Friday, 20 March 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date :  20 March 2020
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۰ ؍مارچ  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 دِلّی کے نر بھیا اجتما عی آبرو ریزی اور قتل کے چارو مجر مین کو آج صبح ساڑھے پانچ بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی گئی۔ 16؍ دسمبر2012؁ ء کو پیش آئے اِس واقعے پر دِلّی کی ایک ذیلی عدالت نے2013؁ میں6؍ میں سے پانچ مجر موں کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ جب کہ ایک نا بالغ مجرم کو 3؍ برس کے لیے اصلاح گھر میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اِن مجرمین میں سے ایک نے جیل ہی میں خود کشی کی تھی جب کہ ایک نو عمر مجرم کو 3؍ سال بعد رہا کر دیا گیا تھا۔ بقیہ چار مجر مین نے پھانسی سے بچنے کے لیے ہر ممکن قا نونی گنجائش استعمال کر نے کی کوشش کی جس کے سبب اُن کا ڈیتھ وارنٹ تین مر تبہ موخر کیا گیا۔ پھانسی کی سزا کو رکوا نے کے لیے اِن مجر مین کی جانب سے کل دِلّی کی ذیلی عدالت ‘ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں داخل کی گئی درخواست رات بھر سماعت کے بعد مُسترد کر دی گئی۔ جس کے بعد آج صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی پر عمل در آمد کیا گیا۔ اِن مجر مین کی پھانسی پر ردِ عمل ظا ہرکر تے ہوئے نِر بھیا کے والدین نے کہا کہ ہما ری بیٹی کو7  ؍ برس کے بعد انصاف مل گیا ہے اور ایسے مجر موں کے لیے یہ سزا سبق آ موز اور سخت تنبیہ ہے۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کو رو نا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے آئندہ اتوار 22؍ مارچ کو صبح7؍ سے شب9؍ بجے تک عوام سے گھروں میں رہنے اور باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔ کورو نا وائرس کے پس منظر میں وزیر اعظم نے کل قوم سے خطاب کیا۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نے یہ اپیل کی۔ اُنہوں نے کہا کہ کر فیو جیسی صورتحال کا مظا ہرہ کر کے ہم کورو نا جیسی وباء سے نمٹنے کے لیے کتنے تیار ہیں اِس کی تصدیق کر لیں۔ اِس وائرس کے پھیلائو کو لگام دینے کے لیے وزیر اعظم نے شہر یان سے عوامی مقامات پر جانے سے گریز کر نے کی بھی اپیل کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چو نکہ کورونا مرض کی کوئی دوا یا ویکسین اب تک ایجاد نہیں کیا گیا ہے اِس لیے عوام صبر اور احتیاط سے کام لیں۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے بھی عوام سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکو مت کی جاری کی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کل ریاست کی عوام سے خطاب کیا۔ اُنہوں نے غیر ضروری ہجوم کو ٹالنے اور گھروں پر رہ  کر دفتری کام کاج کرنے کی اپیل کی۔ اپنے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے تیقن دیا کہ ریاستی حکو مت کا طبی شعبہ کو رو نا مرض پر قا بو پانے کے لیے اہل ہے اور جنگی پیما نے پر اپنی کوششیںجاری رکھے ہوئے ہے۔ اور اِس بیماری کی مدافعت کے لیے طبی شعبے کو ہر سہو لت مہیاکی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 مرکزی حکو مت نے آئندہ 22؍ مارچ سے ایک ہفتے تک کسی بھی بین الاقوامی تجارتی طیارتے کو ملک میں آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ اِسی کے ساتھ مرکزی حکو مت نے یہ ہدا یت بھی جاری کی ہے کہ ریاستی حکو متیں اِس خصوص میں نوٹِفِکیشن جاری کریں جس کے ذریعے 65؍ برس سے زائد عمر کے افراد کو علاج معالجے کے علا وہ گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا جائے۔ اور10؍ برس سے کم عمر بچوں کو بھی گھروں سے با ہر نہ جانے دیا جائے۔ ساتھ ہی ریلوے اور ہوائی خد مات کے محکموں کو چا ہیے کہ وہ آئندہ احکامات تک سفری خد مات کو منسوخ کر دیں۔مرکزی حکو مت کے حکم نا مے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاستی حکو متیں خانگی شعبوں کے ملازمین کو گھروں پر رہ کر ہی کام کر نے کی تر غیب دیں۔

***** ***** ***** 

 کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اورنگ آباد شہر کے بازار کل اور پر سوں بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ کل ضلع کے تاجروں کی تنظیم کے اجلاس میں کیا گیا۔ دریں اثناء اورنگ آ باد شہر میں ہجوم کو ٹالنے کے لیے ایک جگہ جمع ہونے پر پا بندی عائد کی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر اُدئے چو دھری اور میونسپل کمشنر آستِک کمار پانڈے نے اِسحکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کار وائی کا انتباہ دیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا ہے کہ آج سے شہر میں ہو ٹلیں اور پان کی دکانیں بند کی جائیں گی۔

***** ***** ***** 

 بیڑ ضلع میں اغذ یہ و ادویہ انتظا میہ کے اسسٹنٹ کمشنر کر شنا دا بھا ڑے کو35؍ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ آٹا چکّی کا اجازت نا مے کی تجدید کے لیے کر شنا دا بھاڑے نے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑہ واٹر گریڈ منصوبے کا کام عنقریب شروع کیا جائے گا۔ اورنگ آ باد -جالنہ مقامی خود مختار اِداروں کے رکن اسمبلی امبا داس دانوے نے یہ بات کہی۔ وہ کل اورنگ آ باد میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ اُنہوں نے بتا یا کہ ضلع کی تر قی کے لیے خطیر رقم موصول ہونے کی توقع ہے۔ اِس موقعے پر جناب دانوے نے اورنگ آ باد ضلع کے لیے بجٹ میں کی گئی گنجا ئشوں کی معلو مات بھی فراہم کی۔

***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 21.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 21 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...