Sunday, 21 May 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 21 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  21؍مئی 2017
وقت : صبح  8-40سے  8-45
 مہاراشٹر گوڈس اینڈ سروس ٹیکس اورمقامی خودمختاراِداروں کومعاوضہ اداکرنے سے متعلق دوبل کل رِیاستی اسمبلی میںبحث کے بعد اتفاق رائے سے منظورکرلئے گئے۔گوڈس اینڈ سروس ٹیکس جی ایس ٹی بل کی منظوری کے لئے رِیاستی اسمبلی کاخصوصی اِجلا س کل سے ممبئی میںشروع ہوا۔وَزیرخزانہ سدھیر منگنٹی وارنے مہاراشٹر گوڈس اینڈ سروس ٹیکس بل لوکل باڈیزمعاوضہ بل اورٹیکس ڈھانچے میںترامیم سے متعلق مجموعی طورپرتین بل کل اسمبلی میںپیش کئے۔
 اِس موقع پرمنگنٹی وارنے وَضاحت کی کہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے لوکل باڈیز ٹیکس اورآکٹرائے منسوخ ہوجائے گا۔جس کی وجہہ سے عوام کو کم ٹیکس اداکرناہوگا۔اِس قانون کے باعث رِیاست کی 27؍ میونسپل کارپوریشنوں کومعاشی تحفظ حاصل ہوجائے گا۔وَزیرموصوف نے بتایا کہ اِس قانون کے تحت کارپوریشنوں کوملنے والی رقم ہرماہ کی 5؍تاریخ تک اَداکردی جائے گی۔سابق وَزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے اِس بحث میںحصہ لیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں اورعوام کوجی ایس ٹی قانون کی تربیت ضروری ہے۔اِس لئے اِس قانون پرعمل درآمدمیں2؍ماہ تاخیر کی جائے۔حزبِ اِختلاف نے مطالبہ کیاکہ اَسمبلی کے اِس اِجلاس میںکسانوں کے قرض معاف کرنے کااعلان بھی کیاجائے۔
****************************
 مرکزی چیف انتخابی کمشنرنسیم زیدی نے وَضاحت کی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوررائے دہی رسید کی جانچ کرنے والی وی وی پیٹ پوری طرح محفوظ آلات ہیں۔کل نئی دہلی میںای وی ایم اوروی وی پیٹ کے عملی مظاہرے کے بعد وہ صحیفہ نگاروں سے گفتگوکررہے تھے۔زیدی نے چند سیاسی جماعتوں کے اس الزام کومستردکردیاکہ ای وی ایم میںسے چھیڑچھاڑکی جاسکتی ہے۔اُنہوںنے کہا کہ ان آلات سے چھیڑچھاڑکے نتیجے میںیہ ناکارہ ہوجاتے ہیں۔ اور آئندہ تمام انتخابات میں ای وی ایم کے ساتھ وی وی پیٹ کابھی استعمال کیاجائے گا۔جس کے باعث رائے دہی کے عمل میںمزیدشفافیت آئے گی۔
****************************
 سابق وَزیراعظم آنجہانی راجیوگاندھی کی برسی 21؍مئی کویوم انسداددہشت گردی کے طورپرمنایاجاتاہے۔اس سلسلے میںآج کے یوم انسداد دہشت گردی کی مناسبت سے کل رِیاست کے تمام سرکاری دفاتر میںتشدداورانتہاپسندی مخالف حلف دلائے گئے۔وَزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے منترالیہ میںراجیوگاندھی کی شبیہہ پرپھول چڑھاکراُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔اورنگ آباداوربیڑ سمیت مراٹھواڑہ کے تمام ضلع کلکٹر دفاتر پربھی راجیو گاندھی کوخراجِ عقیدت پیش کیاگیا اوردہشت پسندی مخالف حلف اٹھایاگیا۔
****************************
 آئندہ یکم جولائی کورِیاستی یوم ِرائے دہندگان منایاجائے گا۔چیف انتخابی افسرجے ایس سہاریہ نے کل یہ اطلاع دی۔رائے دہندگان میں جمہوریت کی اہمیت سے متعلق بیداری اوررائے دہی کے تناسب میںاضافے کی غرض سے قومی یوم رائے دہندگان کے خطوط پریہ دن منایاجارہاہے۔
****************************

 وَزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے کہاہے کہ اتراکھنڈ میںبدری ناتھ سے قریب مٹی کے تودے گرنے کے واقعہ میںپھنسے مہاراشٹر کے 179؍ یاتری پوری طرح محفوظ ہیں۔کل اُنہوںنے اسمبلی کوبتایاکہ ان یاتریوں کوبہ حفاظت بذریعہ ریل واپس بھیجاجارہاہے۔سابق نائب وَزیراعلیٰ اجیت پوار نے اس خصوص میںسوال کیاتھا۔رکن اسمبلی ستیش چوہان نے بھی کل وَزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے ان زائرین کی بہ حفاظت واپسی کے لئے تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔
 اورنگ آباد۔لاتور اور بیڑاضلاع کے عقیدتمندبھی بدری ناتھ سے قریب پھنسے ہوئے ہیں۔ہمارے نامہ نگار نے بتایاہے کہ یہ تمام یاتری پوری طرح محفوظ ہیں۔لاتور کے ضلع کلکٹر جی شریکانت نے بتایا ہے کہ ان میں سے لاتور کے کچھ زائرین سے رابطہ بھی ہواہے۔ ذرائع کے مطابق ان افراد کو مرحلہ واراپنے گائوں واپس پہنچانے کے عمل کاکل سے آغازہوگیا۔
****************************
 ثانوی اور اعلیٰ ثانوی امتحانات میں پیپرافشا ہونے کے واقعات پرقابوپانے کے لئے اسکولی تعلیم کے محکمے کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ تعلیمی کمشنرکی زیرصدارت یہ کمیٹی اس طرح کی وارداتوں کوروکنے کے لئے اقدامات تجویزکریںگی۔
****************************
 ڈیویژنل کمشنرپرشوتم بھاپکر کے ہاتھوں کل دیہاتوں کی ترقی کے لئے شروع کی گئی ایک مہم کاافتتاح عمل میںآیا۔آئندہ 29؍ تاریخ تک چلنے والی اس مہم میںشعبہ محصول اوردیگرمتعلقہ شعبہ جات کے افسران وملازمین اپنے اپنے گائوں جاکرگرام پنچایتوں کادورہ کریںگے اوروہاں کے علاقہ مکینوں کو سرکاری اسکیموں کی معلومات دیںگے۔
****************************
 خودکشی کرنے والے کسانوں کی بیوائوں کی مکمل بازآبادکاری کے لئے رکن پارلیمنٹ سپریاسڑے نے مراٹھواڑہ کے 8؍اضلاع میں ’’امید‘‘ کے نام سے ایک مہم کاآغازکیاہے۔اس کے تحت لاتورضلع میںخودکشی کرنے والے 25؍ کسانوں کی بیوائوں اورکاروبارکرنے کے لئے مختلف آلات و اشیاء تقسیم کی گئی۔
****************************
 اورنگ آبادڈیویژن میں گذشتہ 5؍ماہ میں316؍ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔جن میں197؍معاملات سرکاری امداد کے اہل قرار پائے ہیں۔ان خاندانوں کی مجموعی طورپرایک کروڑ 48؍ لاکھ روپئے کی امدادتقسیم کی جاچکی ہے۔
****************************

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...