Monday, 22 March 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مارچ ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 22 March 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  مارچ  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے استعفے سے متعلق فیصلہ آج وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے سے تبادلہ خیال کے بعد ہو گا

٭

بی جے پی سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے وزیر داخلہ پر کار وائی کیا مطالبہ ‘ 

بی جے پی  نے ریاست بھر میں کیا  آندو لن

٭

اسکولی طلبہ میں مطالعے کے ذوق کوفروغ دینا  ریاستی حکو مت کی تر جیحات میں شامل 

 اور

٭

ریاست میں مزید30؍ہزار535؍ کورونا متاثرین پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں کَل31؍ مریضوں کی موت  جبکہ مزید4؍ہزار 41؍ مریض پائے گئے


  اب خبریں تفصیل سے....

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے استعفے سے متعلق فیصلہ آج وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے تبادلہ خیال کے بعد کیا جائے گا۔ وہ کَل نئی دِلّی میں اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے۔   اُنھوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تا ہم مہاوِکاس آگھاڑی سر کار مستحکم ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکو مت پر اِس کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔پوار نے اِس معاملے کی تفتیش سبکدوش ڈائریکٹر جنرل آف پولس  جو لیو ریبیرو سے کروانے کی ہدایت دی ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ مُکیش امبانی کے گھر کے باہرپا یا گیا دھما کہ خیز مادہ  معاملے کی تحقیقات مرکزی اِدارے سے کروا کر آگے کی کار وائی کی جا ئے۔ وہ کَل ذرائع ابلاغ سے مخاطب تھے۔ راج ٹھا کرے نے کہا کہ اگر یہ معاملہ مرکزی تفتیشی اِدارے اپنے ہاتھ میں لیں گے تو کئی بڑے مہروں کے نام سامنے آئیں گے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے فوراً استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔

***** ***** ***** 

ریپبلک پارٹی کے قومی صدر مرکزی مملکتی  وزیر برائے سماجی انصاف رام داس آٹھو لے نے انیل دیشمکھ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اخلاقیات کے لحاظ س انیل دیشمکھ فوراً وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفی دیں ۔

***** ***** ***** 

بد عنوانی کے الزام کے بعد وزیر داخلہ انیل دیشمکھ فوراً  استعفی دیں اِس مطالبے کے لیے کَل بی جے پی کی جانب سے ریاست بھر میں متعدد مقامات پر آندو لن کیا گیا۔ اورنگ آ باد میں رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ ‘  رکن اسمبلی اتُل سا وے  اور  شہر صدر سنجئے کینیکر کی قیادت میں آندو لن کیا گیا۔ 

لاتور میں شہر صدر گرو ناتھ ماگے اور عثمان آ باد میں ضلع صدر نتِن کا لے کی قیادت میں ضلع کلکٹر دفاتر کے سامنے آندو لن کئے گئے۔ ناندیڑ میں رکن پارلیمنٹ پر تاپ پاٹل چِکھلی کر  کی قیادت میں بی جے پی کے وفد نے ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپِن ایٹنکر کی معرفت وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کو محضر پیش کیا۔ ممبئی ‘ ناگپور‘ ناسک ‘ سندھو دُرگ  اور  واشِم وغیرہ شہروں میں بھی بی جے پی کار کنان نے مظاہرے کئے۔

***** ***** ***** 

اسکولی طلبہ میں مطالعے کے ذوق کوفروغ دینا  ریاستی حکو مت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ اسکو لی تعلیم کی وزیر ور شا گائیکواڑ نے یہ بات کہی ۔ وہ  عالمی یومِ قصہ گوئی کے موقعے پر  کہا نیوں کا سنیچر  نامی قصہ گوئی پروگرام کی صدارت کر تے ہوئے مخاطب تھیں۔ اِس پروگرام کا اہتمام  ریاستی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تر بیت  ‘ اِنٹی گریٹیڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ سر وسیز  اور  یو نی سیف کے اشتراک سے آن لائن کیا گیا تھا۔

اِس موقعے پر ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ حکو مت  بچوں کی مثبت تر بیت  اور حوصلہ افزائی کرنے والی کہا نیوں کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہیں۔اِس پروگرام میں ریاست بھر سے 25؍ لاکھ طلباء ‘2؍ لاکھ 60؍ہزار اساتذہ  اور  آنگن واڑی خادمین  نے بھی حصہ لیا۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل 30؍ہزار535؍ کورونا مریضوں کا انداج ہوا۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 24؍ لاکھ79؍ہزار682؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران کَل 99؍ مریض علاج کے دوران وفات پا گئے۔ 

دوسری جانب 11؍ہزار314؍ کورونا متاثرین  علاج کے بعد کَل شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 22؍ لاکھ 14؍ہزار867؍ متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں

 2؍ لاکھ10؍ہزار120؍ مریض زیر علاج ہیں۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مراٹھواڑے میں گزشتہ روز  مزید4؍ہزار41؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے۔ جبکہ 31؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ اِن میں اورنگ آ باد ضلعے کے11؍ ناندیڑ ضلعے کے9؍ جالنہ ضلعے کے4؍ پر بھنی اور لاتور ضلعے کے فی کس 2-2؍ مریض  اِسی طرح  ہنگولی ‘ عثمان آ باد  اور بیڑ ضلعے کے فی کس ایک  ایک  مریض کا شمار ہے۔

اورنگ آ باد ضلعے میں کَل ایک ہزار432؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ اِسی طرح ناندیڑ ضلعے میں927؍ جالنہ میں527؍ لاتور میں377؍ بیڑ میں366؍ پر بھنی میں221؍عثمان آ باد میں117؍ اور ہنگولی ضلعے میں گزشتہ روز مزید74؍ کورونا مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد میں ہفتے واری لاک ڈائون کو اِس ہفتے بھی شہر یان کی مکمل حمایت حاصل رہی ۔ نہایت ضروری خد مات‘ ضلع بینک انتخا بات  اور  مہاراشٹر پبلک سر وس  امتحان کے لیے گھر سے باہر نکلے والے امید واروں کو چھوڑ کر راستوں پر مکمل سنا ٹا چھا یا رہا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کہا ہے کہ کووِڈ19 ؍ کے بڑھتے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ سبھی انتظامیہ کو مِل جُل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وہ کَل اورنگ آ باد میں سر کاری میڈیکل کالج و ہسپتال  گھاٹی  کا جائزاتی دورہ کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ اِسی طرح کلکٹر صاحب نے شہر کے قریب والوج میں واقع ابتدائی طبی مرکز کا بھی دورہ کر کے انتظامیہ کو مستعد رہنے کی ہدایت دی۔

***** ***** ***** 

سوامی راما نند تیرھ مراٹھواڑہ یونیور سٹی کے 22؍ مارچ یعنی آج سے شروع ہونے والے گریجویشن ‘ پوسٹ گریجویشن  اور  ووکیشنل امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں۔ یو نیور سٹی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹس میں یہ اطلاع دی گئی ۔ تاہم اِس میں یو نیور سٹی نے واضح کیا ہے کہ جو امتحانات 16؍ مارچ سے شروع ہو چکے ہیں وہ طئے شدہ نظام الاوقات کے مطابق ہی ہو ں گے۔

***** ***** ***** 

اسٹیٹ سروِس پریلیمنری امتحانات کے دو نوں سیشنز میں کَل متعدد امید وار غیر حاضر رہے ۔ مراٹھواڑے میں38؍ہزار727؍ امید وار اِس امتحان میں شریک ہونے والے تھے تاہم صرف تقریباً 12؍ہزار  امیدواروں نے ہی یہ امتحان دیا۔ اورنگ آ باد میں ایک امتحانی مرکز پر کورونا وائر س سے متاثرہ مریض نے

  PPE  کِٹ پہن کر امتحان دیا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینک کے کَل ہوئے انتخابات میں تقریباً94؍ فیصد رائے دہی ہوئی۔ انتخابی افسر مُکیش بار ہاتھے نے بتا یا کہ پھلمبری ‘ سوئے گائوں اور پیٹھن میں صدفیصد رہے دہی ہوئی ہے۔ 

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ کَل بھی متعدد علاقوں میںبارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ۔جالنہ ضلعے میں بھی کل مسلسل تیسرے دِن متعدد علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ۔ سلوڑ تعلقے میں گھاٹ ناندرہ ‘ انبھئی  اور  گولے گائوں علاقے میں ژالہ باری ہونے کی خبر ہے ۔ 

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے میں 24؍ مارچ  کی رات  12 ؍ بجے  سے آئندہ5؍ اپریل  تک کر فیو لگا یا جا ئے گا۔

ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپِن ایٹنکر نے کَل اِس خصوص میں حکم نا مہ جاری کیا۔ اِس کے مطا بق کر فیو کے دوران اسکولس ‘ کالجیز ‘ مذہبی مقا مات ‘ شاپنگ مال ‘ عوامی  و  خانگی حمل و نقل ‘ شادی خانے ‘ نائی کی دکا نیں ‘  گارڈن ‘ کھیل کے میدان  اور  تعمیراتی کام  اِسی طرح مورچے  اور  احتجاج پر مکمل پابندی رہے گی۔ جبکہ ریستوراں سے گھر پہنچ خدمات ‘ دودھ  اور  سبزی تر کاری اِسی طرح پھلوں کا کاروبار جاری رکھنے کی مشروط اجازت ہو گی۔ اِسی طرح تمام بینکس ‘ پکوان گیس کی فراہمی ‘  پیٹرول  اور  گیس پمپ ‘ تمام دوا خانے  اور ادویات کی دکانیں  اِسی طرح طبی خد مات جاری رکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے استعفے سے متعلق فیصلہ آج وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے سے تبادلہ خیال کے بعد ہو گا

٭

بی جے پی سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے وزیر داخلہ پر کار وائی کیا مطالبہ ‘ 

بی جے پی  نے ریاست بھر میں کیا  آندو لن

٭

اسکولی طلبہ میں مطالعے کے ذوق کوفروغ دینا  ریاستی حکو مت کی تر جیحات میں شامل 

 اور

٭

ریاست میں مزید30؍ہزار535؍ کورونا متاثرین پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں کَل31؍ مریضوں کی موت  جبکہ مزید4؍ہزار 41؍ مریض پائے گئے


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 01.10.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 01 October 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...