Tuesday, 8 December 2020

 Regional News Urdu Text  Bulletin, Aurangabad. Date : 08.December.2020, Time : 09.00 to 09.10 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 08 December-2020
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸؍ دسمبر ۔۲۰۲۰ئ؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ کاشتکاری سے متعلق ترمیم شدہ قانون کیخلاف متحدہ کسان محاذ کی جانب سے آج بھارت بند کا اعلان۔
٭ شیتکری سنگھٹنا اور کُل ہند تاجر تنظیم بند میں نہیں ہوں گے شامل۔
٭ ضرورت مند مریضوں کو خون کی مفت فراہمی کیلئے لائحہ عمل کی تیاری زیرِ غور۔ کہا ریاستی وزیرِ صحت راجیش ٹوپے نے۔
٭ کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کیلئے تین کمپنیوں کی جانب سے مرکزی حکومت کو درخواست۔
٭ ریاست میں کل 3 ہزار 75 نئے کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف۔ مراٹھواڑہ میں بھی پائے گئے 217 نئے کورونا مریض۔
اور۔۔٭ اہلِ شہرکو Smart Citizen بنانے کیلئے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خصوصی تربیتی پروگرام۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے۔۔۔
مرکزی حکومت کی جانب سے ماضی قریب میں کاشتکاری سے متعلق بنائے گئے قوانین کے خلاف متحدہ کسان محاذ کی جانب سے آج پکارے گئے بھارت بند کو سیاسی جماعتوں سمیت متعدد کسان تنظیموں نے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے بھی اس بند میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ بینک ایمپلائز اسوسی ایشن نے بھی اس ملک گیر بند کی حمایت کی ہے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کی تنظیم نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے متنازعہ زرعی قوانین کی واپسی کیلئے کیے جانے والے بھارت بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
***** ***** *****
سنبھاجی بریگیڈ نے پربھنی میں کل کسان آندولن کی حمایت میں یک روزہ دھرنا احتجاج کیا۔ بریگیڈ کی جانب سے ضلع کلکٹر کو دئیے گئے محضر میں کہا گیا ہیکہ اگر اس احتجاج کو نظر انداز کیا گیا تو پربھنی میں چکا جام آندولن کیا جائیگا۔ پربھنی کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے جادھو نے صحافتی کانفرنس میں اس احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
دریں اثناء شرد جوشی کی شیتکری سنگھٹنا نامی کسان تنظیم اس بند میں شامل نہیں ہوگی۔ تنظیم کے صدر انیل گھنوٹ نے ایک صحافتی بیان میں یہ مؤقف ظاہر کیا۔ گھنوٹ نے کسانوں سے اس احتجاج میں شامل نہ ہونے کی اپیل کی۔
تاجروں اور ٹرانسپورٹرس کی کُل ہند تنظیموںنے بھی آج کیے جان والے بھارت بند میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اورنگ آباد ضلع کے تاجروں کی تنظیم بھی آج کے بند میں شامل نہیں ہوگی۔ ضلع کی تاجر تنظیم نے حکومت سے کسانوں کے مطالبات پر غور کرکے حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
BJP قائد روی شنکر پرساد نے حزبِ اختلاف پر تنقید کی ہے کہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کسان آندولن میں شریک ہورہے ہیں۔ وزیرِ موصوف نے کل نئی دہلی میں ایک صحافتی کانفرنس میں یہ بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے 2019 کے عام انتخابات کیلئے جاری کردہ منشور میں کاشتکاری قوانین میں ترمیم کا تیقن دیا تھا اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے بھی سن 2005 میں کاشتکاری قوانین میں ترمیم کی حمایت کی تھی۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیرِ صحت راجیش ٹوپے نے کہا ہکہ خون کے ضرورتمندوں کو مفت میں خون کی فراہمی کیلئے پالیسی طئے کی جارہی ہے۔ وزیرِ موصوف کل عوامی صحت مہم سے متعلق ویبینار میں بول رہے تھے۔ انھو ںنے کہا مستقبل میں کسی بھی ضرورت مند کو خون کیلئے پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ اس پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔ انھوںنے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی 17 ہزار خالی آسامیوں میں سے 50 فیصد پر تقررات کی اجازت وزیرِ اعلیٰ نے دی ہے۔ ٹوپے نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ہفتے 500 نئی Ambulances محکمۂ صحت کو فراہم کی جائیں گی۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے کی زیرِ صدارت کلOBC,VJNT,SEBC زمرے کے پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار‘ اناج اور شہری فراہمی کے وزیر چھگن بھجبل سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ اس میٹنگ میں باقی ماندہ تقررات‘ طلبہ کیلئے تعلمی وظائف اور دیگر ضروری فنڈس کی فراہمی سے متعلق اُمور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے کورونا کے بعد تعلیم کو ریاست کے ہر طالب علم تک پہنچانے کیلئے محکمۂ تعلیم کو ہدایت دی ہیکہ وہ Technology کا استعمال کرتے ہوئے علم کی اشاعت کرنے والے ٹیچر رنجیت سنگھ ڈِسلے سے مدد لیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے کل ممبئی میں ڈِسلے کی ان کے والدین سمیت عزت افزائی کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ نے مذکورہ ہدایت دی۔
***** ***** *****
ریاست کے ثقافتی محکمے کے وزیر اَمت دیشمکھ نے کہا ہیکہ جل دُرگ یعنی پانی میں تعمیر کیے گئے قلعوں پر سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ان کی وزارت کاوشیں کررہی ہے۔ رکنِ پارلیمنٹ چھترپتی سنبھاجی راجے بھوسلے نے کل اس خصوص میں وزیرِ موصوف سے ملاقات کی۔ اس موضوع پر تبادلۂ خیال کے دوران رکنِ پارلیمنٹ سنبھاجی راجے نے ان قلعوں تک آسانی سے پہنچنے کیلئے کروز کشتیوں کی خدمات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
کورونا ویکسین کی تیاری کرنے والی تین کمپنیوں نے اس ٹیکے کے ہنگامی استعمال کیلئے Centeral Director General Of Drugs سے اجازت طلب کی ہے۔ حیدرآباد کی بھارت بائیو ٹیک‘ پونے کی سیرم انسٹیٹیوٹ اور فائزر نامی امریکی کمپنی اس میں شامل ہے۔ فائزر کمپنی کو برطانیہ اور بحرین میں اس ٹیکے کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
***** ***** *****
پیاز کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے پیشِ نظر ناسک کے رکنِ پارلیمنٹ ہیمنت گوڈسے نے مرکزی وزیرِ تجارت پیوش گوئل سے پیاز کی برآمدات پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناسک ضلع کے لاسل گائوں بازار میں کل پیاز کو فی کوئنٹل 1400 سے 1600 روپئے قیمت ملی۔ پیاز کی کم قیمتوں کیخلاف کسانوں نے لاسل گائوں بازار کمیٹی میں کل صبح احتجاج کیا۔ جس کے بعد کچھ وقت کیلئے پیاز کی نیلامی معطل کردی گئی۔ ممبئی زرعی پیداوار بازار کمیٹی کے ڈائریکٹر جئے دت ہولکر نے انتباہ دیا کہ اگر پیاز کی برآمدات پر سے پابندی نہیں ہٹائی گئی تو ریاست میں پیاز کی نیلامی بند کردی جائیگی۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کورونا کے 3 ہزار 75 نئے مریضوںکی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ جسکے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 18لاکھ 55 ہزار 341 ہوچکی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 40 مریض کل علاج کے دوران ہلاک ہوگئے۔ کورونا وائرس سے ریاست میں اب تک 47 ہزار 774 افراد کی جان جاچکی ہے۔ ساتھ ہی کل 7ہزار 345 مریض شفا یاب بھی ہوئے‘ جنہیں اسپتالوں سے رُخصت دے دی گئی۔ ریاست میں ابتک 17 لاکھ 30 ہزار 715  افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں کورونا کے 75 ہزار 767 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل کورونا کے 5 مریضوں کی وفات ہوگئی‘ جبکہ 217 نئے مریض سامنے آئے۔ لاتور ضلع میں اتوار کو کورونا سے ہوئی اموات کا اندراج کل کیا گیا۔ اورنگ آباد‘ جالنہ اور بیڑ اضلاع میں کل کورونا کا ایک۔ ایک مریض انتقال کرگیا۔ اورنگ آباد ضلع میں کل 52‘ بیڑ ضلع 38‘ لاتور 36‘ ناندیڑ 32‘ جالنہ 30‘ عثمان آباد16‘ پربھنی 8‘ اور ہنگولی ضلع میں 5 نئے کورونا مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
کورونا کی ٹیکہ اندازی سے متعلق جالنہ ضلع کی Action Commitee کی کل پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر رویندر بِنوڑے نے ضلع کو ملنے والے کورونا ویکسین کے Dose ہر ایک تک حفاظت سے پہنچانے کیلئے سرکاری دواخانوں سمیت اسکولوں میں بھی ٹیکہ اندازی کے مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی انھوں نے ٹیکہ اندازی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر تیار کیے گئے Queen سافٹ ویئر کے استعمال کی تربیت‘ افسران و ملازمین کو دینے کی بھی ہدایت دی۔ اسی بیچ اورنگ آباد میں بھی ایڈیشنل کلکٹر ڈاکٹر اننت گواہنے نے کورونا کی ٹیکہ اندازی کے لیے تشکیل دی گئی Action Commitee کی میٹنگ لی اور ٹیکہ اندازی کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انھوںنے ضلع میںموجود تمام خانگی اسپتالوں کو اپنے ملازمین کی فہرست فوری طور پر انتظامیہ کو فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اہلِ شہر کو ’’Smart Citizan‘‘ بنانے کیلئے ایک خاص تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس پروگرام کے تحت اورنگ آباد شہر کے رہنے والوںکو پانی اور کچرے کے انتظامات ‘ گاڑیو ںکو سلیقے سے Park کرنا اور Traffic قوانین پر عمل درآمد کرنے سے متعلق تربیت دی جائے۔ تربیت مکمل کرنے والوں کو ایک خصوصی Bage دیا جائیگا۔ شہر کے ایڈمنسٹریٹر اور اورنگ آباد اسمارٹ شہر ترقیاتی کارپوریشن کے CEO آستک کمار پانڈے نے بتایا کہ اس مہم پر عمل آوری کیلئے میونسپل کارپوریشن سمیت مہاتما گاندھی مشن اسپتال اوراورنگ آباد فرسٹ ٹیم سے مدد لی جائیگی۔ MGM میڈیکل کالج کے ڈپٹی ڈین ڈاکٹر پروین سوریہ ونشی نے اس مہم پر عمل درآمد سے متعلق Presentation دیا۔ انھوں نے بتایا کہ Workshops‘ عوامی بیداری کے Programme اور سڑک پر Drama کرکے عوام کو ان کی ذمہ داری کا احساس دِلایا جائیگا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ کاشتکاری سے متعلق ترمیم شدہ قانون کیخلاف متحدہ کسان محاذ کی جانب سے آج بھارت بند کا اعلان۔
٭ شیتکری سنگھٹنا اور کُل ہند تاجر تنظیم بند میں نہیں ہوں گے شامل۔
٭ ضرورت مند مریضوں کو خون کی مفت فراہمی کیلئے لائحہ عمل کی تیاری زیرِ غور۔ کہا ریاستی وزیرِ صحت راجیش ٹوپے نے۔
٭ کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کیلئے تین کمپنیوں کی جانب سے مرکزی حکومت کو درخواست۔
٭ ریاست میں کل 3 ہزار 75 نئے کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف۔ مراٹھواڑہ میں بھی پائے گئے 217 نئے کورونا مریض۔
اور۔۔٭ اہلِ شہرکو Smart Citizen بنانے کیلئے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خصوصی تربیتی پروگرام۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.05.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 01 May 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...