ضلع پریشد صدر دیویا نی ڈونگائونکر کے ہاتھوں کل طلباء کواِس مہم کی تشہیر کر نے پر صداقت نامے تقسیم کیئے گئے اور ٹیکہ اندازی مہم کا آ غاز کیا گیا۔ بیڑ، ناندیڑ اور لاتور اضلاع میں بھی کل ٹیکہ اندازی مہم کا افتتاح عمل میں آ یا۔
***** ***** *****
40؍ واں مراٹھواڑہ ساہتیہ سمیلن آئندہ23؍ تا25؍ ڈِسمبر کے دوران اُدگیر میں منعقد کیا جائے گا۔ سمیلن کے استقبا لیہ صدر رام چندر تِڑکے نے کل لاتور میں صحا فیوں کو یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ سمیلن میں مشاعرہ ،قصہ گوئی ،مذاکرہ اور دیگر ثقا فتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر رِشی کیش کامبلے کو سمیلن کی صدارت کے لیے اتفاقِ رائے سے منتخب کیا گیا۔
***** ***** *****
سینئر گلو کار محمد عزیز کل دو پہر ممبئی میں چل بسے وہ64؍ برس کے تھے۔ محمد عزیز نے ہندی، بنگالی اور اُڑیہ زبا نوں میں کم و بیش دو ہزار نغمے گائے۔ آنجہانی نے متعدد بھجن اور صو فی گیتوں کو بھی اپنی آ واز دی۔ اِملی کا بوٹا ، آپ کے آ جانے سے، لال ڈُپٹّا ململ کا ۔ اُن کے یہ نغمے کا فی مقبول ہوئے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے پرائمری اور ثانوی اسکو لوں کے اضافی اساتذہ کا سما یو جن اِمداد یا فتہ خانگی اسکو لوں میں کیا گیا ہے۔ اِن اسا تذہ کو رجوع نہ ہونے دینے والے اسکولوں میں موجود اسا تذہ کی نشستیں منسوخ کر دی جا ئیں گی۔ محکمۂ ثانوی تعلیم کے ایجو کیشن آفیسر بی بی چو ہا ن نے یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
کسانوں کے مختلف مطالبات کی یکسوئی کے لیے کل اورنگ آ باد میں مہا راشٹر نو نِر مان سینا کی جانب سے جلو س نکا لا گیا۔ کپاس کو فی کوئنٹل 5؍ ہزار روپئے قیمت، سوامی نانتھن کمیشن کی سِفارشات کا نفاذ اور کسا نوں کے بچوں کو مفت تعلیم جیسے اہم مطالبات پر یہ احتجاج کیا گیا۔ اِس جلوس کا آ غاز پیٹھن گیٹ سے ہوا جو ڈویژنل کمشنر دفتر پر اختتام پذیر ہوا۔

No comments:
Post a Comment