Sunday, 24 June 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 June 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 24؍  جون  ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 ملک کے بڑے شہروں کے لئے قومی جمہوری فرنٹ حکومت سوچھ بھارت اوراسمارٹ شہرابھیان جیسی پانچ اسکیموں پرکام کررہی ہے۔یہ بات وزیراعظم نریندرمودی نے کہی۔ اندورمیںمنعقدشہری ترقیاتی فیسٹیول میںمختلف شہری ترقیاتی پروجیکٹس کاافتتاح کرنے کے بعد کل وہ ایک جلسہ عام سے مخاطب تھے۔
 سوچھ بھارت سروے میںمہاراشٹر نے دوسرامقام حاصل کرنے پروزیراعظم کے ہاتھوں خیرمقدم کیاگیا۔ ایک لاکھ سے زیادہ آبادی والے پہلے سوشہروں میں ریاست کے 28؍شہروں نے مقام حاصل کیا۔سوچھ راجدھانی شہرکااعزازممبئی نے اورکچراانتظام میں نئی ممبئی شہر نے بازی ماری۔
 اس کے علاوہ ناگپور،پربھنی ،بھیونڈی، بھساول ان شہروں سمیت ساتارہ ضلع کے پنچ گنی ، امرائوتی ضلع کے شیندورجناگھاٹ اور پونا ضلع کے ساسوڑ شہر کومختلف گروپس میںبہترین کارکردگی کے لئے ایوارڈس وزیراعظم کے ہاتھوں دئیے گئے۔
 اسی بیچ وزیراعظم آج آکاشوانی پرمن کی بات اس پروگرام کے تحت ملک کے عوام سے خطاب کریںگے۔ یہ اس پروگرام کا45؍واں حصہ ہے۔ آکاشوانی اوردُوردرشن کے تمام چینلس پرصبح گیارہ بجے یہ پروگرام نشرکیاجائے گا۔
***** ***** *****
 قومی گوکل مشن کے تحت دودھ پروڈکشن میںمہاراشٹر نے اول مقام حاصل کیاہے۔کل نئی دلی میںہوئی ایک تقریب میںمرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ کے ہاتھوں ریاست کے ڈیری ڈیولپمنٹ وزیرمہادیوجانکرکوایوارڈدے کراستقبال کیاگیا۔
 نندوربارضلع کے ہوڑکے سُریش پاٹل کوملک کے بہترین کسان کاایوارڈ رادھا موہن سنگھ کے ہاتھوں دیاگیا۔
***** ***** *****
 ریاست میں کل سے پلاسٹک میں پرپابندی عائدکردی گئی ۔پلاسٹک بندی کے حکمنامے کے جرمانے کی رقم میں کسی قسم کی سہولت نہیں دی گئی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پہلی مرتبہ پانچ ہزارروپئے جرمانہ دوسری مرتبہ دس ہزارروپئے جرمانہ اورتیسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پچیس ہزار روپیوں کاجرمانہ اورتین ماہ کی جیل کی سزادی جاسکتی ہے۔
 کل ریاست میںمختلف مقامات پرتاجروں اسی طرح دُکانوں پرکاروائی کرکے لاکھوں روپئے جرمانہ عائدکیاگیا۔ پونا میونسپل کارپوریشن نے آٹھ ہزارکیلو، تھانہ میونسپل کارپوریشن نے دوہزارپانچ سوکیلو،شولاپورمیونسپل کارپوریشن نے چھ سو کیلو، ناسک میونسپل کارپوریشن نے ساڑھے تین سوکیلواورلاتورمیونسپل کارپوریشن نے سوکیلوپلاسٹک ضبط کیااوران تمام میونسپل کارپوریشن نے لاکھوں روپیوں کاجرمانہ وصول کیا۔
 لاتورشہرمیں آج اورکل خاص مہم پرعمل درآمدکیاجارہاہے۔پلاسٹک اورتھرماکول سائنسی طریقہ کارسے ٹھکانے لگانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کے مرکزپریاگھنٹہ گاڑی میں جمع کرائیں ۔ ایسی اپیل کی گئی ہے۔
 اورنگ آبادمیںبھی پابندی عائد کئے گئے پلاسٹک کااستعمال کرنے والے دُکانوں پرکاروائی کرنے کااشارہ میئرنندوگھوڑیلے نے دیا ہے۔پلاسٹک بندی کی جائزہ میٹنگ میں وہ کل مخاطب تھے۔پلاسٹک پابندی پرشہرمیںسختی سے عمل درآمدکرنے کاحکم کل متعلقہ افسران کودیاگیا۔
***** ***** *****
 ریاستی قانون ساز کونسل کے گیارہ نشستوں کے لئے 16؍جولائی کورائے دہی ہوگی۔الیکشن کمیشن نے یہ پروگرام ظاہرکیا۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ پانچ جولائی ہے۔چھ جولائی کودرخواستوں کی جانچ کی جائے گی۔ نوجولائی تک اُمیدواراپنے پرچہ نامزدگیاں واپس لے سکتے ہیں۔ گیارہ اراکین کی معیاد27؍جولائی کوختم ہورہی ہیں۔
***** ***** *****
 اس سال کے خریف ہنگام کے لئے فصل قرض تقسیم کاعمل جلدازجلدکرنے کے لئے بینکوں کوہدایت دینے کامطالبہ وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے مرکزی وزارت معاشیات سے کیاہے۔ریاست میںموسمی بارش ہورہی ہے۔تاہم بینکس کی جانب نہایت سست رفتاری سے قرض تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ایسی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔اس کے مدنظر وزیراعلیٰ نے کل مرکزی وزارت معاشیات کوایک مکتوب کے ذریعے سے فصل قرض تقسیم تیزرفتاری سے کرنے کامطالبہ کیا۔
***** ***** *****
 ناسک ضلع کے چاندوڑسے پمپل گائوں کے درمیان شیرواڑے پھاٹے پرایس ٹی بس اورجیپ کے درمیان ہوئے حادثے میںآٹھ افرادہلاک اورچارافرادزخمی ہوگئے۔کل صبح یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کوفوراً ناسک ضلع اسپتال میںشریک کردیاگیا۔حادثے کی وجہہ ہنوزمعلوم نہ ہوسکی۔
***** ***** *****
 پال گھرضلع کے ورئی پل سے قریب ممبئی احمدآبادشاہراہ پرایک جیپ اورٹیمپوکے مابین ہوئے دلخراش حادثے میںچارافرادہلاک اوردوافراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈرائیورکاقابوختم ہونے کی وجہہ سے جیپ ڈیوائیڈرتوڑکرمخالف سمت سے آرہی ٹیمپو سے ٹکراگئی۔اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
 ریاست میںکل بھی بارش کاسلسلہ جاری ریا۔مراٹھواڑہ میںپربھنی،ہنگولی،ناندیڑاورعثمان آباداضلاع میںکئی مقامات پرسیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔کل تمام دن جاری بارش کی وجہہ سے لول گائوں میںنالے میںآئے سیلاب کی وجہہ سے ایک سولہ سال کی لڑکی بہہ گئی۔تین گھنٹوں کی کوشش کے بعد اس لڑکی کی لاش دستیاب ہوئی اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****

No comments: