Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 04.05.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۴؍مئی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ضمانت قیمت سے کم نرخ میں زرعی مال خریدی کرنا گناہ ثابت ہوگا۔ اس کے لیے رِیاستی حکومت قانون بنائے گی۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہی ہے۔
وہ کل ممبئی میںگروپ زِراعت کی جائزہ میٹنگ سے مخاطب تھے۔ رِیاست میں گروپ زِراعت کو فروغ دینے کے لیے تیار کیے گئے منصوبے کو اس میٹنگ میں قطعی شکل دی گئی۔ اِس منصوبے کی تجویز کابینہ کے روبرو پیش کرنے کے احکام اِس موقع پر وزیرِ اعلیٰ نے دِئیے۔
گنّے کے علاقے کو مستحکم آبپاشی کے تحت لانے کیلئے سود سہولت اسکیم کو میٹنگ میں قطعی شکل دی گئی۔ گروپ زِراعت کی وجہ سے کسانوں کی آمدنی دُگنا ہوجائیگی ایسا تیقن وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر ظاہر کیا۔ میٹنگ میں کئی سینئر وزراء اور افسران موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کی پاس کی باقی ماندہ توّر کی خریدی رِیاستی حکومت کیوں نہیں کررہی؟ ایسا سوال کل ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے کیا۔ کسانوں کے پاس کے تمام توّر کی خریدی کی جائے۔ ایسی اپیل کرنے والی عوامی عرضداشت اننّا داتا شیتکری تنظیم نے پیش کی ہے۔ اس عرضداشت کی سماعت کے دوران یہ سوال ہائی کورٹ نے کیا۔ ملک میں جملہ کتنے توّر کی ضرورت ہے۔ اس میں سے کتنی توّر کی پیداوار ہوئی ہے۔ خسارہ مکمل کرنے کیلئے حکومت توّر درآمد کریگی کیا؟ توّر درآمد کرنے کے بجائے کسانوں کی توّر حکومت کیوں نہیں خریدتی یہ بات ہائی کورٹ نے دریافت کی۔ عرضداشت پر آج بھی سماعت جاری رہے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بینکوں کے ڈوبے ہوئے قرضوں کے ضمن میں آرڈیننس کو مرکزی کابینہ نے کل منظور کرلیا۔ فی الحال بینکوں کے بقایہ قرض چھ لاکھ کروڑ روپیوں سے زیادہ ہے۔ اِن قرضوں کی وصولی کے لیے بینکنگ قوانین کے آئین میں ترمیم کی جائیگی۔ مرکزی وزیرِ مالیات ارون جیٹلی نے یہ بات کہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
64/ ویں قومی فلم ایوارڈس کل نئی دِلّی میں صدرِ جمہوریہ پرنب مکھرجی کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔ سینئر اداکار کے وشوناتھ کو فلم سُرشٹی کیلئے دادا صاحب پھالکے فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین اِعزاز دیا گیا۔ فلم اداکار اکشے کمار کو رستم فلم کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اور ’’نرجا‘‘ اس فلم کو بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ اِطلاعات و نشریات وزیر وینکیّا نائیڈو‘ مملکتی وزیر راجیہ وردھن سنہہ راٹھوڑ سمیت کئی معزز شخصیتیں اس موقع پر موجود تھیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی کے اِنکم ٹیکس کمشنر بی۔ بی۔ راجندر پرساد ‘ایسّار صنعتی یونٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر پردیپ متّل اور دیگر چار افسران کو ایک بڑے صنعتی یونٹ سے 19/ لاکھ 34 / ہزار روپیوں کی رشوت لینے کے سلسلے میں CBI نے کل حراست میں لے لیا۔ اِنکم ٹیکس کمشنر راجندر پرساد نے اپیل میں ایک نجی فنڈ کے موافقت میں نتیجہ ظاہر کرنے کے لیے دو کروڑ روپیوں کی رشوت طلب کی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناندیڑ ضلع کے حد گائوں میں Sub-District Hospital کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صاحب رائو لومٹے سمیت تین افسران کو ڈھائی ہزار روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے کل اینٹی کرپشن محکمے نے گرفتار کرلیا۔
جرم کی تفتیش میں مجرم کی مدد کرنے کے لیے سات ہزار روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے ریلوے سیکوریٹی فورس کے کانسٹیبل مغل سیفل بیگ بابو بیگ کو کل اورنگ آباد ریلوے اِسٹیشن علاقے میں اینٹی کرپشن محکمے نے حراست میں لیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاست میں کل چند اَضلاع میں غیر موسمی بارش ہوئی۔ کولہا پور ضلع میں بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ ایک گھنٹہ غیر موسمی بارش ہوئی۔ اِس بارش کی وجہ سے کئی درخت گرگئے اور زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔
ستارا ضلع کے کراڑ اور پاٹن تعلقوں میں موسلا دھار غیر موسمی بارش ہوئی۔ طوفانی ہوائوں اور بجلیوں کی گھن گرج کی وجہ سے برقی فراہمی منقطع ہوگئی تھی۔ لاتور‘ اوسا‘ علاقے میں رِم جھم بارش ہوئی۔ عثمان آباد سمیت جلکوٹ‘ نلدرگ‘ اسی طرح عمرگہ‘ تلجا پور اور بھوم تعلقے میں کل غیر موسمی بارِش ہوئی۔

No comments:
Post a Comment