Wednesday, 27 June 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 June 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷  ؍ جون  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸- ۴۵:۸
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی معیشت پر دنیا کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
 کل ممبئی میںAsian Infrastructure Investment Bank ،AIIB کے تیسرے سا لا نہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مو دی نے
غیر ملکی سر ما یہ کا روں سے کہا کہ بھارت کا اب ایک انتہائی کم خطرے والی سیاسی معیشت کے طور پر شمار ہو تا ہے جہاں کا رو بار کے لیے قوا نین و ضوا بط کو آ سان کر دیا گیا ہے اور انتہائی جرأتمندا نہ اصلا حات کی گئی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سر ما یہ کار ،تر قی، معا شی استحکام ، سیا سی استحکام اور مثبت ریگو لیٹری فرریم ورک کی طرف دیکھتے ہیں تا کہ وہ اپنی سر ما یہ کا ری کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں اور بڑی حد تک ایک گھریلو مارکیٹ سائز، ہنر مند لیبر کی دستیابی اور مضبوط بنیادی ڈھانچے کی طرف راغب ہو تے ہیں۔
 AIIB دو سال قبل قائم کیا گیا تھا۔ اِس بینک کے سا لا نہ اجلاس میں تقریباً87؍ مما لک کے مندو بین نے شر کت کی۔
***** ***** *****
 1975؁ میں ملک میں لگائی گی ایمر جنسی کے خلاف بھارتیہ جنتا پار ٹی کی جانب سے کل یوم سیاہ منا یا گیا۔
اِس سلسلے میں ممبئی میں منعقدہ ایک سیمینار میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک تھے۔ اِس موقع پر اُنھوں نے کہا کہ یہ یوم سیاہ اِس بات کے اظہار کے لیے منا یا جا رہا ہے کہ ہم جمہو ریت کے پا بند ہیں۔ ملک کی مو جود ہ اور آ نے والی نسل میں جمہوریت اور دستور ہند کے تئیں بیداری پیدا کر نے کی ضرورت پر بھی وزیر اعظم نے زور دیا۔
***** ***** *****
 مرکز نے اپنے سبھی ملازمین کے Over Timeبھتے کو ختم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
سا تویں مرکزی تنخواہ کمیشن کے اِس سلسلے میں سفا رشات کے بعد یہ قدم اُٹھا یا گیا ۔ عملے سے متعلق وزا رت نے اِس سلسلے میںحکم جا ری کیا ۔ حکم کے مطا بق سا تویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفا رشات میں آپریشنل اِسٹاف اور صنعتی ملازمین جو قا نو نی شقوں کے ما تحت ہیں اُن کے علا وہ سبھی زمروںکے لیے اوور ٹائم بھتہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اِس کے علا وہ اوور ٹائم بھتے کو با یو میٹرک حاضری نظام سے منسلک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اِس فیصلے کو تمام وزا رتوں محکموں اور اُن سے منسلک اور تمام مرکزی سر کاری دفتروں میں نافذ کیا جائے گا۔ فیصلے میں متعلق محکموں اور  وزا رتوں کے انتظا میہ سے مکمل منصفا نہ رویے کے ساتھ آپریشنل اِسٹاف کی فہرست تیار کر نے کے لیے کہا گیا ہے۔
***** ***** *****
 پاسپورٹ خد مات دن کے سلسلے میں وزیر خار جہ سُشما سوراج سے کل نئی دہلی میں مو بائیل پاسپورٹ ایپ کا افتتاح کیا۔
 اِس ایپ کے ذریعے ملک کے کسی بھی حصے سے پاسپورٹ کے لیے در خواست دی جا سکتی ہے۔ ایپ میں پاسپورٹ کی در خواست دینے والے شخص کے پتے پر تحقیقات کے لیے پولس پہنچے گی۔ اِس کے علا وہ پاسپورٹ در خواست گذار کے پتے پر ہی ار سا ل کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
 وزیر اعظم نریندر مودی کے تحفظ کو لاحق خطرے میں اضا فے کے پیش نظر وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو نئے احکا مات جاری کیئے ہیں۔ اِن ہدا یات کے تحت خصو صی سلا متی دستے کی اجازت کے بغیر افسران اور وزاراء کو بھی وزیر اعظم کے قریب جانے نہیں دیا جائے گا۔
 دریں اثناء وزیر آعظم آج صبح ساڑھے نوَ بجے مختلف سماجی سلا متی اسکیموں سے استفادہ کرنے والے افراد سے ویڈیو کانفرنسِنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔ دور در شن نیوز اور نریندر مودی ایپ پر یہ پروگرام راست نشر ہو گا۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھا کرے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکو مت پلاسٹِک پر پا بندی عائد کر نے سے متعلق جاری کار وائی فوری بند کرے۔ نیز کچرے کا منا سب انتظام کیا جائے اور اِس سلسلے میں عوامی بیداری پیدا کی جائے۔ کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے سوال اٹھا یا کہ پلا سٹِک پر پا بندی عائد کر نے کا فیصلہ ریاستی حکو مت کا ہے یا صرف وزا رت ما حو لیات کا اور اِس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے اب تک کوئی بیان کیوں نہیں دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر پلا سٹِک پر پا بندی عائد کر نا ہی ہے تو دوہرا معیار اختیار نہ کر تے ہوئے ہر طرح کی پلا سٹِک پر پا بندی عائد کی جائے۔اِس کے علا وہ فی الحال استعمال ہونے والی پلاسٹِک کی تھیلیوں کو دو بارہ قا بل استعمال پلاسٹِک کی شکل دینے کے لیے متبا دل انتظام کیا جائے ۔ راج ٹھا کرے نے کہا کہ پلا سٹِک یا دوسرے کچرے کو ضائع کر نے میں انتظا میہ ناکام ہورہی ہے تو اِس کا جر ما نہ شہر یوں سے وصول نہ کیا جا ئے۔
***** ***** *****

No comments:

Text-آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 14 اگست 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 14 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...