Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 03 February 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳ ؍فروری ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ملک بھرکی شاہراہوں پر ٹرک اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے سرائے تعمیر کی جائے گی ‘ بھارت موبیلیٹی گلو بل
ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کا اعلان
٭ یو نیورسٹیاں امتحانات کے نتائج وقت پر ظاہر کریں ‘ چانسلر رمیش بئیس کی ہدایت
٭ 97؍ واں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن ‘ علاقائی ڈرامہ سمیلن نیز ایلورا- اجنٹا فیسٹول کا آغاز
اور
٭ یشسوی جیسوال کے ناٹ آئوٹ 179؍ رنوں کی بدو لت دوسرے ٹیسٹ کرکٹ مقابلے میں
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دن بنائے 336؍ رن
اب خبریں تفصیل سے...
ملک بھر کی شاہراہوں پر ٹرک اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے سرائے تعمیر کی جائے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ اعلان کیا ہے ۔
وہ کل نئی دِلّی میں بھارت مو بیلیٹی گلو بل ایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ٹرک اور ٹیکسی معاشرے کے اہم جز ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شاہراہوں پر سرائے کی سہولت ملنے سے ڈرائیوروں کی صحت بہتر رہے گی اور حادثات کے امکانات بھی کم ہو ں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا...
’’ اِن بھوَنوں میں ڈرائیوروں کے لیے بھو جن ‘ پینے کے لیےصاف پانی ‘ شو چالیہ ‘ پارکنگ ‘ آرام کرنے کی پوری ویوستھا ہو گی ۔سرکاری کی تیاری اِس یو جنا کے پہلے چرن میں دیش بھر میں ایسے ایک ہزار بھون بنا نے سے شروعات کرنے کی ہے ۔یہ بھون ڈرائیورس کی ایز آف لیونگ اور ایز آف ٹرا ئویلنگ دونوں بڑھائیں گے ۔اِس سے اُن کی صحت بھی ٹھیک رہے گی اور دُر گھٹنائوں کو روکنے میں بھی بہت مدد ملے گی۔‘‘
اِس موقعے پر وزیر اعظم مودی نے الیکٹرک وہیکل ‘ گرین ہائیڈروجن ‘ روف ٹاپ سو لار پینل اور آبی حمل و نقل کے موضوع پر بھی روشنی ڈالی ۔ وزیر اعظم نےکہا کہ ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل کرنا ہماری حکو مت کی تر جیجات میں شامل ہیں ۔
***** ***** *****
صدر جمہوریہ کے خطبے پر شکریہ کی تحریک پر کل سے پارلیمنٹ میں بات چیت کا آغاز ہوا ۔ لوک سبھا میں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ حنا گاونت اور راجیہ سبھا میں بی جے پی کی کویتا پاٹی دار نے بات چیت کا آغاز کیا ۔کانگریس پارٹی کے رہنما رکن پارلیمنٹ ڈی کے سُریش کی نکتہ چینی پر کل پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں خوب ہنگامہ ہوا ۔ پارلیمانی امور کے وزیر پر لہاد جوشی نے لوک سبھا میں یہ معاملہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ وہ یہ معاملہ Ethics Committee کے سامنے پیش کر کے جناب ڈی کے سُریش کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں گے ۔
اِسی دوران جھار کھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ پر کی گئی کارروائی کی مذمت میں خزب مخالف جماعت کے اراکین پارلیمان نے دو نوں ایوانوں سے واک آئو ٹ کیا ۔
***** ***** *****
چانسلر رمیش بئیس نے کہا ہے کہ طلباء کے مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام یو نیور سٹیز وقت پر تعلیمی نصاب مکمل کریں اور امتحانات کے نتائج بھی وقت پر ظاہر کریں۔ وہ کل ممبئی کے راج بھون میں منعقدہ وائس چانسلرس کے مشترکہ بورڈ کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ یو نیور سٹیز با صلاحیب افرادی قوت تیار کریں اور پیشہ وارانہ تعلیم پر زیادہ توجہ دیں۔
***** ***** *****
وسیع پیمانے پر عوام سے رابطہ کرنے کے مقصد سےبھارتیہ جنتا پار ٹی آئندہ کل یعنی 4؍ فروری سے 11؍ فروری تک ’’ گائوں چلو مہم ‘‘ شروع کرنے جا رہی ہے ۔ پارٹی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باون کُڑے نے کل ممبئی میں صحافیوں کو یہ بات بتا ئی ۔
***** ***** *****
97؍ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا کل سے آغاز ہوا ۔ لوک سبھا کی سابق اسپیکر سومِترا مہا جن نے اِس سمیلن کا افتتاح کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ ہمیں زندگی کیسےگزار نی چاہیے اِس کی تعلیم ادب سے ملتی ہے ۔ خیال رہے کہ یہ سمیلن جلگائوں ضلعے کے امل نیئر میں منعقد کیا گیا ہے ۔ اِس کی افتتاحی تقریب میں سمیلن کے صدر ڈاکٹر روندر شوبھنے ‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ‘ مراٹھی زبان کے وزیر دیپک کیسر کر اور دیہی ترقیات کے وزیر گریش مہا جن بھی موجود تھے ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ اِس سمیلن کے 100؍ ویں اجلاس کو شاندار بنانے کے لیے حکو مت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔
***** ***** *****
بھارت اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کرکٹ مقابلے میں کل پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے سلا می بلّے باز یشسوی جیسوال کے ناٹ آئوٹ 179؍ رنوں کی بدو لت 336؍ رن بنا لیے تھے ۔ وشا کھاپٹنم میں کھیلے جارہے اِس مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
جنوبی افریقہ میں کھیلے جارہے انڈر19؍ کرکٹ عالمی کپ ٹور نا منٹ میں نیپال کو 132؍ رنوں سے ہرا کر بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔بھارت نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے سچن دھس کے 116؍ رنوں کی بدولت 298؍ر ن بنائے تھے۔ جوابی بلّے بازی میں نیپال کی ٹیم محض 165؍ رن ہی بنا سکی ۔
***** ***** *****
مہا وکاس آگھاڑی کی کل ممبئی میں ہوئی میٹنگ میں ونچت بہو جن آگھاڑی کے صدر پر کاش امبیڈکر بھی شریک ہوئے تھے ۔ اِس موقعے پر متحدہ جماعتوں کے اراکین نے کہا کہ ونچت بہو جن آگھاڑی کی بدو لت آئین کی حفاظت کے لیے جا ری جدو جہدکو تقویت ملے گی ۔
***** ***** *****
تھیٹر کائونسل کے ٹرسٹی اُدئے سامنت نے کہا ہے کہ تھیٹر اور تھیٹر آرٹسٹ کے لیے حکو مت وافر فنڈ فراہم کرے گی ۔ 100؍ ویں اکھل بھارتیہ ڈرامہ سمیلن کے تحت کل بیڑ میں علا قائی ڈرامہ سمیلن کا افتتاح کیا گیا ۔ اِس موقعے پر جناب سامنت اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس تقریب میںنگراں وزیر دھننجئے منڈے اور تھیٹر کائونسل کے چیئر مین پر شانت داملے بھی موجود تھے ۔
اِسی دوران وزیر صنعت اُدئے سامنت نے بیڑ میں صنعتی تر قی کے لیے 75؍ کروڑ روپئے کی معاونت کرنے کا اعلان کیا ۔وہ کل بیڑ میں صحافتی کانفرنس میں مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں کل سے ایلورا- اجنٹا بین الاقوامی فیسٹول کا آغاز کیاگیا ۔ اِس فیسٹول کا اہتمام ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں واقع سنہری محل میں کیا گیا ہے ۔اِس کا افتتاح نگراں وزیر سندیپان بھومرے اور اقلیتی بہبود کے وزیر عبد الستار کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اِس موقعے پر مرکزی مملکتی وزیر برائے خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڈ ‘ رکن اسمبلی سنجئے شر ساٹ اور میونسپل کارپوریشن کے منتظم جی شریکانت بھی موجود تھے ۔
اِس فیسٹول میں کل مشہور رقاصہ ڈاکٹر سندھیا پورےچانے بھارت ناٹیم رقص پیش کیا ۔ اِسی طرح معروف گلو کار راہل دیشپانڈے اور پرینکا بر وے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ آج اِس فسٹول میںامان اور عیان علی بنگش سرود بجائیں گے ۔ اِسی طرح معروف گلو کار کیلاش کھیر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں تعمیر کیے گئے حج ہائو س کا افتتاح کل اقلیتی بہبود کے وزیر عبد الستار کے ہاتھوں کیاگیا ۔ اِس موقعے پر رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل ’ رکن اسمبلی ہری بھائو باگڑے اور حج کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ اِس دوران اپنی تقریر میں عبد الستار نے کہا کہ حج ہائوس کی یہ عمارت عازمین حج کے لیے نہایت سہولت بخش ثابت ہو گی ۔ اِس عمارت کی تعمیر میں 42؍ کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ جناب عبد الستار نے مزید بتا یا کہ شہر میں واقع عام خاص میدان پرفٹبال کا میدان تعمیر کیا جائے گا اِس کے لیے تقریباً 150؍کروڑ روپئے خرچ آئے گا ۔ اِسی طرح نارے گائوں میں واقع حج کمیٹی کی40؍ ایکر اراضی پر مسلم طلباء کے لیے کے جی ٹو پی جی تعلیم کی سہولت بھی دستیاب کر وائی جائے گی ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے بلی رام پور سے تعلق رکھنے والے سپا ہی مہندر امبول گے کر گزشتہ 31؍ جنوری کے روز ارو ناچل پر دیش میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گئے تھے ۔ اُن کے جسد خاکی پرکل یعنی 4؍ فروری کے روز تمام سر کاری اہتمام کے ساتھ آخری رسو مات ادا کی جائے گی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ملک بھرکی شاہراہوں پر ٹرک اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے سرائے تعمیر کی جائے گی ‘ بھارت موبیلیٹی گلو بل
ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کا اعلان
٭ یو نیورسٹیاں امتحانات کے نتائج وقت پر ظاہر کریں ‘ چانسلر رمیش بئیس کی ہدایت
٭ 97؍ واں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن ‘ علاقائی ڈرامہ سمیلن نیز ایلورا- اجنٹا فیسٹول کا آغاز
اور
٭ یشسوی جیسوال کے ناٹ آئوٹ 179؍ رنوں کی بدو لت دوسرے ٹیسٹ کرکٹ مقابلے میں
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دن بنائے 336؍ رن
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment