Tuesday, 23 January 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ :23 ؍جنوری 2023ء وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 23 January 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۳ ؍جنوری  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ ایو دھیا کے رام جنم بھو می مندر میں مذہبی رسوم کی ادائیگی کے ساتھ رام للا کی مورتی کی تنصیب  ‘  ملک بھر میں جوش و خروش کا اظہار

٭ مراٹھواڑہ میں ہر طرف جلو س‘ کلش یاترا  اور  مہا آرتی سمیت آتش بازی

٭ قو می اطفال ایوارڈس صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کے ہاتھوں تقسیم 

٭ چھت پر شمسی توانائی کے آلات کی تنصیب کرنےوالی سوریہ اُدیہ اسکیم کا وزیر اعظم کی جانب سے اعلان

اور

٭ شیو سینا ارکانِ اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ کی شندے گروپ کو نوٹس 

اب خبریں تفصیل سے...

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آج کا تاریخی لمحہ آئندہ ہزاروں برس تک عوام کے دلوں میں زندہ رہے گا ۔ ایو دھیا میں کل رام جنم بھو می پر تعمیر کیے گئے مندر میں مذہبی رسوم کی ادائیگی کے ساتھ رام للاکی مورتی کی تنصیب کی گئی ۔ اِس تقریب میں تمام ملک کی جانب سے وزیر اعظم نے شر کت کی ۔اِس موقعے پر وزیر اعظم نے اپنے خیا لات کا اظہار اِس طرح کیا....

’’  صد یوں کا ابھوت پورو دھیریہ  ‘  ان گنت بلی دان  ‘  تیاگ   اور  تپسیا کے بعد  ہمارے پر بھو رام آگئے ہیں ۔ یہ سُکھد سہیوگ ہے کی ہماری پیڈھی کو ایک کال جئی پتھ کے شلپ کار کے روپ میں چُنا گیا ہے ۔ ہزاروں ورش بعد کی پیڑ ہی راشٹریہ نر مان کے ہمارے آج کے کاریوں کو یاد کر ےگی ۔‘‘

اِس موقعے پراُتر پر دیش کی گور نر آنندی بین پٹیل  ‘  وزیر اعلیٰ یو گی آدِتیہ ناتھ  اور  آر ایس ایس سر براہ ڈاکٹر مو ہن بھاگوت اِس موقعے پر موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے اِس تقریب میں شامل ہونے والے ہزاروں سنت مہنتوں کی تعظیم کی  اور  مندر تعمیر کرنے والے مزدوروں پر پھول بر سائے ۔

***** ***** ***** 

ایو دھیا میں ہونے والی اِس تقریب کے پس منظر میں ملک بھر میں مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تھانے کے تاریخی شری کو پنیشور مندر میں آر تی کی ۔مندر میں ایو دھیا کے مرکزی پروگرام کی سیدھی نشر یات دکھا نے کے لیے اسکرین لگائی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ شندے کے ساتھ رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے  ’  ضلع کلکٹر اشوک شنگارے   اور  دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ایو دھیا میں ہونے والی تقریب کی منا سبت سے ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ایو دھیا میں رام لالا کی تنصیب بھارت میں ایک نئے دور کا آغاز ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ کل ناگپور کے رام مندر میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر شری رام جنم بھو می ٹرسٹ کی جانب سے پھڑ نویس کا استقبال کیا گیا ۔

ایو دھیا میں کی جانے والی پران پرتشٹھا کی منا سبت سے مراٹھواڑہ کے چھتر پتی سنبھا جی نگر  ‘  لاتور  ‘  ہنگولی  ‘  جا لنہ  ‘  بیڑ   ‘  ناندیڑ  ‘  پر بھنی  اور  دیگر اضلاع میں جلوس ‘ کلش یاترا ئوں کا اہتمام کیا گیا ۔ چراغ روشن کیے گئے  اور  آتش بازی کی گئی بیڑ میں رکن پارلیمنٹ پریتم منڈے کے ہاتھوں مہا آرتی کے بعد نمو کپ کھیل مقابلوں کے انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔

***** ***** ***** 

ایو دھیا میں رام للا کی تنصیب کی منا سبت سے ناسک کے کا لا رام مندر میں بھی ڈھول تاشے  ‘ شنک  اور  گھنٹے بجائے گئے ۔ سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھ’اکرے کے ہاتھوں کل شام یہاں آرتی کی گئی ۔

***** ***** ***** 

صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو کے ہاتھوں کل نئی دِلّی میں وزیر اعظم قومی اطفال ایوارڈس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ فنون  ‘  ثقا فت  ‘  بہادری  ‘ خدمت خلق  اور  کھیل کے شعبوں میں غیر معمو لی کار کر دی گی انجام دینے والے ملک بھر سے چُنے گئے 19؍ بچوں کو ان انعا مات سے سر فراز کیا جا تا ہے ۔ اِن میں مہاراشٹر کے نندور بار ضلعے کے آدتیہ براہمنے کو شجاعت کے لیے بعد از مرگ اِس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج ان انعام یافتہ بچوں سے بات چیت کریں گے ۔ایوارڈ حاصل کرنے والے یہ بچے 26؍ جنوری کو یوم جمہو ریہ کی پریڈ میں بھی شامل ہو ںگے ۔ تقسیم انعامات کی اِس تقریب میں خواتین  اور  بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر  اور  اِسی محکمے کی وزیر  مملکت نے شر کت کی ۔

***** ***** ***** 

  مجا ہد آزاد ی نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش آج  پرا کرم دِن   کے طور پر منا یاجا رہا ہے ۔ اِس موقعے پر وزیر عظم نریندر مودی آج شام نئی دہلی میں منعقد کیے جانے والے پروگرام میں شر کت کریں گے ۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم بھارت پرو   نامی پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے ۔ یہ پروگرام آئندہ 31؍ جنوری تک جاری رہے گا ۔ 

دریں اثناء وزیر اعظم نے کل چھت پر شمسی توا نائی کا نظام نصب کرنے کے لیے وزیر اعظم سوریہ اُدیہ اسکیم کا اعلان کیا ۔اِس موقعے پر انہوں نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ اِس اسکیم سے غریب  اور متوسط طبقے کے ما ہا نہ بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی   او ر   ملک کو توانائی کے شعبے میںخود کفیل بننے میں مدد ملے گی۔

***** ***** ***** 

سپریم کورٹ نے شیو سینا کے اراکین اسمبلی کی نااہلی معا ملے میں شندے گروپ کو نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ شیو سینا کے اُدھو ٹھا کرے گروپ نے اِس سلسلے میں اسمبلی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا ۔ اِس معاملے میں عدالت نے شدنے گروپ کو 2؍ ہفتوں میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

***** ***** ***** 

نئی دِلّی میں کرتویہ پتھ پر اِس سال یو م جمہوریہ کی پریڈ میں 26؍ جہانکیاں شامل ہوں گی ۔ 16؍ جہانکیوں کا تعلق ریاستوں  اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوںسے ہو گا  جبکہ 10؍ جھانکیوں کا تعلق وزارتوں ‘  محکموں  اور  مختلف اداروں سے ہو گا ۔ جو کرتویہ پتھ پر نکا لی جائیں گی ۔ جن ریاستوں  اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جھانکیاں یوم جمہوریہ کی پریڈ  میں شامل ہو ںگی ۔ اُن ریاستوں میں اورنا چل پر دیش  ‘  ہر یانہ  ‘  منی پور  ‘  مدھیہ پر دیش  ‘   اڈیشہ  ‘  چھتیں گڑھ  ‘  راجستھان  ‘ مہاراشٹر  ‘  آندھر پر دیش  ‘  لداخ  ‘  تمل ناڈو  ‘  گجرات  ‘  میگھا لیہ  ‘  جھار کھنڈ  ‘  اُتر پر دیش  اور  تلنگا نہ شامل ہیں ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی کی سید شاہ تراب الحق در گاہ میں آئندہ یکم فر وری سے عرس تقا ریب کا آغام ہو گا ۔ اِس موقعے پر ضلع کلکٹر رگھو ناتھ گاوڑے نے عرس تقاریب کے دوران امن و قانون کی برقراری میں ضلع انتظامیہ  اور  پو لس مشنری کے ساتھ تعا ون کرنے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** ***** 

***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


دھارا شیو کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر سچن اومباسے کو بہترین ضلع انتخابی افسر کے طور پر ایوارڈ دیے جانے کا اعلان کیا گیاہے ۔ خانہ بدوش برادری کے لیے بہترین کام کرنے والے  ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر  کے طور پر بھی انہیں انعام سے نوازا جائے گا ۔ دھا را شیو کے شریش یادو کو ریاست کے بہترین نائب ضلع انتخابی افسر کے ایوارڈ کا اعلان کیاگیا ہے ۔ یہ انعامات 25؍ جنوری کو 14؍ ویں قو می ووٹرس ڈے کے موقعے پر منعقدہ تقریب میں تقسیم کیے جا ئیں گے ۔

***** ***** ***** 

ترقی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کو شہر یان کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔ میری کہانی میری زبانی عنوان کے تحت کل جالنہ میں حکو متی اسکیمات سے فائدہ اٹھا نے والوں نے عوام کے سامنے اپنے تجر بات بیان کیے  اور  وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔

***** ***** *****

کانگریس کے سابق ضلع نائب صدر ڈاکٹر اُلہاس پاٹل کو کانگریس پار ٹی سے 6؍ برس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔ کانگریس کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے کی ہدایت پر پارٹی مخالف کاموں پر یہ کارروائی کی گئی ۔

***** ***** *****

آکاشوانی نے آرادھنا نامی چینل شروع کیا ہے ۔ یہ ڈیجیٹل چینل  یو ٹیوب  اور  نیوز آن اے آئی آر  پر آکاشوامی آرادھنا کے نام سے دستیاب ہے ۔ اِس چینل کے ذریعے بھارتی تہذیب ‘  ثقا فت  اور  دنیا ایک  عالمی خاندان  اِس نظر یہ کی عکاسی کی جائے گی ۔ آکاشوانی کی ڈائریکٹر جنرل وسو دھاگپتا نے اِن خیا لات کا اظہار کیا ہے ۔

***** ***** *****

دھارا شیو ضلع کے پاردھی  اور  دیگر قبائلی سماج کے نو جوانوں میں جرائم کی روک تھام اور  حوصلہ شکنی کے لیے پہاٹ  ‘  نا می پروگرام کا آغاز کیاگیا ہے ۔ اِس  پہل کے تحت کل دھارا شیو میں 2؍ روزہ جاب میلہ شروع کیاگیا ۔ اِس روزگار میلے میں 4؍ کمپنیوں نے حصہ لیا۔

***** ***** *****

راجے سنبھا جی بھو سلے فوجی اسکول کی ٹیم نے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں جاری نمو کپ 2024؁ء کے کھیل مقابلوں کے دوران کھو کھو کا فائنل میچ جیتا ہے ۔ 14؍ برس عمر زمرے کے حتمی مقابلے میں اِس ٹیم نے راج شری شاہو وِدیا لیہ کو شکست دی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ ایو دھیا کے رام جنم بھو می مندر میں مذہبی رسوم کی ادائیگی کے ساتھ رام للا کی مورتی کی تنصیب  ‘  ملک بھر میں جوش و خروش کا اظہار

٭ مراٹھواڑہ میں ہر طرف جلو س‘ کلش یاترا  اور  مہا آرتی سمیت آتش بازی

٭ قو می اطفال ایوارڈس صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کے ہاتھوں تقسیم 

٭ چھت پر شمسی توانائی کے آلات کی تنصیب کرنےوالی سوریہ اُدیہ اسکیم کا وزیر اعظم کی جانب سے اعلان

اور

٭ شیو سینا ارکانِ اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ کی شندے گروپ کو نوٹس 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭







No comments:

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 13 جون 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 13 June-2026 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں ...