Friday, 18 January 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 January 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 18  ؍  جنوری   ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 عدالت ِ عظمیٰ نے مہاراشٹر میں ڈانس بارسے متعلق کئی قوانین اورشرائط کونرم کیااورمتعدد شرائط اورقوانین کومنسوخ کیاہے۔ڈانس بارمیں CCTVکیمروں کانظم ،باراوررقص کے مقام کی علیحدگی، رقاصائوں کونذرانہ پیش نہ کرنے سمیت دیگر کئی شرائط کوسپریم کورٹ نے سماعت کے دوران منسوخ کردیا۔تاہم عدالت نے ریاستی حکومت کی جانب سے ڈانس بارکے متعین اوقات شام 6؍بجے سے شب ساڑھے 11گیارہ بجے کوقائم رکھاہے اورساتھ ہی رقاصائوں پرنوٹیں نچاورکرنے پرریاستی حکومت کی طرف سے عائد پابندی کوتسلیم کیاہے۔
 دریں اثناء آرآرپاٹل فائونڈیشن کے ونودپاٹل نے کہاہے کہ اس معاملے میں نظرثانی کی درخواست عدالت میں داخل کی جائے گی۔پاٹل نے ریاستی حکومت سے ڈانس بارسے متعلق 2016؍کے قانون کومنسوخ کرنے کامطالبہ کیااورمطالبہ منظورنہ کرنے پراحتجاج کاانتباہ بھی دیا۔وہیں ریاست کے وزیرمملکت برائے داخلہ رنجیت پاٹل نے وضاحت کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کااحترام کرتے ہوئے حکومت ڈانس بارکے نام پرغیراخلاقی حرکتوں کوقابومیں رکھنے کی کوشش کرے گی۔
***** ***** *****
 ممبئی عدالت عالیہ نے اندھی عقیدت مخالف کمیٹی کے کارگذارصدرڈاکٹر نریندردابھولکراورکامریڈگووندپانسرے قتل معاملے میں گرفتارملزمین کے خلاف اب تک چارج شیٹ داخل نہ کرنے پرناراضگی کااظہارکیاہے۔عدالت نے اس معاملے کی جانچ سست رفتاری سے کرنے پرمرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی اورریاستی محکمے سی آئی ڈی کوکھری کھری سنائی۔عدالت میں اس قتل معاملے کی سماعت کے دوران جج صاحبان کی دورکنی بینچ نے دونوں جانچ ایجنسیوں
کومفرورملزمین کی ایمانداری سے تلاش کرنے کاحکم دیا۔
***** ***** *****
 ریاستی وزیرخزانہ سدھیرمنگنٹی وارنے مراٹھواڑہ میںآبپاشی کے علاقوں کوبڑھانے کے لئے 80؍فی صد گرانٹ دینے اعلان کیاہے۔وزیرموصوف کل اورنگ آبادمیں مراٹھواڑہ کے آٹھوں اضلاع کے سالانہ تخمینے کاجائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے مخاطب تھے۔اس موقع پرانہوں نے کم پانی استعمال کرکے زیادہ پیداواردینے والے بیچوں پرتحقیق کے لئے پربھنی کے وسنت رائو نائیک زرعی یونیورسٹی کو100؍کروڑروپئے فنڈ فراہم کرنے کااعلان بھی کیا۔
***** ***** *****
 اورنگ آبادکی مہاتماگاندھی مشن سنیگت اکاڈیمی کے شارنگ دیوتقریب کاآج سے آغازہورہاہے۔چارروزہ جاری رہنے والی ان تقاریب میں ہردن تین سیشن میں نغمہ گانے،سازبجانے اوررقص سے متعلق ورکشاپ اورمذاکرہ ہوگا۔اس بار کے شارنگ دیواعزازکے لئے بعدازمرگ گروبن مالی مہارانا کا نام ظاہرکیاگیاہے۔جواس تقریب میں دیاجائے گا۔اورنگ آبادمیں واقع ایم جی ایم کے احاطے میں یہ تقاریب جاری ہیں۔
***** ***** *****
 ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ دیہی اورشہری علاقوں میں آب رسانی منصوبوں کے بقایہ بجلی بل اداکرنے کے لئے حکومت نے 24؍کروڑ50؍لاکھ روپیوں کافنڈ فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے۔جس میں سے مراٹھواڑہ کو7؍کروڑپچاس لاکھ روپئے فنڈ فراہم کیاجائے گا۔بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث خشک سالی سے متاثرہ متعدد علاقوں کے آب رسانی منصوبوں کوبجلی سربراہی معطل کی گئی ہے۔ جس سے یہ منصوبے سردست بندہیں۔
***** ***** *****
 اقلیتی کمیشن کے نائب صدرج۔میم ابھینکرنے تیقن دیاہے کہ اقلیتوں کے ترقیاتی منصوبوں سے ضرورت مند،اقلیتی طبقات کومحروم نہیں ہونے دیاجائے گا۔ابھینکرکل بیڑ میں متعلقہ محکموں کے جائزاتی اجلاس کے بعد مخاطب تھے۔
 ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ دیہی اورشہری علاقوں میں آب رسانی منصوبوں کے بقایہ بجلی بل اداکرنے کے لئے حکومت نے 24؍کروڑ50؍لاکھ روپیوں کافنڈ فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے۔جس میں سے مراٹھواڑہ کو7؍کروڑپچاس لاکھ روپئے فنڈ فراہم کیاجائے گا۔بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث خشک سالی سے متاثرہ متعدد علاقوں کے آب رسانی منصوبوں کوبجلی سربراہی معطل کی گئی ہے۔ جس سے یہ منصوبے سردست بندہیں۔
***** ***** *****
 بھارت اورآسٹریلیاء کے مابین جاری تین یک روزہ کرکٹ مقابلوں کی سیریز کاتیسرااورآخری میچ آج ملبورن میں کھیلا جارہاہے۔سڈنی میں کھیلاگیا میچ آسٹریلیاء نے جبکہ Audled کامقابلہ بھارت نے جیتاہے۔جس سے سیریز1-1 کی برابری پرہے۔اس لیے آج کامقابلہ دونوں ٹیموں کے لئے اہم بن گیاہے۔
 ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ دیہی اورشہری علاقوں میں آب رسانی منصوبوں کے بقایہ بجلی بل اداکرنے کے لئے حکومت نے 24؍کروڑ50؍لاکھ روپیوں کافنڈ فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے۔جس میں سے مراٹھواڑہ کو7؍کروڑپچاس لاکھ روپئے فنڈ فراہم کیاجائے گا۔بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث خشک سالی سے متاثرہ متعدد علاقوں کے آب رسانی منصوبوں کوبجلی سربراہی معطل کی گئی ہے۔ جس سے یہ منصوبے سردست بندہیں۔
***** ***** *****
 پونامیں جاری کھیلوانڈیا مقابلوں میںمہاراشٹر نے کل مزید4؍سونے کے تمغے جیتے۔کھوکھومیں17؍سال سے کم عمرلڑکوں کی ٹیم نے آندھراپردیش کو19-8سے جبکہ خواتین ٹیم نے دہلی کو19-17 سے شکست دے کردوطلائی تمغے اپنے نام کئے۔68؍طلائی،51؍چاندی کے اور63؍کانسے کے تمغے جیت کرمہاراشٹر اول مقام پرہے۔47سونے کے تمغوں کے ساتھ دہلی دوسرے مقام پرجبکہ 38سونے کے تمغوں کے ساتھ ہریانہ تیسرے مقام پرہے۔
***** ***** *****

No comments: