Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 November 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی ثقافت اور اتحاد سیاست سے زیادہ اہم ہے۔ وہ کل آ کاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات میں عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مودی آ تے اور جا تے رہیں گے لیکن اِس ملک میں اتحاد اور کار کر دگی کبھی ختم نہیں ہوں گی۔اُنھوں نے کہا کہ ملک کی ثقافت ہمیشہ قائم رہے گی۔ وزیر اعظم نے بتا یا کہ آکاشوانی کی جانب سے کرائے گئے ایک سر وے میں یہ بات سا منے آئی ہے کہ 70؍ فیصد لوگ من کی بات پر وگرام با قاعدگی سے سنتے ہیں۔اُنھوںنے کہا کہ اِس پروگرام کی وجہ سے معاشرے میں مثبت رجحان کو فروغ ملا ہے اور کئی عوامی تحریکیں شروع ہو ئی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اِس پروگرام کو سیا ست سے دور رکھنے میں عوام کا بھر پو ر تعاون حاصل رہا۔مودی نے کہا کہ ریڈو معاشرے میں انتہائی مقبول ہے اور یہ ایک بہت بڑی طاقت ہے۔ من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نے صاف بھارت، راستوں کی حفا ظت ، بیٹی کے ساتھ سیلفی اور منشیات سے پاک بھارت معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے شہر یان کی ستائش کی۔
آج منائے جا رہے یوم ِ آئین کا ذِکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دِن اُن عظیم شخصیتوں کو یاد کر نے کا دِن ہے جنہوں نے ہما را آئین بنا یا ہے۔آئین بنا نے والی کمیٹی کے صدر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے آئندہ 6؍ دسمبر کو مہا پری نِر وان دن کا ذکر کر تے ہوئے اُنھوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کی یاد یں تازہ کی۔وزیر اعظم نے بتا یا کہ تمام ریاستی حکو متوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اگلے سال گرو نا نک جی کا550؍ واںپر کاش پرو شاندار طریقے سے منا نے کی ہدا یت دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم توقعات رکھنے کی بجائے تسلیم کریں اورمسئلے کو مُسترد کر نے کے بجائے بات چیت کریں تو مذاکرات موئثر ثابت ہو ں گے۔
***** ***** *****
بی جے پی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے نے کہا ہے کہ رام مندر کا مسئلہ نیا نہیں ہے اسی لیے شیو سینا کے صدر اُدھو ٹھا کرے کو ایو دھیا دورے سے کوئی سیاسی فائدہ حاصل نہیں ہو گا اور نا ہی بی جے پی کو کوئی نقصان پہنچے گا۔لوک سبھا انتخا بات کے پیش نظر بی جے پی کی منظم تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد وہ کل لاتور میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔دانوے نے کہا کہ بی جے پی کا موقِف ہے کہ ہندو ووٹوں کو تقسیم ہو نے سے بچا نے کے لیے شیو سینا کو بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر نا چا ہیے۔
بعد میں عثمان آ باد میں صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے دانوے نے کہا کہ رام مندر کے لیے آرڈیننس پیش کر نے کے لیے لوک سبھا میں بی جے پی کے پاس اکثر یت نہیں ہے ۔اِس موقعے پر مراٹھا ریزر ویشن کے لیے آئندہ یکم ڈسمبر کو جشن منا نے کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے بیان کی دانوے نے حما یت کی۔

دوسری جانب شیو سینا کے صدر اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکو مت رام مندر تعمیر کر نے میں نا کام ثابت ہو تی ہے تو آئندہ اُن کے ساتھ حکو مت نہیں بنے گی۔وہ کل ایو دھیا میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔اُنھوں نے کہا کہ رام مندر کے لیے قانون بنائے شیو سینا اُنکے ساتھ حما یت کرے گی۔
***** ***** *****
ملک بھر میں آج یوم آئین منا یا جا رہا ہے۔ دستور ہند سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے یہ دِن منا یا جا تا ہے۔ اِس دِن کی منا سبت سے آج محکمہ سماجی انصاف کے اسسٹنٹ کمشنر نے اورنگ آباد ضلعے کے تمام سر کاری اور نیم سر کا ری دفا تِر میں مجموعی طور پر دستورکا مطالعہ کرنے کی اپیل کی ہے۔اِسی طرح کل سے آئندہ 2؍ ڈسمبر تک آئین ہفتہ منا یا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ یشونت رائو چو ہان کے اسمر تی دِن کے موقعے پر کل وزیر اعلیٰ دیویند رپھڑ نویس نے ستارہ ضلعے کے کراڑ میں چو ہان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیئے۔شولاپور شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے بھی کل شولاپور میں چو ہان کے مجسمے پر سا بق مرکزی وزیر سُشیل کُمار شِندے کے ہاتھوں گلہائے عقیدت پیش کیئے گئے۔
***** ***** *****
سید مو دی بین الاقوامی بیڈ مِنٹن ٹو ر نا منٹ میں بھا رت کے سمیر ور ما نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں سو نے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
کل کھیلے گئے مقابلے میں سمیر ورما نے چین کے گو آنگزو لو کو 16-21؍، 19-21؍ اور 14-21؍ سے شکست دے کر جیت درج کی۔
دوسری جانب خواتین کے سنگلز مقابلے میں سائنا نہوال اور خواتین کے ڈبلز مقابلے میں آشوِنی پونپا اورسِکّی ریڈی نے جبکہ مردو کے ڈبلز مقابلے میں ساتوِک رنکی ریڈی اور چِراغ شیٹّی نے چاندی کا تمغہ حا صل کیا۔
***** ***** *****
بھارت اور آسٹریلیا کے ما بین کھیلی جا رہی تین T-20؍ کر کٹ سیریز کے آخری مقابلے میں کل بھارت نے آسٹریلیا کو 6؍ وِکٹ سے شکست دے کر سیریز ایک ۔ایک سے برا بر کر لی۔ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20؍ اوور وں میں6؍ وِکٹ کے نقصان پر
164؍ رن بنائے ۔ جیت کے لیے مقررہ165؍ رنوں کا نشا نہ بھارتی ٹیم نے 20؍ ویں اوور میںحاصل کر لیا۔دونوں مما لک کے ما بین چار ٹسٹ مقابلوں کی سیریز آئندہ 6؍ ڈسمبر سے ایڈ لیڈ میں کھیلی جائے گی۔

No comments:
Post a Comment