Tuesday, 26 June 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 June 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶  ؍ جون  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 کار گذار مرکزی وزیر ما لیات پیوش گوئل نے کہا ہے کہ مر کزی حکو مت بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں تر قی کے لیے کوشش کرر ہی ہے۔ ایشین اِنفرا اِسٹرکچر اِنویسٹمنٹ بینک کے کل ممبئی میں منعقدہ تیسرے اجلاس سے گو ئل خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس بینک نے بھارت کو سر ما یہ کا ری کا مرکز بنا یا ہے اور ملک کے چھ بڑے پرو جیکٹوں کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالرس کا قرض مہیا کر وا یا ہے ۔  آج وزیر اعظم نریندر مودی بھی اجلاس میں شر کت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بھی کل ہوئے اجلاس میں شر کت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پائیدار تر قی کو تر قیاتی عمل کا مرکز قرار دیا۔ پھڑ نویس نے پائیدار تر قی کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی تر قی پر زوردیا۔
 اِس موقع پر ممبئی آئے ہوئے جنو بی کو ریا کے وزیر مالیات ہیونگ کوآن  اور اُن کے وفد نے پھڑ نویس سے ملا قات کی۔ ملا قات کے دوران وزیر اعلیٰ نے ممبئی -ناگپور ایکسپریس وِے کا کام تیزی سے مکمل کر نے کو کہا وہیں کوریائی وفد نے اِسمارٹ اور ڈیجیٹل تکنیک کا استعمال کر تے ہوئے کام تیزی سے مکمل کر نے کی یقین دہانی کر وائی۔
***** ***** *****
 ایس ٹی کار پو ریشن نے ایس ٹی ملازمین کی ہڑ تال میں شامل ہو نے کی پا داش میں اپنے عارضی ملازمین کی معطلّی واپس لے لی ہے۔ اِس بارے میں کل مکتوب جاری کیا گیا۔اِسکے مطا بق ایس ٹی کار پو ریشن نے سبھی ایک ہزار دس ملازمین کی معطّلی کے احکا مات منسوخ کر تے ہوئے اُنھیں دو بارہ تقرری کے احکا مات جاری کیئے۔ اِن ملازمین کو ایک جولائی 2018؁ سے دو با رہ رجوع کیا جائے گا۔
***** ***** *****
 پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18؍ جولائی سے شروع ہو گا جو 10؍ اگست تک جاری رہے گا۔ پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے کہا کہ مانسون اجلاس کے دوران اٹھا رہ دنوں کا کام کاج ہو گا۔ اجلاس کے دوران تین طلاق پر پا بندی اور دیگر بلوں سمیت کئی بل پیش کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
 اورنگ آ باد کے قریب کر ماڑ میں کل پیش آئے بھیا نکے حادثے میں اورنگ آ باد کے چار نو جوانوں کی موت ہو گئی۔
حادثہ کل صبح ساڑھے دس بجے اُس وقت پیش آ یا جب ڈرائیور کار پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا۔ سبھی نوجوانوں پر بھنی جا رہے تھے۔ حادثے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا گھا ٹی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
 ریاستی وزیر ما حو لیات رام داس کدم نے ریاست میں پلاسٹِک پر لگی پا بندی کو عوام کے حق میں لیا گیا فیصلہ قرار دیا ہے۔
کدم کل منترا لیہ میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے وضا حت کی کہ چو نکہ بیکری اور دستکا ری مصنو عات اور چھو ٹے پیما نے پر گھروں میں تیار ہونے والے سامانوں کی پیکِنگ کے لیے فی الحال متبا دل موجود نہیں ہے اِس لیے اِن چیزوں کی اگلے تین مہینوں تک پلا سٹِک سے بنی چیزوں میںفروخت کیا جا سکتا ہے۔ کدم نے مزید کہا کہ گنیش اُتسو کے دوران تھر ما کو ل کے استعمال کی وقتی طور پر اجازت دینے کے با رے میں اعلیٰ سطحی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ پلا سٹِک پر پا بندی عائد کر نے کے بارے میں 9؍مہینے پہلے ہی اطلاع دی جا چکی تھی اور اِس مدت کے دوران پلاسٹِک بنا نے والے کار خا نوں کو متبا دل انتظام کر لینا چا ہیے تھا۔ کدم نے عوام سے کپڑے سے بنی تھیلیوں کا استعمال کر تے ہوئے تعائون کر نے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
 اِس بیچ اورنگ آباد میونسپل کار پور یشن نے پلاسٹِک کے استعمال کے جر مانے کے طور پر کل شہر کی سات دکا نوں سے36؍ ہزار500؍ روپیوں کا جر ما نہ وصول کیا ۔ شہر یوں کے پاس موجود پلاسٹِک کی تھیلیاں جمع کر نے کے لیے اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کی جانب سے ہر بدھ اور جمعرات کی شام  ہر وارڈ میں گھنٹہ گاڑیاں روانہ کی جائیں گی۔ کارپو ریشن نے اورنگ آ باد کنیکٹ ٹیم ایکٹ کی جانب سے شہر میں پلاسٹِک جمع کر نے کے لیے قائم کیئے گئے 22؍ مراکز پر اپنی پلاسٹِک کی تھیلیاں جمع کر وانے کی شہریوںسے اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
 لاتور شہر کی Step by Step نامی خانگی کوچِنگ کلاسیز کے ڈائریکٹر اویناش چو ہان کا نا معلوم افراد نے گو لیاں مار کر قتل کر دیا۔
 اتوار کی آدھی رات یہ وار دات انجام دی گئی۔ چو ہان پر نزدیک سے تین گولیاں چلائی گئیں جس میں ایک گو لی اُنکے سینے میں لگی اور اُنکی جائے وار دات پر ہی موت واقع ہو گئی۔ اِس معاملے میں شیو اجی نگر پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ پیشہ ورانہ مقا بلہ آ رائی کو قتل کی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
 شیو سینا کی جانب سے کل پر بھنی ضلع کے سبھی تعلقوں میں بینکوں کے سامنے دھر نا احتجاج کیا گیا۔ مظا ہرین کسانوں کو قرض معا فی دینے اور فصل قر ض فراہم کر نے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظا ہرین کا الزام تھا کہ بینک کسانوں کے مسائل پر غلط پا لیسیاں اپنا رہے ہیں۔ احتجاج کی قیادت پر بھنی کے شیو سینا رکن پار لیمنٹ سنجئے جا دھو نے کی۔
***** ***** *****
 دفتر مو سمیات نے اگلے دو دنوں میں مراٹھواڑہ اور وِدربھ میں اطمینان بخش بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ تا ہم محکمے نے یہ بھی کہا کہ 29؍ جون سے 2؍ اگست کے دورا ن بارش کا امکان کم ہے اور اِس وقفے کے دوران درجہ ٔ  حرارت میں اضا فہ ہو سکتا ہے۔
 دریں اثناء اِس صورتحال کے مد نظر کسانوں سے تخم ریزی کی منصو بہ بندی کر نے کی اپیل محکمہ ٔ  زراعت نے کی ہے۔ اِس بیچ مراٹھواڑہ کے ناندیڑ اور اورنگ آ باد سمیت کچھ مقا مات پر کل بھی با رش ہوئی۔ سلِوڑ تعلقے میں دو راستوں پر بنے پُلوں پر سے پا نی بہنے لگا جس سے کچھ وقت کے لیے ٹریفِک کی آمد و رفت متا ثر رہی۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...