Wednesday, 24 January 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ :24 ؍جنوری 2023ء وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 24 January 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۴ ؍جنوری  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کر پوری ٹھاکر کو بعد از مرگ بھارت رتن دینے کا اعلان

٭ 2047؁ء تک ملک کو تر قی یافتہ بنا نا حکو مت کا ہدف ‘  بھارت پرَو افتتاح کے پروگرام سے

وزیر اعظم کا اظہار خیال

٭ ریاست میں نئے رائے دہندگان کی تعداد میں ریکارڈ اضا فہ  ‘  مراٹھواڑہ میں ایک لاکھ نئے رائے دہندگان 

اور

٭ ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر عہدہ پر ڈاکٹر وجئے پھُلا ری کا تقرر 


اب خبریں تفصیل سے...

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کر پوری ٹھاکر کو بعد از مرگ بھارت رتن دینے کا اعلان کیا گیاہے ۔ راشٹر پتی بھون سے جا ری کی گئی ایک نوٹس کے ذریعے اِس کا اعلان کیا گیا ۔ عوامی ہیرو نام سے مشہور ٹھاکر کو اُن کی سو ویں سالگرہ کی شام یہ اعلان کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکو مت کا ہدف 2047؁ء تک ملک کو تر قی یافتہ بنا نا ہے ۔ وہ کل نئی دِلّی میں بھارت پَرو کے افتتاح کے موقعے پر مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معا شی تہذیبی  اور  دفا عی اعتبار سے خود کفیل بنا نے کا ہدف ہے ۔ عظیم مجا ہد آزادی نیتا جی سُبھاش چندر بوس کے یو م پیدائش کے موقعے پر  پراکرم پَرو کا افتتاح انھوں نے کیا  ۔ انہوں نے نیتا جی کی اقدار  اور  اُن کے خوابوں کا بھارت بنا نے کے لیے حکو مت عہد بند ہے ۔ پراکرم پرو  اور  بھارت پرو  دونوں بھی پروگرام 31؍ جنوری تک جاری رہیں گے ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا پارٹی کے بانی ہندو ہر دئے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے کے یوم پیدائش کے موقع پر اُن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مہاراشٹر پر سماجی  اور  سیاسی اعتبار سے فعال ٹھاکرے عظیم شخصیت تھے ۔ گور نر رمیش بئیس   ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  ‘ نائب وزراء اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس  اور  اجیت پوار نے بھی سُبھاش چندر بوس  اور  با لا صاحب ٹھاکرے کے مجسموں کو پھول پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔

***** ***** ***** 

  مراٹھا ریزر ویشن سےمتعلق سماج کی  سماجی   ’  معا شی  اور  تعلیمی پسماندگی کی جانچ کےلیے ریاست کے مراٹھا  اور  کھلے زمرے کے با شندوں کا سر وے کل سے شروع ہوا ۔ 31؍ جنوری تک جاری رہنے والا سر وے 36؍ ضلعے  27؍ میونسپل کارپوریشن  اور  7؍ چائو نی پریشدوں میں ہو گا ۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ مراٹھا سماج کو قائم رہنے والا ریزر ویشن دینے کے لیے حکو مت عہد بند ہے ۔

وہ کل ممبئی میں نا مہ نگاروں سے مخاطب تھے ۔ کنبی اندراجات کے لیے تشکیل کر دہ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد خصوصی سیشن لے کر

حکو مت مراٹھا سماج کے تعلق سے فیصلہ لینے والی ہے جس کی وجہ سے سماج صبر کریں اور احتجاج نہ کرنے کی اپیل وزیر اعلیٰ نے کی ۔

***** ***** ***** 

مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے کے لیے منوج جرانگے پاٹل کی رہنمائی میں ممبئی کی جانب مارچ کل پونہ پہنچا ۔ اِن احتجا جیوں کا کل 26؍ جنوری کی رات ممبئی زرعی بازار کمیٹی علاقہ میں ٹھہر نے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اِس کے لیے کمیٹی کے احا طے کے مراٹھا احتجاج آفس میں وار  روم شروع کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

او بی سی ریزر ویشن کو متاثر کیے بغیر مراٹھا سماج کے ساتھ ساتھ دھنگر سماج کو بھی ریزر ویشن دینے کے مطالبہ کی قرار داد ٹھاکرے گروپ کے اجلاس میں منظوری کی گئی ۔ ناسک میں کل ہوئے ریاستی سطح کے اجلاس میں گروپ لیڈر ادھو ٹھاکرے  ‘  قائد حزب اختلاف امبا داس داونے  سمیت ریاست بھر کےعہدہ دار موجود تھے ۔ دانوے نے اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے پیاز کی بر آمد پابندی سمیت دیگرچیزوں کے متعلق حکو مت پر تنقید کی ۔

***** ***** ***** 

شرد پوار گروپ کے رکن اسمبلی جتندر آوہارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ راشٹر وادی کانگریس کے گروپ کے تحت انتخابات کے کاغذات گم ہو چکے ہیں ۔ کل قانون ساز اسمبلی اسپیکر راہل نار ویکر کی موجود گی میں سنوائی کے دوران انھوں نے یہ دعویٰ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات سنبھالنے کے ذمہ دار لوگ اب پارٹی چھوڑچکے ہیں  اور  انھوں نے ان کاغذات کا کیا  کیا نہیں پتہ ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی شیو اجی مہاراج کے یوم پیدائش سے متعلق منعقدہ مہا درک 2024؁ء  اِس میلہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے منصوبہ میں مقامی افراد کی شر کت بڑھانے  اور  عوامی نمائندوں کے احکا مات پر عمل کرتے ہوئے منصوبہ بنا نے کے احکامات نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے دیے ہیں  وہ  کل اِس سے متعلق میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ آئندہ 17؍ تا 19؍ فروری کے دوران شیو نیری قلعہ کے احا طہ میں مہا درگ میلہ منعقد ہو گا ۔

***** ***** *****

***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ریاست میں نئے رائے دہندگان کی تعداد میں غیر معمو لی اضا فہ ہونے کی اطلاع ریا ستی چیف الیکشن کمشنر شری کانت دیش پانڈے نے دی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں صحا فتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔انہوں نے کہا کہ آخری فہرست رائے دہندگان میں 4؍ لاکھ 12؍ ہزار 413؍ رائے دہندگان کے اضا فہ کے ساتھ اب رائے دہندگان کی تعداد 9؍ کروڑ 12؍ لاکھ 44؍ ہزار  679؍ ہو گئی ہے  جبکہ مراٹھواڑہ میں رائے دہندگان کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضا فہ ہوا ہے ۔

***** ***** *****

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں 48؍ ہزار 192؍ رائے دہندگان کا اضافہ ہوا ہے۔ جالنہ ضلعے میں 15؍ ہزار 129؍  بیڑ میں ایک ہزار  801؍  پر بھنی میں 3؍ ہزار 171؍ ہنگولی میں آٹھ ہزار 109؍  ناندیڑ میں 3؍ ہزار 258؍  دھارا شیو میں 25؍ ہزار  327؍ جبکہ لاتور ضلعے میں 21؍ ہزار  238؍  رائے دہندگان کا اضا فہ ہوا ہے ۔

***** ***** *****

ناندیڑ ضلع میں نو جوانوں کی فہرست رائے دہندگان میں اندراج مہم کامیابی سے ہمکنار ونے پر ضلع کلکٹر  ابھیجیت رائوت کو چھتر پتی سنبھا جی نگر ڈیویژن میں بہترین ووٹر بیداری ایوارڈ ظاہر کیا گیا ہے ۔ ریاستی چیف الیکشن کمشنر شری کانت دیشپانڈے نے اِس ایوارڈ کا اعلان کیا ۔

***** ***** *****

چھتر پتی سنبھا جی نگر کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر عہدہ پر ڈاکٹر وجئے پھلا ری کا انتخاب کیاگیا ہے ۔ ریاستی گور نر  اور  یو نیور سٹی کے چانسلر رمیش بیئس نے ایک مکتوب کے ذریعے ان انتخاب کا اعلان کیا ۔ نو منتخبہ وائس چانسلر فی الحال کو لہا پور کی شیوا جی یو نیور سٹی کے شعبہ فزکس کے صدر کے طور پر خد مات انجام دے رہے ہیں ۔

وہ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈ کر مراٹھواڑ ہ یو نیور سٹی کے 17 ؍ ویں وائس چانسلر بنے ہیں ۔ 

دریں اثناء ناگپور کے سی پی اینڈ بیرار کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ملند بارہ ہاتے کو امرا وتی کے سنت گاڈ گے بابا یو نیور سٹی کا وائس چانسلر مقرر کیاگیا ہے ۔

***** ***** *****

پران پر تشٹھا تقریب  اور  شیوا جی مہاراج کی جینتی کی مناسبت سے اہل راشن کارڈ یافتگان کو خوشی کے راشن کے طور پر ایک خصوصی راشن کٹ دی جا رہی ہے ۔ ایک کلو شکر  ‘  ایک لیٹر خوردنی تیل  اور  آدھا کلو روا  ‘  چنا دال  ‘  میدا   اور  آدھا کلو پوہے پر یہ کٹ مشتمل ہو گی ۔ حکو مت کی جانب سے پر بھنی ضلعے کے لیے تین لاکھ تیرہ ہزار آٹھ سو بیاسی راشن کٹ منظور ہونے کی اطلاع ضلعی اغذیہ و رسد افسر گو وند رنویر کرنے دی ہے ۔

***** ***** ***** 

دھا را شیو ضلعے کے تلجا پور میں شاکمبھری نو راتر تہوار کے ضمن میں کل تلجا بھوا نی ماتا کی تلوار النکار مہا پو جا باندھی گئی ۔ نو راتر تہوار کی منا سبت سے تلجا پور میں مختلف مذہبی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ مہاراشٹر سمیت ملک بھر سے عقیدتمندبڑی تعداد میں ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مرا ٹھواڑہ یو نیور سٹی کے عوامی شعبہ انتظام عامہ میں کل سے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر لیکچر سیریز کا آغاز ہوا ۔ ماہر تجزیہ نگار ڈاکٹر وِجئے کمار  وائوڑے  نے  ’’  دَ پرابلس آف دی  رُوپی   کتاب  اور  آج کی ضرورت   ‘‘  کے موضوع پر خطاب کیا ۔ انھوں نے طلبہ کو ڈاکٹر امبیڈکر  اور  معا شیات کے موضوع پر مزید تحقیق کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔

***** ***** *****

بیڑ کی ضلع کلکٹر دیپا مدھوڑ منڈے نے کم عمری کی شا دیوں کی روک تھام کے لیے قا نو نی کارروائی کا انتباہ دیا ہے ۔ وہ کل بیڑ میں کم سنی کی شادی کی روک تھام سے متعلق کمیٹی کے جائزاتی اجلاس سے مخاطب تھیں۔

***** ***** *****

کھیلو انڈیا یوتھ اسپورٹس مقابلوں میں میڈلس ٹیلی میں مہاراشٹر سر فہرست مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ مہاراشٹر کے کھلاڑیوں نے اب تک 14؍ گولڈ میڈل 15؍ سلو ر   اور  16؍ کانسے کے تمغے یعنی مجموعی طور پر 45؍ تمغے اپنے نام کیے ہیں ۔ ان مقابلوں میں 12؍ گولڈ میڈل جیت کر تامل ناڈو دوسرے  جبکہ ہر یا نہ 7؍ گولڈ میڈل جیت کر تیسرے نمبر پر ہے ۔

***** ***** *****

بیڑ شہر کے بنکٹ سوامی کالج کے شعبہ جغرافیہ کی جانب سے یوم جغرافیہ منا یاگیا ۔ اِس موقعے پر خلائی مرکز  ’’  اِسرو  ‘‘  کے سر ٹیفکیٹ تقسیم  ‘  وَسندھرا بورڈ کا افتتاح   اور  ماحو لیات سے متعلق بیداری پر مبنی وال پینٹنگز کا اجراء عمل میں آ یا ۔

***** ***** *****

اعضا جسما نی عطیہ میں ملک میں بہترین کار کر دگی کرنے والی پانچ ریاستوں میں مہاراشٹر شامل ہے ۔ ریاست میں 149؍ افراد کے عطیہ جسما نی اعضاء کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کی جانیں بچی ہے  اِس سے متعلق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اعضا عطیہ کرنے والوں کے خاندان  اور  طبی مشنری کی ستائش کی  جبکہ اعضاء کی ضرورت کے پیش نظر   اعضاء عطیہ سے متعلق اب بھی بڑ ے پیما نہ پر عوامی بیداری کی  ضرورت ہونے کی بات انھوں نے کی ۔

***** ***** *****



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کر پوری ٹھاکر کو بعد از مرگ بھارت رتن دینے کا اعلان

٭ 2047؁ء تک ملک کو تر قی یافتہ بنا نا حکو مت کا ہدف ‘  بھارت پرَو افتتاح کے پروگرام سے 

وزیر اعظم کا اظہار خیال

٭ ریاست میں نئے رائے دہندگان کی تعداد میں ریکارڈ اضا فہ  ‘  مراٹھواڑہ میں ایک لاکھ نئے رائے دہندگان 

اور

٭ ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر عہدہ پر ڈاکٹر وجئے پھُلا ری کا تقرر 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 29.05.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 30 May 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपती संभाजीन...