Tuesday, 20 February 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 20 ؍فروری 2024ء وقت : صبح 09.00سے 09.10بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 20 February 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۰ ؍فروری  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے کی خاطر اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج 

٭ پارٹی نشان پانے کے لیے راشٹر وادی کانگریس شرد پوار گروپ کو مرکزی ان

تخابی کمیشن میں در خواست دینے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

٭ وزیر اعظم اعلیٰ سطحی تعلیمی مہمPM-USHA کا وزیر اعظم کے ہاتھوں آغاز

اور

٭ ہندوی سوراج کے بانی چھتر پتی شیواجی مہاراج کی سالگرہ کل منائی گئی جوش و خروش کے ساتھ 


اب خبریں تفصیل سے...

مراٹھا سماج کو ریزویشن دینے کی خاطر ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہو گا ۔ صبح 11؍ بجے گورنر رمیش بئیس دونوں ایوانوں کے متحدہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس کے ساتھ ہی اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہو گا ۔ 

اِسی بیچ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہاکہ کسی بھی دیگر سماج کے ریزر ویشن میں خلل ڈالے بغیر مراٹھا سماج کو قانو ن کے دائرے میں رہتے ہوئے قائم رہنے والاریزر ویشن دینے کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کل جُنر میں صحیفہ نگاروں سے بات کر رہے تھے ۔

***** ***** ***** 

سپریم کورٹ نے کل راشٹر وادی کانگریس پارٹی شردپوار گروپ کو پارٹی نشان کے حصول کے لیےمرکزی انتخابی کمیشن میں در خواست دینے کی ہدایت دی ہے ۔ عدالت نے کہا ہے کہ اِس در خواست کے بعد اندرون ہفتہ انتخابی کمیشن شرد پوار گروپ کو انتخابی نشان دے ۔رکن اسمبلی جتندر اوہاڑ  نے یہ اطلاع دی ۔ عدالت نے شرد پوار   اور  اجیت پوار کی قیادت میں فریقین کو اپنی اپنی پارٹی کا نام استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر میں کل سے  ’’  موتیا بین   ‘‘  سے پاک مہاراشٹر  کی 15؍ روزہ مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔ کل دھاراشیو میں وزیر صحت نے اِس خصوص میں صحت افزاء شیو جینتی کا عہد کیا ۔ محکمہ صحت نے بتا یا کہ اِ س مہم کے تحت موتیا بین کے ایک لاکھ آپریشن کیے جا ئیں گے ۔ اِس تعلق سے مفت صلا ح و مشورے کے لیے ٹول فری نمبر 104؍ فراہم کیاگیا ہے ۔ دھاراشیو ضلعے کے عمر گہ میں اِس مہم کا آغاز  رکن اسمبلی گیان راج چو گُلے کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔

***** ***** ***** 

  وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم اعلی سطحی تعلیمی مہم PM-USHA  کا آغاز کریں گے ۔ اِس موقعے پر وہ اعلیٰ تعلیم  اور  یو نیور سٹیوں کے بارے میں خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم اوشا مہم کے تحت چھتر پتی سنبھا جی نگر کی ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کو 100؍ کروڑ روپیوں کے گرانٹ کو منظوری دی گئی ۔ ساتھ ہی نا ندیڑ کی سوامی راما نند تیرتھ مراٹھوارہ نیور سٹی کو اِس تعلیمی مہم کے  تحت 20؍ کروڑ  روپیوں کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ۔ اِس فنڈ کا  استعمال بنیادی طور پر یو نیور سٹی میں لڑ کیوں کے ہاسٹل  ‘  شمسی توانائی  اور  ہنر مندی کے فروغ کےلیے کیاجائے گا ۔

***** ***** ***** 

ممبئ مضا فاتی ضلعے کے سر پرست  وزیر منگل پر بھات لوڈھا نے کہا ہے ہے کہ حکو مت یقینی طور پر ریاست میں ہائوسنگ سوسائٹیز  کے  مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر ے گی ۔ اِس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ساتھ ہائوسنگ سو سائٹیوں کے نمائندوں کی ہر دو مہینوں میں میٹنگ منعقد کی جائے گی ۔ وزیر موصو ف کل ممبئی میں ہائوسنگ کی امداد باہمی انجمنوں کے مختلف مسائل پر سہکار بھارتی کی جانب سے منعقد کی گئی 2؍ روزہ قو می کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

***** ***** ***** 

ہندوی سوراج کے بانی چھتر پتی شیواجی مہاراج کی سالگرہ کل ہر طرف جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ پونے ضلعے میں واقع شیو نیری قلعے میں شیو جنم فیسٹول منعقد کیا گیا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں شیو ائی دیوی کی سر کاری مہا پو جا  کا اہتمام کیا گیا ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس   اور  اجیت پوار موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

آگرہ کے تاریخی قلعے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ‘  ریلوے کے وزیر مملکت رائو صاحب دانوے  اور  دیگر معزز شخصیات کی موجود گی میں شیو جینتی منائی گئی ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ شندے نے کہا کہ جس کمرے میں شیو اجی مہاراج کو قید کیاگیا تھا وہاں ایک میوزیم یعنی عجائب گھر قائم کیا جائے گا ۔

***** ***** *****

مراٹھواڑہ کے مختلف علاقوں میں بھی شیو اجی مہاراج کی سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ نو جوانوں نے خاص طور پر اِس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا  ۔ کئی مقامات پر موٹر سائیکل ریلیاں نکالی گئی ۔ نغمے گانے کے پروگرامس منعقد کیے گئے ۔ خون کا عطیہ دینے  اور  صحت خد مات سے متعلق کیمپس کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ اِس موقعے پر چھتر پتی سنبھا جی نگر کے کرانتی چوک میں واقع شیو اجی مہاراج کے گھُڑ سوا مجسمے پر کل خراج عقیدت پیش کرنے والوں کی بھیڑ امڈ پڑی تھی ۔ شیو جینتی کی مناسبت سے کل ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھوارہ یو نیورسٹی میں  ’’  عوامی راجہ چھتر پتی شیو رائے  ‘‘  اِس عنوان کے تحت اسمارٹ سٹی کے چیف ایکزیکیٹیو افسر  روندر جوگ دنڈ کے لیکچر کا انعقاد کیا گیا ۔

***** ***** *****

شیو جینتی کے موقعے پر کل صبح یو نیور سٹی میں جلوس نکا لا گیا اِسی طرح ناندیڑ کی سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر پر کاش ما نو  د  نے شیو اجی مہاراج کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ یو نیور سٹی کے احاطے میں طلباء   ‘  افسران   و  ملازمین نے مہاراج کے مجسم ے کا پالکھی جلوس نکالا ۔

ناندیڑ  میں جاری مہا سنکرتی فیسٹول کے دوران کل شیواجی مہاراج کے کر دار پر رنگولی مقابلہ رکھا گیا ساتھ ہی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ ہنگولی میں شیو جینتی کے موقع پر شاندار جلوس نکا لا گیا ۔ شہر میں شیواجی مہاراج کے گھُڑ سوار پُتلے پر حاضرین نے خراج عقیدت پیش کیا ۔

***** ***** *****

شیواجی مہارج کے یوم پیدائش کی منا سبت سے بیڑ شہر کے چھتر پتی شیواجی مہاراج چوک پر مہا راج کی سر کاری پو جا کا اہتمام کیاگیا ۔ ضلع کلکٹر دیپا مُدھوڑ منڈے  اور  پولس سپرنٹنڈنٹ نند کمار ٹھاکر اِس موقعے پر موجود تھے ۔ تقریب کے دوران پولس بینڈ نے قومی  اور  ریاستی ترا نہ گا یا ۔ اِس منا سبت سے دھاراشیو میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر سچن اومباسے کے ہاتھوں شیواجی مہاراج کے گھُڑ سوار مجسمے کو دودھ سے نہلا یا گیا ۔ اِس موقعے پر کثیر تعداد میں مہاراج کے عقیدت مند موجود تھے ۔ جینتی کے اِس موقعے پر شہر میں آٹو رکشہ ریلی نکالی گئی ۔

اِسی بیچ لاتور ضلع پریشد کے سی ای  او  انمول ساگر نے کل چھتر پتی شیو اجی مہاراج کی تصویر پر پھول نچھا ور کر کے خراج عقیدت پیش کیا ۔ لاتور کے چھتر پتی شیواجی مہاراج چوک پر کل صبح رنگو لی بنا کر  اور  چراغ جلا کر شیو سویرا منا یاگیا ۔

***** ***** *****

جالنہ میں بھی شہر سمیت ضلعے کے اسکو لوں  ‘   کالجوں  ‘  پارٹیوں  اور  تنظیموں کی جانب سے مختلف پروگرامس کا انعقاد کر کے شیو جینتی منائی گئی ۔ شہر میں واقع شیو اجی مہاراج کے گھُڑ سوار مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے کل صبح سے شیو پریمیوں کا ہجوم نظر آیا ۔اِسی مناسبت سے پر بھنی شہر  اور  ضلع بھر میں جلسے  ‘  جلوس  ‘  اسٹریٹ ڈرامے  اور  لیکچرس کا انعقاد کر کے شیو جینتی منائی گئی ۔ پر بھنی کے جیجائو گیان تیرتھ ہاسٹل کے طلباء نے انسا نی زنجیر بنا کر مہا راج کو خراج عقیدت پیش کیا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ترقی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کل  چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر کے وِدیا نگر  اور  گار کھیڑہ علاقے میں پہنچی تھی ۔ جہاں سر کاری اسکیمات سے متعلق عوام میں بیداری پید ا کی گئی ۔ اِس موقعے پر میری کہا نی میری زبانی عنوان کے تحت سر کاری اسکیمات سے فائدہ اٹھا نے والوں نے اپنے تجر بات بیان کیے ۔

***** ***** *****

چو تھے کھیلو انڈیا یو نور سٹی اسپورٹس ٹور نا منٹ کا وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح عمل میں آیا ۔ 11؍ دنوں تک جاری رہنے والے اِن کھیل مقابلوں کا انعقاد ملک کے 7؍ شہروں میں کیاگیا ہے ۔ اِن مقابلوں میں 4؍ ہزار 500؍ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔

***** ***** *****

سابق ریاستی وزیر  اور  کانگریس لیڈر رجنی ساتو کی آخری رسو مات کل ہنگولی ضلع کے کلمنو ری میں سر کاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ۔ اِس موقعے پر بندوق سے گو لیاں داغ کر انہیں سلا می دی گئی ۔ رجنی ساتو کاکل ناندیڑ میں انتقال ہو گیا تھا ۔ وہ 76؍ برس کے تھے ۔

***** ***** *****

ناندیڑ ضلعے کے اردھا پور تعلقے کے شیلگائوں میں کسانوں کی تحریک کے ایک سینئر کار کن مانک رائو راجے گور ے کا کل ضعیف العمری کے سبب انتقال ہو گیا ۔ وہ 80؍ برس کے تھے ۔ کسانوں کی تنظیم کے رہنما شرد جوشی کےساتھ مل کر انہوں نے ضلعے میں کسان تنظیم کو پھیلا نے میں اہم کر دار ادا کیا تھا ۔ آنجہا نی ناندیڑ زرعی بازار کمیٹی کے ڈائریکٹر بھی تھے ۔

***** ***** *****

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع پریشد کی جانب سے ٹیکس وصو لی مہم چلائی جائے گی جو آج سے 31؍ مارچ 2024؁ء تک جاری رہے گی ۔ اِس مہم کے تحت ضلعے کی تمام گرام پنچایتوں میں  گھر  ‘  پانی  ‘  اسٹریٹ لائٹس  اور  اِداروں کے ٹیکسیں وصول کیے جا ئیں گے ۔

***** ***** *****

ناندیڑ-امرتسر سچکھنڈ ایکسپریس آج ناندیڑ سے صبح 9؍ بجے کی بجائے دو پہر 12؍ بج کر 20؍ منٹ پر روانہ ہو گی ۔ یہ اطلاع 

جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر نے دی ہے ۔

***** ***** *****


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

 مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے کی خاطر اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج 

٭ پارٹی نشان پانے کے لیے راشٹر وادی کانگریس شرد پوار گروپ کو مرکزی انتخابی کمیشن میں در خواست

دینے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

٭ وزیر اعظم اعلیٰ سطحی تعلیمی مہمPM-USHA کا وزیر اعظم کے ہاتھوں آغاز

اور

٭ ہندوی سوراج کے بانی چھتر پتی شیواجی مہاراج کی سالگرہ کل منائی گئی جوش و خروش کے ساتھ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 04.10.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 04 October 2026 Time: 7.10 to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छत...