Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 June 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍ جون ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸- ۴۵:۸
ریاست میں پلاسٹِک پر پا بندی کے قا نون پر آج سے عمل در آ مد کیا جائے گا۔ اِس سلسلے میں وزیر ما حو لیات رام داس کدم نے کل ممبئی میں متعلقہ افسران کا ایک اجلاس طلب کیا اِس اجلاس میں پلا سٹِک کی اشیاء بنا نے والی کمپنیوں اور کار خا نوں پر فوری چھا پے مار کر مقد مات درج کر نے کی اُنھوں نے ہدا یت کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بغیر اجازت نا مہ حاصل کیئے پلاسٹِک ساز کمپنیوں اور کا رخا نوں کے خلاف مقد مہ درج کر کے اُنھیں سیل کیا جائے۔ نیز ہر ضلع میں پلا سٹِک پر پا بندی کے حوالے سے کی جا رہی عوامی بیداری کا بھی اُنھوں نے جائزہ لیا ۔
اِسی دوران ریاستی حکو مت نے کل ممبئی عدالت عالیہ کو بتا یا کہ ممنو عہ پلا سٹِک اشیاء اور کچرے کی حمل و نقل اور اُنھیں پروسیس کر نے کے لیے تنصیبات اور مشنری تیار کر نے کے احکا مات تمام مقا می ادا روں کو دیئے گئے ہیں۔ ریاست میں پلا سٹِک کی تھیلیوں ،ایک بار ہی استعمال کی جا نے والی پلا سٹِک کی اشیاء اور تھر ما کو ل سے بنی اشیاء پر مکمل پا بندی عا ئد کر نے سے متعلق حکم نا مہ 23؍ مارچ کو جاری کیا تھا۔
***** ***** *****
نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے زرعی شعبے کی تر قی کے لیے آبپا شی ،اِنفرااِسٹرکچر ، سر ما یہ کار اور بیمہ شعبوں کو مستحکم کر کے تجر بہ گاہوں کی ٹیکنا لو جی کسا نوں تک پہنچا نے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کل پو نا میں زر عی شعبے سے متعلق منعقدہ ایک سیمینار کا افتتاح نائیڈو کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔ پرو گرام سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے زرعی کارو بار منظم اور فائدہ مند بنا نے کے لیے ہمہ جہت پا لیسی تیار کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔ اِس پرو گرام میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر زراعت شرد پوار بھی مو جود تھے۔ اِسی دوران وینکیا نائیڈو نے بارا متی زرعی سائنسی مرکز کا دورہ کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ بارا متی نے زرعی ،سائنسی اور تعلیمی میدانوں میں جو تر قی کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔اِس کے علا وہ بارا متی کا زرعی سائنسی مرکز ہر اعتبار سے ملک کے تمام زرعی مراکز کے لیے ایک مثال بن کر سامنے آ یا ہے۔
***** ***** *****
فروغ انسانی وسائل، آبی وسائل اور تحفظ گنگا محکموں کے مملکتی وزیر ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے کہا ہے کہ یو نیور سیٹیوں میں معا شرے کے لیے نفع بخش تحقیقات ہو نا چا ہیے۔ کل پو نا میں بھارتی وِدیا پیٹھ ڈیمڈ یو نیور سٹی کے19؍ ویں جلسۂ تقسیم اسناد سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک میں پی ایچ ڈی کی ڈِگری حاصل کر نے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن تحقیقات کا معیار ایک تشویشناک امر ہے اور اعلیٰ تعلیم کو زیادہ سے زیادہ طلباء کی دسترس میں لانے کے لیے خانگی یو نیور سیٹیاں اہم کر دار ادا کر سکتی ہیں۔
***** ***** *****
حکو مت نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو ہدا یت کی ہے کہ جن طلباء کے سر پرستوں کی آ مد نی سا لا نہ 8؍ لاکھ روپئے سے کم ہے اُن سے طئے شدہ فیس کا صرف50؍ فیصد وصول کیا جائے۔ چھتر پتی شاہو مہا راج تعلیمی فیس اِسکا لر شِپ اسکیم کے تحت زرعی، طِبّی اور دیگر پرو فیشنل کور سیز میں داخلہ لینے والے ایسے طلباء کی فیس کا50؍ فیصد حصہ حکو مت ادا کرے گی ۔50؍ فیصد سے زائد فیس وصول کر نے والے اِداروں کے خلاف سخت کار وائی کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی شوگر کمشنر سمبھا جی کڑو نے انتباہ دیا ہے کہ گنّے کی راست قیمتیں آئندہ 15؍ دنوں میں ادا نہیں کی گئی تو شکر کا ر خا نوں کی شکر ضبط کر لی جائے گی۔ حال ہی میں ختم ہو ئے کشید ہنگام میں ریاست کے118؍ شکر کار خا نوں نے یہ رقم روک رکھی ہے۔ تقریباً ایک ہزار کروڑ روپئے کی یہ رقم ادا نہ کر نے والے تمام شکر کا ر خا نوں کو نوٹس ار سال کی جا چکی ہیں۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی میں چند تنظیمی تبدیلیاں کی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے لیے پار ٹی کے نگراں کی حیثیت سے لو ک سبھا میں پارٹی قائد ملک ارجُن کھر گے کو نامزد کیا گیا ہے۔ کانگریس صدر راہُل گاندھی نے اُنھیں مو ہن پر کاش کی جگہ یہ ذمہ داری سو نپی ۔ اِس کے علا وہ جے ڈی سِیلّم اور مہیندر جو شی کو پارٹی کا سیکریٹری بنا یا گیا ہے۔
***** ***** *****
قا نون ساز کونسل کے نو منتخبہ پانچ اراکین کو کونسل کے چیئر مین رام راجے نائیک نِمبا لکر نے کل رکنیت کا حلف دیا۔ یہ پانچ ارکان مملکتی وزیر صنعت پر وین پوٹے پاٹل، سُریش دھس ، رام داس آمبٹکر ،نریندر دراڑے اورViplav Bajoria ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے بیشتر مقا مات پر کل زور دار بارش ہوئی۔ اورنگ آ باد شہر سمیت ضلع کے پیٹھن ،سِلوڑ اور دیگر تعلقوں میں مو سلا دھار بارش کے باعث نظام زندگی متا ثر ہوا۔ کنڑ تعلقے کے ناگپور سے گذر نے والی پور نا ندی میں طغیا نی کی کیفیت تھی۔ سر وڑا دیہات سے قریب انجنا ندی میں بہہ کر ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ اورنگ آباد شہر میں با رش کے باعث جمع ہوئے پانی میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوا۔

No comments:
Post a Comment