Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 14 February 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۴؍ فروری ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۵: ۸ - ۴۰ :۸
***********************
تعلیمی اِدارے طلباء کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اُنکی شخصیت کے اِرتقاء کی جانب بھی توجہ دیں۔ لوک سبھا اِسپیکر سُمترا مہاجن نے یہ اَپیل کی۔ مہاجن کل اَورنگ آباد میں سرسوتی بھون تعلیم اِدارے کے شاردا مندر اِسکول کی صد سالہ تقریبات میں اِظہارِ خیال کررَہی تھیں۔
قانون ساز اَسمبلی اِسپیکر ہری بھائو باگڑے اَور اِدارے کے صدر پروفیسر دِنکر بوریکر سمیت کئی سرکردہ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ سُمترا مہاجن نے کہا کہ طلباء کے کیریئر کے ساتھ ہی اُنکے کردار کی تعمیر بھی اَہمیت کی حامل ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ جب تک بچے میدانی کھیل نہیں کھیلیں گے اُنہیں اَپنی مٹّی کی پہچان نہیں ہوسکے گی۔ کھیلوں کے ذَریعے کئی چھپی ہوئی خوبیاں اُجاگر ہوتی ہیں۔
---------------------------------
دَرجِ فہرست ذاتوں اَور جماعتوں سے تعلق رَکھنے والے دَسویں جماعت کے طلباء کو دی جانیوالی اِسکالر شِپ میں ایک ہزار 415/ کروڑ رُوپئوں کی بے ضابطگیوں کا اِنکشاف ہوا ہے۔ خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے اِس بات کا پتہ لگایا ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے دی جانیوالی اِس اِسکالر شِپ میں 2010 تا 2015 کے دَرمیان گھپلوں کے منظرِ عام پر آنے کے بعد رِیاستی حکومت نے خصوصی اِنسپکٹر جنرل آف پولس ڈاکٹر کے وینکٹیشم کی قیادَت میں تین رُکنی کمیٹی قائم کی تھی۔ اِس کمیٹی نے اَب تک بارہ فیصد اِداروں کی جانچ کی ہے جہاں اِن بے ضابطگیوں کا سراغ ملا ہے۔ کمیٹی نے اِس معاملے میں 14/ کیسیز دَرج کیے ہیں۔ کمیٹی نے طلباء کے جعلی بینک کھاتے فراہم کرنے‘ ذات سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے‘ ایک سے زائد دَرخواستوں پر ایک ہی طالب ِ علم کی تصویر چسپاں کرتے ہوئے جعلی دَستاویزات کی بنیاد پر اِسکالر شِپ حاصل کرنے جیسے کئی کاموں کا پتہ لگایا ہے۔
---------------------------------
اِنتخابی کمیشن نے ہائی اِسکول کے تعلیمی نصاب میں نیا مضمون ’’اِنتخابی خواندگی‘‘ شامل کرنے کی اِنسانی وَسائل کے فروغ کی مرکزی وزارت کو ہدایت دی ہے۔ اسکا مقصد ہائی اِسکول طلباء میں رائے دَہی سے متعلق بیداری پھیلانا ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ 15/ سے 17/ سال کے بچے کل کے ووٹر بنیں گے۔ اِس لیے اُنہیں اِسی عمر سے رائے دَہی کے متعلق بیدار کرنا ضروری ہے۔ کمیشن نے اِنسانی وَسائل کے فروغ کی وزارت سے کہا ہیکہ وہ اِس بارے میں NCERT سے اِنتخابی خواندگی کے مضمون پر ایک کِتابچہ تیار کرے۔
---------------------------------
رِیاست میں پہلے مرحلے میں پندرہ ضلع پریشدوں اَور 165/ پنچایت سمیتیوں کیلئے ہونے والے اِنتخابات کی تشہیر کا آج آخری دِن ہے۔ اِن میں مراٹھواڑہ کی تمام آٹھ ضلع پریشدیں اَور پنچایت سمیتیاں شامل ہیں۔ اِن تمام مقامات پر جمعرات کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی سیاسی جماعتوں نے اِن پندرہ ضلعوں میں اَپنی توجہ مرکوز کرلی ہے۔ ضلع پریشد کی 855/ نشستوں کیلئے 4/ ہزار 278/ اُمیدوار میدان میں ہیں جبکہ 165/ پنچایت سمیتیوں کی ایک ہزار 712/ نشستوں کے لیے سات ہزار 693/ اُمیدوار اَپنی قسمت آزما رَہے ہیں۔ تقریباً سبھی بلاک اَور گروپوں میں کثیر رُخی مقابلے ہورَہے ہیں جہاں اُمیدوار اَوراُن کے حامیوں نے تشہیر کیلئے اَپنی پوری توانائی لگادی ہے۔ جلسے‘ روڈ شو اَور گھر گھر جاکر اُمیدوار اَور اُنکے حامی عوام کو اَپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کررَہے ہیں۔
---------------------------------
پونے میونسپل کارپوریشن کے اِنتخابات کی تشہیر نے زور پکڑ لیا ہے۔ وَزیرِ اَعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے پونے میں کل چار اِنتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ بانیر میں ایک اِنتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وَزیرِ اَعلیٰ نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کام کاج پر تنقید کی۔
دوسری جانب شیوسینا صدر اُدّھو ٹھاکرے نے بھی پمپری۔ چنچوڑ میں اِنتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ اِس موقع پر اُدّھو نے BJP پر سخت نکتہ چینی کی۔ ٹھاکرے نے کہا کہ BJP اُتر پردیش میں اِقتدار میں آنے کے لیے کسانوں کو قرض معافی کا تیقن دے رَہی ہے، جبکہ وہ مہاراشٹر میں برسرِ اِقتدار ہے اَور اُسے پہلے مہاراشٹر کے کسانوں کے قرضے جات معاف کرنے چاہئیں۔ ٹھاکرے نے کہا کہ اَگر رِیاست کی BJPحکومت کسانوں کی قرض معافی کا اُن کا مطالبہ مان لیتی ہے تو شیوسینا ہمیشہ کے لیے BJP کی حمایت جاری رَکھے گی۔ اِس بیچ NCP ترجمان نواب ملِک نے کہا ہیکہ اَگر شیوسینا‘ رِیاست کی BJP حکومت کی حمایت سے دَستبردار ہوجاتی ہے تو NCP وَسط مدتی اِنتخابات کا مطالبہ کریگی۔
---------------------------------
اَورنگ آباد شہر پولس نے ہر پولس اِسٹیشن میں چار خواتین ملازِمین پر مشتمل دامنی عملہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دامنی عملہ خواتین کے ساتھ ہونے والی چھیڑخانی پر لگام لگائیگا۔
یہ عملہ آج سے فعال ہوجائیگا اَور اِسکول‘ کالج اَور بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر گشت لگائیگا۔
---------------------------------
بھارت اَور بنگلہ دیش کے دَرمیان حیدرآباد میں منعقدہ ٹسٹ مقابلہ بھارت نے 208/ رَنوں سے جیت لیا۔ مقابلے کے آخری دِن کل دوسری اِننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 250/ رَن بناکر آئوٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے رَوی چندرن اَشون اَور رَویندر جڈیجہ نے چار چار وِکٹ حاصل کیے۔ اِشانت شرما نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پہلی اِننگز میں دوہری سنچری لگانے والے کپتان وِراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ اِنعام سے نوازا گیا۔ اِس ٹسٹ مقابلے میں اِسپنر رَوی چندرن اَشون سب سے کم 45/ ٹسٹ مقابلوں میں 250/ وِکٹ حاصل کرنے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ جبکہ کپتان وِراٹ کوہلی لگاتار چار ٹسٹ مقابلوں میں دوہری سنچری لگانے والے پہلے بلّے باز بن گئے ہیں۔ کوہلی کی قیادَت میں بھارت کی یہ لگاتار چھٹی ٹسٹ جیت ہے۔

No comments:
Post a Comment