Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 06 March 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۶ ؍مارچ ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 06 March 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۶ ؍مارچ ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ شہر یت ترمیمی قانون ‘ این آر سی اور این پی آر پر غورو فکر کرنے کے مقصد سے 6؍ وزراء پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔وہ کل اسمبلی میں مخاطب تھے۔حمل و نقل اور پارلیمانی امور کے وزیر انیل پرَب اِس کمیٹی کے سر براہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی جیتیندر آوہاڑ‘ وجئے وڈیٹی وار‘ سنیل کیدار‘ نواب ملک اور اُدئے سامنت پر مشتمل ہوں گی۔
***** ***** *****
ریاستی کا بینہ کے کل ہوئے اجلاس میںاورنگ آباد چکل تھا نہ طیران گاہ کا نام تبدیل کر کے چھتر پتی سنبھا جی مہاراج طیران گاہ کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ۔وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کل اسمبلی میں بات بتائی۔ اُنھوں نے ایوان کو بتا یا کہ مقننہ کے دو نوں ایوانوں کی منظور حاصل کر کے یہ تجویز مرکزی حکو مت کے محکمہ شہری ہوا بازی کو اِرسال کی جائے گی۔
اِسی دوران اورنگ آباد کے کار گزار ضلع کلکٹر بھانوداس پالوے نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت نے اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر سنبھا نگر رکھنے کی کار وائی شروع کر دی ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس خصوص میں محکمہ ریلوے اور محکمہ ڈاک سمیت دیگر محکموں سے کوئی اعتراض نہیں سر ٹیفکیٹ حاصل کر نے کی ہدایت بھی موصول ہوئی ہے ۔
***** ***** *****
آئندہ مالی سال کے لیے ریاستی بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا۔وزیر خزا نہ اجیت پوار بجٹ پیش کریں گے۔ اِس سے قبل وزیر مالیات نے کل اسمبلی میں مالی سال2019-20 کا اقتصادی جائزہ پیش کیا۔ اِس رپورٹ میں ریاست کی اقتصا دی شرح نمو 5.7؍ فیصد ہونے کا تخمینہ لگا یا گیا ہے۔ اِس رپورٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطا بق زرعی شعبہ اور اُس سے منسلک دیگر شعبہ ٔ جات میں 3.1؍ فیصد ‘ صنعتی شعبے میں 3.3؍فیصد اور خدمات کے شعبے میں
7.6؍ فیصدشرح نمو متوقع ہے۔
***** ***** *****
امبا جوگائی کو ضلعے کا درجہ د ینے کا معاملہ کل رکن اسمبلی ونائک میٹے اور سُریش دھس نے قانون ساز کونسل میں اُٹھا یا۔
اُنھوں نے ایوان کو بتا یا کہ ضلع انتظا میہ کے لیے معا ون انتظامی دفاتر امباجو گائی میں بر سر کار ہیں لہذا اِسے خود مختار ضلع بنا نے کے لیے لازمی خطیر اخراجات کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔ اِس پر وزیر محصول بالا صاحیب تھورات نے کہا کہ اِس معاملے پر کابینی اجلاس کے بعد مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائر س سے خوفزدہ نہ ہوں۔ وہ کل اسمبلی میں
کورونا وائرس کے حوالے سے ہوئے مباحثے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتا یا کہ فی الحال ریاست میں کورونا وائرس کا خطرہ نہیں ہے لیکن احتیاطً ریاست میں موجود بین الاقوامی طیران گاہوں پر انتظامیہ کو محتاط رہنے کی ہدایت دیدی گئی ہے۔ اُنھوں نے عوام سے ہولی ‘ دھولی وند ن اور رنگ پنچمی کاتہواراحتیاط سے منا نے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
جالنہ صنعتی علاقے میں واقع اُوم سائی رام اسٹیل کار خا نے میں پگھلا ہوا لو ہا جسم پر گر نے کی وجہ سے پانچ ملازم جا بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ گزشتہ روز اُس وقت پیش آ یا جب پگھلا ہوا لو ہا کرین کے ذریعے سانچوں میں بھر ا جا رہا تھا۔
پولس سپرنٹنڈنٹ ایس چیتنیہ نے بتا یا کہ زخمیوں کو علاج کی غرض سے اورنگ آ باد کے ایک خانگی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے پر بو دھن کار ٹھاکرے یادگار فائونڈیشن کی جانب سے دیے جانے والے صحافی ایوارڈ کا کل اعلان کیا گیا۔ سال 2018 کے پتر بھوشن سُدھا کر صحافتی ایوارڈکے لیے ناندیڑ کے سینئر صحا فی پنڈھری ناتھ بورکر کو منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ سال2019 کا ایوارڈ ناندیڑ کے روز نا مہ دیش اُنتی کے ورژن ایڈیٹر انیل کسبے کودیا جائے گا۔
اعزاز کمیٹی کے کو آرڈینیٹر دلیپ ٹھا کُر نے کل ناندیڑ میں یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
ممبئی عدالتِ عظمی کی اورنگ آباد بینچ نے اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کو شہر ِ اورنگ آباد میں غیر قانون طور پر بورڈ لگا نے والوں سے فی کس دو ہزار روپئے جر ما نہ وصول کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ عدالت نے غیر قانونی طور پر بورڈ نصب کرنے والے‘ اشاعت کرنے والے ‘ مکمل معلو مات دستیاب کر وائے بغیر جس شحص کو نیک خواہشات پیش کی گئی ہے اور جس کی جانب سے پیش کی گئی ہیں اُن سے بھی یہ جُر ما نہ وصول کرنے کی ہدایت دی ہے۔
***** ***** *****
خواتین کے T-20؍ کر کٹ عالمی کپ ٹورنامنٹ کا فیصلہ کُن مقابلہ آسٹریلیاء اور بھارت کے ما بین کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز ہونے والا پہلا سیمی فائنل مقابلہ منسوخ ہو جا نے کے سبب موصولہ پوائنٹس کی بنیاد پر بھارتی ٹیم فائنل مقابلے میں پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ایک دوسرے مقابلے میں بارش کی وجہ سے آسٹریلیائی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس ضا بطے کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کے خلاف فاتح قرار دیا گیا۔ ٹور نا منٹ کا فائنل مقابلہ آئندہ8؍ مارچ بروز اتوار کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment