Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 05.05.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 05 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۵؍مئی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
جاری سال کی سُوَچّھتا سروے رپورٹ کل نئی دِلّی میں جاری کی گئی۔ اِس رپورٹ میں پہلے دس شہروںمیں نئی ممبئی نے مقام حاصل کیا ہے۔ مرکزی شہری ترقیاتی وزیر وینکیّا نائیڈو نے نئی دِلّی میں یہ فہرست ظاہر کی۔ مدھیہ پردیش کا اِندور اَوّل مقام پر رہا۔ بھوپال نے دوسرا مقام حاصل کیا، جبکہ نئی ممبئی آٹھویں نمبر پر رہا۔ پونا اور ممبئی عظمیٰ کو چھوڑ کر ریاست کے دیگر شہروں کی سوچھتا رپورٹ غیر تسلی بخش رہی۔ اِس فہرست میں پونا تیرہویں اور ممبئی 29/ ویں نمبر پر رہا۔ مراٹھواڑہ کا ایک بھی شہر پہلے سو شہروں میں شامل نہیں ہیں۔ ناندیڑ 192/ ویں نمبر پر‘ عثمان آباد 219/‘ اودگیر 240/‘ اورنگ آباد 299 /‘ بیڑ 302/‘ لاتور 318/‘ اور جالنہ 368/ ویں نمبرپر رہے۔ جملہ 434/ شہروں کی اس فہرست میں بھساول 433/ ویں نمبر پر رہا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر یہ ملک کی کھلی فضا میں بیت الخلاء سے آزاد پہلی رِیاست بنائی جائیگی۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہی ہے۔ پہلے شہری ترقیاتی دِن کے سلسلے میں کل ممبئی میں رِیاست کے بہترین بلدیہ جات اسی طرح میونسپل کارپوریشنس کو وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں خاص ایوارڈس تقسیم کیے گئے۔ اِس موقع پر وہ مخاطب تھے۔ ریاست میں اب تک دو سو پچاس شہروں میں سے دو سو شہر کھلی فضا میں بیت الخلاء سے آزاد کردِئیے گئے ہیں۔ باقی ماندہ تمام شہر اور گائوں اِس سال آزاد کردِئیے جائیں گے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی۔
اِس پروگرام میں اورنگ آباد ڈیویژن میں عثمان آباد بلدیہ کو A گریڈ بلدیہ کا چار کروڑ وپیوں کا ایوارڈ دِیا گیا۔ B گریڈ میں ہنگولی بلدیہ نے تین کروڑ کا پہلا ایوارڈ اور ویجاپور بلدیہ نے دو کروڑ روپیوں کا دوسرا ایوارڈ حاصل کیا۔C گریڈ بلدیہ کا پہلا ڈھائی کروڑ روپیوں کا ایوارڈ تلجا پور بلدیہ نے اور دو کروڑ روپیوں کا دوسرا ایوارڈ پاتھری بلدیہ نے حاصل کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کی قرض معافی سمیت دیگر مطالبات کے لیے سوابھیمانی شیتکری تنظیم کی جانب سے کل کولہا پور میں تنظیم کے صدر رُکنِ پارلیمنٹ راجو شیٹی کی قیادت میں ضلع کلکٹر آفس پر مورچہ نکالا گیا۔ تنظیم کے مطالبات کا میمورنڈم ضلع کلکٹر کو پیش کیا گیا۔ کسانوں کی مکمل قرض معافی کے لیے ہماری لڑائی جاری رہے گی ۔یہ بات رُکنِ پارلیمنٹ راجو شیٹی نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھا ریزرویشن کا مسئلہ رِیاستی کمیشن کے روبرو پیش کرنے کے لیے ریاستی حکومت کو عدالت سے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے یہ بات کہی۔ اِس ضمن میں کل ہوئی سماعت کے دوران رِیاستی حکومت نے اس سلسلے میں کاغذات کی جانچ اور سفارش کے لیے پچھڑے ہوئے طبقات کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ اس پر عدالت نے یہ فیصلہ دِیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بلقیس بانو کیس میں ممبئی ہائی کورٹ نے گیارہ مجرمین کی عمر قید کی سزا قائم رکھی ہے۔ تاہم ان میں سے تین افراد کو سزائے موت دینے کی CBI کی سفارش کو ہائی کورٹ نے مسترد کردیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ کے ڈپٹی کلکٹر راجیش عرف راجا رام اِتوارے کو تین لاکھ روپیوں کی رشوت طلب کرنے اور رشوت قبول کرنے کی کوشش کرنے کے ضمن میں انسدادِ رشوت وفد نے کل حراست میں لے لیا۔ تقریباً 61/ لاکھ روپیے منظور کرنے کے لیے اِتوارے نے اپنے ایک مددگار کی معرفت ساڑھے چار لاکھ روپیوں کی رشوت طلب کی تھی۔ سودے بازی کے بعد تین لاکھ روپے قبول کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اِتوارے اور اس کے مددگار کو حراست میں لیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کے تمام توّر حکومت خریدیں‘ ایسی اپیل کرنے والی ایک اور عرضداشت ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں کل داخل کی گئی۔ اِس سے قبل داخل کی گئی ایک عرضداشت سمیت اِن دونوں عرضداشتوں کی سماعت آج عدالت کے رُوبرو ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بیدر۔ ممبئی یہ آٹھ یوم میں تین یوم چلنے والی ریلوے گاڑی کو ہر یوم کیا جائے گا۔ اور بیدر۔ یشونت پور‘ بیدر۔ حیدرآباد اِن دو ریلوے گاڑیوں کو لاتور تک کیا جائے۔ ان مطالبات کے لیے کل اودگیر میں بند منایا گیا۔ تمام پارٹیوں کے رہنمائوں کی جانب سے منائے گئے اِس بند پر ملا جلا ردّ عمل رہا۔ شہر کے بازار بند نظر آئے۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔ مطالبات کا میمورنڈم ڈپٹی ضلع کلکٹر کو پیش کیا گیا۔
اسی بیچ لاتور ایکسپریس ریلوے گاڑی بیدر تک کرنے پر لاتور اسی طرح عثمان آباد کے شہریوں نے مخالفت کا اِظہار کیا ہے۔ اس کے تحت 9/مئی کو ریل روکو اِحتجاج کرنے کا اِشارہ دیا گیا۔
دریں اثناء بیدر تک توسیع کی گئی لاتور ممبئی ریلوے لاتور سے ہی روانہ کی جائے۔ اس مطالبہ کا میمورنڈم لاتور کے رکن پارلیمنٹ سنیل گائیکواڑ نے کل دِلّی میں ریلوے وزیر سریش پربھو کو پیش کیا۔ پربھو نے اس مطالبہ پر مثبت ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے تیقن دِیا کہ یہ ریلوے لاتور۔ ممبئی ہی رہیگی۔ ڈاکٹر سنیل گائیکواڑ نے جاری کردہ پریس نوٹ میں یہ بات کہی۔

No comments:
Post a Comment