Saturday, 21 March 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 21 March 2020
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱ ؍مارچ  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 ملک بھر میں کل مجوزہ جنتا کر فیو کے پیش نظر آج نصف شب12؍ بجے سے کل شب10؍ بجے تک ملک کی تمام مسا فر ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تا ہم پہلے سے رواں میل اور ایکسپریس ٹرینیں کل صبح4؍ بجے جس مقام پر ہوں گی اُسی جگہ روک دی جائے گی۔ ریلوے بورڈ کے احکا مات میں بتا یا گیا ہے کہ ممبئی کی مضا فا تی گاڑیوں کی تعداد بھی کم کر دی جائے گی۔ تاہم کل صبح 7؍ بجے سے قبل روانہ ہونے والی ٹرینیں حسبِ سابق چلیں گی۔
 دریں اثناء کرونا وائرس سے متا ثر ہونے کا قوی خدشہ ہونے کے پیش نظر بزرگ شہر یوں کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے ریزر ویشن اور غیر ریزر ویشن ٹکٹوں پر موجود مراعات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ طلباء ‘ مریضوں اور معذور افراد کے سوا دیگر مسا فرین کو اِس اثناء میں مرا عات نہیں ملیں گی۔

***** ***** ***** 

 کرونا وباء کے پیش نظر ریا ست بھر میں پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحا نات منسوخ کر نے کا فیصلہ ریاستی اسکو لی تعلیم کے محکمے نے کیا ہے۔ اسکولی تعلیم کی وزیر ور شاء گائیکواڑ نے کل ممبئی میں نا مہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے یہ اعلان کیا۔ آٹھویں جماعت تک کے تمام طلباء کو رواں سال کی اوسط کار کر دگی کی بنیادپر آئندہ جماعت میں داخلہ دے دیا جائے گا وزیر موصوفہ نے بتایا کہ اسکو لو ں اور کالجوں میں 9؍ ویں اور گیارہویں کے امتحا نات جاری ہیں۔ اِن جماعتوں کے بقیہ پر چے اب15؍ اپریل کے بعد ہوں گے تاہم دسویں کے بقیہ امتحانات نظام الاوقات کے مطا بق مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

***** ***** ***** 

 ریاست کے چار بڑے شہروں‘ ممبئی‘ پو نا‘  پمپری چِنچور  اور ناگپور میں خد مات اور اشیاء ضروریہ کے علا وہ تمام اِدارے آئندہ31؍ مارچ تک پو ری طرح بند رکھنے کا حکم وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے نے دیا ہے۔ کل ریاست کی عوام سے خطاب میں اُنھوں نے یہ احکا مات جاری کیے۔ اُنھوں کہا کہ تمام سر کاری دفاتر25؍ فیصد ملازمین کی حاضری کے ساتھ کام کریں گے۔ جن خانگی اِداروں کو ملازمین کے گھر سے کام کر وا نا ممکن نہیں ہے وہ اپنا کام پوری طرح بند رکھیں تاہم آبرسانی ‘ صفائی‘ مضا فاتی ریلوے اور بینک حسب سابق کام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدا یت کی کہ اِس دوران معاشی طور پر شدید کمزور محنت کش افراد کی تنخواہ نہ کا ٹی جائے نیز شہری اِس بند کو تعطیلات سمجھ کر سیاحت کے لیے نہ نکل پڑیں۔اُنھوں نے کہا کہ اِن تمام اقدامات کے با وجود بھی لوکل ٹرینیوں میں عوام کا ہجوم کم نہ ہوا تو عوامی آمد ورفت کے تمام ذرائع بند کر نے کا فیصلہ کر نا ہوگا ۔آئندہ دو ہفتوں تک شدید احتیاط کو وزیر اعلیٰ نے لازمی قرار دیا اور کہا کہ اِن تمام حالات میں اِنکم ٹیکس گوشوارے ‘ جی ایس ٹی گوشوارے اور ایڈوانس ٹیکس جمع کر وانے کی مدت میں توسیع کی در خواست اُنھوں نے مرکزی وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن سے کی ہے۔
 اِسی دوران نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کل پو نا میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے ہدا یت کی کہ آخری رسو مات اور شا دی بیاہ جیسی رسو مات زیادہ سے زیادہ25؍ افراد کی موجود گی میں انجام دی جا ئیں۔

***** ***** ***** 

 ریاست میں موجود کورونا سے متا ثرہ 5؍ مریض روبہ صحت ہیں۔ اِن مریضوں کے لعاب دہن کی تجزیاتی رپورٹ منفی آئی ہے۔ وزیر برائے صحتِ عامہ راجیش ٹو پے نے کہا کہ مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد بھی آئندہ دو ہفتوں تک تنہائی میں رہنا ہو گا۔
 اِسی اثناء میں ریاست کے ممبئی‘ پو نا  اور پمپری چنچوڑ میں ایک ایک مزید مریض کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ اِس طرح ریاست میں کورو نا کے مریضوں کی مجموعی تعداد52؍ ہو گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 کورونا وائرس سے پھیلی وباء سے متعلق تفصیلات سے آ گہی کے لیے mygovکورونا ہیلپ ڈیسک کے نام سے واٹس ایپ چیٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع نیشنل فارما سیو ٹیکل پرائسنگ اتھا ریٹی کے ذرائع نے دی۔ اِس خصوص میں عوام اپنے موبائیل نمبر9013151515؍ پر درج کر کے ضروری معلو مات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ایک خود کار چیٹ ہے۔

***** ***** ***** 

 مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنی عددی اکثر یت ثابت کرنے سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کانگریس کے 16؍ منحرف ارکان اسمبلی کے استعفے اسپیکر این جی پر جا پتی کی جانب سے منظور کیے جانے کے بعد کمل ناتھ حکومت اقلیت میں آ گئی تھی۔ ریاستی گور نر لال جی ٹنڈن نے کمل ناتھ کو آئندہ حکو مت کے قیام تک کار گزار وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے کام کر نے کی ہدایت کی ہے۔

***** ***** ***** 

 کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے مراٹھواڑہ کے بیشتر مقامات پر آج اور کل بند منا یا جا رہا ہے۔ اورنگ آباد شہر کے بازر آج اور کل بند رہیں گے۔ ضلع بیو پا ری مہا سنگھ کے ایک اجلاس میں کل یہ فیصلہ کیا گیا۔ لاتور ‘ ناندیڑ ‘ بیڑ اور پر بھنی اضلاع کے بھی بیشتر اِدارے آج اور کل بند رہیں گے۔

***** ***** ***** 

 ریاست  کے تمام فنکش ہالز پر پابندی کے با وجود پر بھنی ضلع کے گنگا کھیڑ میں واقع سمرتھ منگل کار یا لیہ میںپر سوں 
ایک شادی کی تقریب منعقد ہو ئی جس کے بعد اِس فنکشن ہال کے ما لک سدانند جو شی کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔ سانگلی میں بھی اِس طرح کے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کیاگیا ۔

***** ***** 
*****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...