Friday, 22 June 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 June 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲  ؍  جون  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 موسلا دھار بارش کے دوران بجلی گر نے سے کل مراٹھواڑہ میں آٹھ لو گوں کی موت ہو گئی۔ بجلی گر نے سے سب سے زیادہ اموات ناندیڑ میں ہوئی جہاں چار افراد اپنی جا ن گنوا بیٹھے اِسکے علا وہ عثمان آ باد ضلع میں دو  اور لاتور ضلع میں دو لو گوں کی موت کی خبر ہے۔ عثمان آ باد تعلقے کے وانے واڑی میں پیش آئے حادثے میں دو خواتین کی بجلی گر نے سے موت کی خبر ہے جبکہ تین خواتین جھلس گئی ہیں۔
جنھیں علاج کے لیے تیر کے دیہی اسپتال میں بھر تی کیا گیا ہے۔ ناندیڑ ضلعے کے کِنوٹ میں پیش آئے بجلی گر نے کے حا دثے میں ملکا پور میں بہن بھائی ہلاک ہو گئے اور دیگر دو خواتین زخمی ہو ئی ہیں۔ ناندیڑ کے کِنوٹ اور قند ھار تعلقوں اور لاتور ضلع کے جل کوٹ اور اَوسا تعلقوں سے ایک ایک شخص کی بجلی گر نے سے موت کی خبر ہے۔
 مراٹھواڑہ کے اورنگ آ باد ، جا لنہ، پر بھنی اور ہنگولی سمیت بیشترمقا مات پر کل زبر دست بارش ہوئی۔ اورنگ آ باد شہر کے نشیبی علاقوں میں پا نی جمع ہو جانے سے شہر یوں کو دِقتوں کا سا منا کر نا پڑا۔ کئی علاقوں میں گذشتہ رات بجلی فراہمی بھی مسدود رہی وہیں جالنہ ضلعے کے بھو کر دن اور گھن سائونگی تعلقوں میں کل ہوئی موسلا دھار بارش سے ندی نالو ںمیں پانی کی سطح میں اضا فہ ہو گیا تھا اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔
 مہا راشٹر کے دوسرے شہروں رائے گڑھ، ستارہ اور رتنا گیری ضلعوں سے بھی کل مو سلا دھار بارش کی اطلاع ہمارے نمائندوںنے دی ہے۔
***** ***** *****
 چو تھا بین الاقوا می یو گا دن کل جو ش و خروش سے منا یا گیا۔ اِس موقع پر اُترا کھنڈ کی راجدھانی دہرا دون میں منعقدہ مرکزی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے شر کت کی۔ ممبئی کے باندرہ میں واقع یوگ گارڈ میں نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو ، وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور گور نر سی وِدّیا ساگر رائو نے حصہ لیا۔ اِنسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر پر کاش جائو ڑیکر نے بھی ممبئی یو نیور سٹی میں منعقدہ یو گا دن تقریبات میں شر کت کی۔ اِس موقع پر جائو ڑیکر نے کہا کہ مرکزی حکو مت نے یو گا کو فروغ دینے کے مقصد سے بین الاقوا می یو نیور سٹی قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
 اورنگ آباد میں بھی کل یو گا دن کے موقع پر سائیکل ریلی نکا لی گئی جسے قا نون ساز اسمبلی اسپیکر ہری بھاو باگڑے نے ہر ی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اِسکے علا وہ لاتور، بیڑ،جالنہ،ناندیڑ، پر بھنی اور عثمان آ باد میں بھی یو گا دن کی منا سبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔
***** ***** *****
 اِس بیچ کانگریس نے حکو مت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ مہاراشٹر کانگریس صدر اوررکن پارلیمنٹ اشوک چو ہان نے کہا کہ ملک میں بد عنوا نی اور فرقہ پرستی بڑھتی جا رہی ہے لیکن حکو مت عوام کو یو گا کر وارہی ہے۔ اشوک چو ہان کل اورنگ آ باد میں منعقدہ کانگریس عہدیدا روں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکو مت ریاست میں89؍ لاکھ کسا نوں کو 34؍ ہزار کروڑ روپیوں کی قرض معا فی دینے کا دعویٰ کر تی ہے لیکن در حقیقت 10؍ ہزار کروڑ روپیوں کی قرض معا فی بھی کسا نوں کو نہیں ملی ہے۔
***** ***** *****
 سماجی انصاف کے ریاستی وزیر راجکما بڈو لے نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت ہائی کورٹ کے اُس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی جس میں ہائی کورٹ نے پسماندہ طبقات کے طلباء کو اقلیتی در جہ رکھنے والے کالجوں میں ریزر ویشن دینے کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ کل منترا لیہ میں طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران بڈو لے نے یہ بات کہی۔
***** ***** *****
 نو جوانوں کو زراعت کے شعبے کی جانب راغب کر نے کے لیے نِت نئی پالیسیاں بنا نے کی ضرورت کا اظہار نائب صدر جمہوریہ وینکیا نا ئیڈو نے کیا۔ نائیڈو کل پو نے میں شروع ہو ئی دو روزہ قو می زر عی کانفرنس کا افتتاح کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ پا رلیمنٹ ،
نیتی آ یوگ اور ذرائع ابلاغ کو زراعت کے شعبے کی جانب مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
 نائب صدر جمہوریہ نے پیدا وار بڑھا نے اور مارکیٹِنگ کے عمل میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ زرعی شعبے میں تسلسل بر قرار رکھنے کے لیے سبز انقلاب سے مستقل سبز انقلاب کا راستہ اپنا نا ہو گا۔
***** ***** *****
 کسانوں کو خریف کی فصلوں کے لیے وقت پر قرض فراہم نہ کر نے والی نیشنلائز بینکوں پر حکو مت کی جانب سے سخت کار وائی کر نے کا انتباہ بیڑ ضلع کی رابطہ وزیر پنکجا منڈے نے دیا ہے۔ منڈے کل بیڑ میں فصل قر ض سے متعلق میٹنگ میں بول رہی تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ کسا نوں کو قر ض دینے کے معاملے میں نیشنلائز بینکیں زیادہ دلچسپی نہیں دکھا رہی ہیں اور یہی صورتحال برقرار رہی تو وہ اِس با رے میں وزیر اعلیٰ سے بات کریں گی۔ ایک دیگر بیان میں منڈے نے کہا کہ احمد نگر، بیڑ، پر لی ریلوے لائن کا کام وقت پر مکمل ہو گا۔
***** ***** *****
 اورنگ آ باد کے وِشو سنواد کیندر کی جانب سے ہر سال دیئے جانے والے نارد صحا فتی انعا م کے لیے کل ناموںکا اعلان کیا گیا۔
اِسکے مطا بق سینئر صحا فی زمرے میں دیئے جانے والے انعام کے لیے آکاشوانی اورنگ آ باد کے خبر رساں شعبے کے ایڈیٹر رمیش جائے بھائے کو چنا گیا ہے۔ اِسکے علا وہ نو جوان صحا فی انعام کے لیے منوج کلکر نی اور دیہی علاقو ں کے مسائل پر صحا فت کے لیے نندور بار ضلع کے صحا فی ویستا پاڑ وی کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ گذشتہ سال سے شروع کیئے گے خا تون صحا فی انعام کے لیے پو نم شر ما کو چنا گیا ہے۔
ایک جو لائی کو اورنگ آ باد میں منعقد ہونے والی تقریب میں یہ انعامات تقسیم کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
 شو لا پور ضلع میں گذشتہ پند رہ سے بیس د نوں میں با رش نہ ہو نے سے ضلعے میں صرف چار فیصد رقبے پر ہی تخم ریزی ہو سکی ہے۔ ہما رے نمائندے نے بتا یا کہ اکّل کوٹ اور منگل ویڑھا تعلقوں کے علا وہ دیگر تعلقوں میں تخم ریزی کا کام بالکل ٹھپ پڑا ہے۔
***** ***** *****
 

No comments: