Friday, 29 June 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 June 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹  ؍ جون  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸- ۴۵:۸
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ما حو لیات کے تحفظ کی خا طر ریاست میں عوا می حمل و نقل کے لیے آلود گی نہ پھیلا نے والا ایندھن استعما ل کیا جائے گا۔ وہ کل ممبئی میں پیٹرولیم اور طبعی گیس کنٹرول بورڈ کے ایک پرو گرام سے خطاب کر رہے تھے۔ پیٹرولیم کے وزیر دھر میندر پر دھان بھی اِس پروگرام میں شریک تھے۔ اپنے خطاب میں دھر میندر پھر دھان نے کہا کہ آئندہ4؍ تا  5 ؍ برسوں میں ریاست کے 30؍ اضلاع میں سِٹی گیس ڈِسٹریبیوشن سینرز شروع کیئے جائیں گے۔ فی الحال ریاست میں اس طرح کے9؍ مراکز فعال ہیں آئندہ مر حلے میں اورنگ آباد ، لاتور ، عثمان آ باد سمیت مزید 9؍ اضلاع میں یہ مراکز شروع کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
 ریاست کے ایک ہزار دیہاتوں کی تر قی کے لیے کل ریاستی حکو مت نے مختلف سماجی تنظیموں اور کمپنیوں کے ساتھ61؍ معاہدے کیئے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکو مت کی فعالیت اور تنظیموں کے ہنر کو استعمال کر کے ریاست میں بڑی تبدیلی لائی جائے گی۔ ریاست میں ایک ہزار ماڈل گائوں تیار کیئے جائیں گے اور ملک کی سب سے بہترین سہو لیات اِن دیہاتوں میں فراہم کی جائیں گی۔
***** ***** *****
 قانون ساز کونسل کی 4؍ نشستوں کے لیے ہوئے انتخا بات میں شیو سینا نے2؍ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ لوک بھارتی پارٹی اور بی جے پی کو ایک ایک نشست پر کامیابی ملی  ۔ ممبئی گریجویٹس حلقے سے شیو سینا امید وار وِلاس پوتنِس اور ممبئی اسا تذہ حلقے سے لوک بھارتی کے کپل پاٹل نے فتح حاصل کی ۔ ناسک اساتذہ حلقے سے شیو سینا کے امید وار کِشور دراڑے اور کوکن گریجویٹس حلقے سے بی جے پی کے نِرنجن ڈائو کھرے نے انتخا بات میں فتح حاصل کی۔
***** ***** *****
 ممبئی میں کل ایک خانگی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اِس حادثے میں 9؍ افراد ہلاک اور 3؍ افرد زخمی ہو گئے۔
 مہلو کین میں پائلٹ، کو پائلٹ ،2؍ اِنجینئرز اور ایک راہگیر شامل ہے۔ جوہو طیرانگاہ سے تجر باتی پر واز کے آ غاز کے بعد دو پہر دیڑھ بجے کے قریب گھاٹ کو پر علا قے میں یہ طیارہ گر پڑا۔ ہوا بازی کے وزیر سُریش پر بھو نے اِس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ گذشتہ 2؍ دنوں میں ریاست میں یہ دوسرا ہوائی حادثہ ہے۔
***** ***** *****
 ممبئی عدالت عالیہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نریندر دابھولکر اور کامریڈ گووِند پانسرے کے قتل کی تحقیقات انتہا ئی غیر اطمینان بخش ہیں۔
اِن معاملات پر کل ہوئی سما عت کے دوران نا راضگی کا اظہار کر تے ہوئے عدالت نے کہا کہ اِن قتل کی وارداتوں کی سی بی آئی اور ریاستی پولس کی خصو صی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے کی جارہی تحقیقات سنجید گی سے عاری ہے۔ 12؍ جولائی کو آئندہ سماعت کے دوران سی بی آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور محکمۂ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو عدالت میں حاضر رہنے کا حکم بھی ممبئی عدالت عالیہ نے دیا۔
***** ***** *****
 ریاست میں یکم جو لائی تا 31؍ جولائی کے دوران 13؍ کروڑ درخت لگائے جانے کی مہم کے دوران شہر یوں کو رعا یتی داموں پر پو دے دیئے جا ئیں گے۔ 9؍ مہینے کے تھیلیوں میں لگے پو دے8؍ روپئے میںاور18؍ مہینے کے پو دے40؍ روپئے میں دیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
 مرکزی مملکتی وزیر برائے سماجی انصاف رامداس آٹھولے نے کہا ہے کہ ڈاکٹر گنگا دھر پانتائو نے تا عمر امبیڈکر ی تحریک کی رہنمائی کی۔ کل اورنگ آ باد میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ شہر میں گنگا دھر پانتائو نے کی یادگار کی تعمیر اور اُن کے نام سے ایوارڈ شروع کر نے کے لیے وہ کوشش کریںگے۔ اِس موقع پر پانتائو نے کے نام سے مو سوم ویب سائٹ کا افتتاح بھی آٹھولے نے کیا۔
 بعد ازاں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے مملکتی وزیر برائے سماجی انصاف رام داس آٹھولے نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل پر مظالم کی اِنسداد سے متعلق ایٹرا سٹی قا نون کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں قا نون لا یا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی اور شیو سینا کے ما بین انتخا بی اتحاد ہو نا چا ہیے۔
***** ***** *****
 وزیر ماحو لیات رام داس کدم نے کہا ہے کہ ریاستی اسمبلی کے آئندہ انتخا بات میں شیو سینا تنہا انتخا بات لڑ کر اکثر یت حاصل کرے گی۔ وہ کل جالنہ میں شیو سینا کار کنوں کے تر بیتی کیمپ سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے بی جے پی کی سیا سی پا لیسیوں پر سخت تنقید کر تے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے شیو سینا کی انگلی پکڑ کر مہاراشٹر کی سیا ست میں داخلہ لیا۔
***** ***** *****

No comments: